قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان اور انجمن اسلام کے اشتراک سے ہونے والے 26 ویں اردو کتاب میلہ کی تیاری زور و شور  پر

Eastern
3 Min Read
24 Views
3 Min Read

3/ جنوری، پریس ریلیز: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان اور انجمن اسلام کے اشتراک سے ہونے والے 26 ویں اردو کتاب میلہ جو بروز سنیچر 6 تا 14 جنوری کو ممبئی کے BKC گراو نڈ پر منعقد ہو نے جا رہا ہے ،اس تاریخی اردو کتاب میلہ کی تیاری زور و شور سے چل رہی ہے۔ ایک طرف مرکزی سرکار کا عملہ گراؤنڈ پر شاندار پنڈال کی تیاری میں جٹ گیا ہے تو دوسری طرف میلہ کمیٹی کے اراکین شہر کے اردو داں طبقے خصوصاً اُردو اسکولوں کے  اساتذہ ، پرنسپل ، مینجمنٹ سے رابطہ قائم کر رہے ہیں اور میلے کی کامیابی کے لئے ان سے تعاون طلب کر رہے ہیں۔

اسی سلسلے کی ایک اہم میٹنگ آج بیٹ افسر الماس افروز شیخ (سیکنڈری اسکول)کی سربراہی  میں آر-سی ڈی-ایڈ کالج، امام باڑہ میں منعقد کی گئی ،جس میں کم و بیش چالیس میونسپل اردو اسکولوں کے پرنسپل شریک ہوئے اور انہوں نے اردو میلے میں تمام طلباء کی کم از کم ایک بار شرکت کا یقین دلایا ۔میلہ کمیٹی کی نمائندے فاروق سیّد ، فرید احمد خان اور سلیم الوار ے نے میلے کے اغراض و مقاصد اور تفصیلی پروگرام حاضرین کے گوش گزار کیا۔ اس موقعے پر آںٔیٹا ممبئی ڈویژن کے صدر الیاس خان بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ  اس تاریخی اردو کتاب میلہ کی تیاری کے تعلق سے آج ممبئی مراٹھی پتر کار سنگھ میں میلے کے ذمہ داران و معاون حضرات نے ایک پریس کانفرنس کی اور انہوں نے ٢٦/ ویں اردو کتاب میلہ کی تفصیلات اور تیاریوں سے آگاہ کیا۔ جناب اجمل سعید آفیسر انچارج این سی پی یو ایل، ڈاکٹر ظہیر قاضی صاحب صدر انجمن اسلام نے مرکزی طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا،ساتھ ہی جناب فاروق سید گل بوٹے اور فرید احمد خان اردو کاروان بھی میلے کی تفصیلات اور اہم نکات بیان کیے۔ پریس کانفرنس میں پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے اہم نمائندگان موجود تھے، آخر میں ان میں سے بعض نے اہم سوالات بھی کیے جن کے تسلی بخش جوابات دیے گئے اور ساتھ ہی لوگوں سے اس کتاب میلہ میں بڑی تعداد میں شرکت کی درخواست کی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

نئے زمانے کے نئے بت

نئے زمانے کے نئے بت ازــــــ محمد توقیر رحمانی زمانے کی گردِش…

Eastern

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور کا کڑا امتحان ہے

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور…

Eastern

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی سب سے بڑا مجاہدہ ہے

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی…

Eastern

Quick LInks

کم ووٹ شیئر کے باوجود بی جے پی نے بہار میں 93٪ جیت درج کی ہے

کم ووٹ شیئر کے باوجود بی جے پی نے بہار میں 93٪…

Eastern

قرآنِ مجید بغیرِ اصل عربی متن کے، قرآن ہی نہیں

قرآنِ مجید بغیرِ اصل عربی متن کے، قرآن ہی نہیں از:  محمد…

Eastern

اگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔بہار کے مسلمانوں کے لیے ایک فکری پیغام

اگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔بہار کے مسلمانوں کے لیے ایک فکری…

Eastern