ممبئی کے مشہور سماجی کارکن اور دارالعلوم وقف دیوبند کے رکن شوریٰ حافظ اقبال چونا والا کو بڑا    صدمہ

Eastern
4 Min Read
151 Views
4 Min Read

ممبئی کے مشہور سماجی کارکن اور دارالعلوم وقف دیوبند کے رکن شوریٰ حافظ اقبال چونا والا کو بڑا    صدمہ

ای سی نیوز ڈیسک

ممبئی کے مشہور سماجی کارکن، دارالعلوم وقف دیوبند کے رکن شوریٰ، ممبئی کی مشہور قدیم دینی درسگاہ مدرسہ امداد یہ کے ٹرسٹی حافظ اقبال چونا والا کی والدہ ماجدہ نے 8 جولائی 2024 کو قطر میں داعی اجل کو لبیک کہا، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ دعا ہے کہ اللہ مرحومہ کی بال بال مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرماۓ۔

مرحومہ کا نام لطیفہ چوناوالا تھا اور عمر تقریباً ۸۰ برس تھی، وہ ممبئی کی مشہور تعلیمی تحریک فیروس فاؤنڈیشن کے بانی عبدالغنی سرگرو کی بہن تھیں۔ انہوں نے اپنے پیچھے چھ اولاد چھوڑی ہیں۔ پہلے شوہر سے تین بیٹیاں ہیں جن میں سے شہناز اور یاسمین قطر میں جبکہ نسرین ممبئی میں مقیم ہیں۔ دوسرے شوہر سے بھی تین اولاد ہیں جن میں سے دو بیٹے بلال چونا والا اور اقبال چونا والا ممبئی میں مقیم ہیں اور بیٹی اسماء امریکہ میں مقیم ہیں۔ مرحومہ ایک نیک صفت خاتون تھیں۔
مرحومہ قطر میں مقیم اپنی بیٹیوں سے ملاقات کے لیے گئی تھیں، لیکن اچانک طبیعت بگڑ گئی اور بالاخر 8 جون بروز پیر کو راہی ملک بقاء ہوئیں۔

ممبئی کے مشہور سماجی کارکن اور دارالعلوم وقف دیوبند کے رکن شوریٰ حافظ اقبال چونا والا کو بڑا    صدمہ
قلیل مدتی انگلش لرننگ کورس

ان کی تمام اولاد نے قطر پہنچ کر والدہ ماجدہ کی آخری دیدار کی۔ بعد نمازِ مغرب مسیمیر قبرستان، دوحہ قطر میں سپرد خاک ہوگئیں۔

اس انتقال پُرملال پر متعدد مقامات پر قرآن خوانی اور ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا۔ مرکز المعارف کے طلباء و اساتذہ نے بعد نمازِ فجر قرآن کی تلاوت کے ساتھ مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کے لیے دعائیں کیں۔

ملک بھر سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، مختلف شخصیات کی طرف سے تعزیتی خطوط بھیجے گئے ہیں، اس موقع پر مرکز المعارف کے ڈائریکٹر مولانا محمد برہان الدین قاسمی نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے رنج و غم کا اظہار کیا اور فرمایا کہ "زندگی میں والدہ کی موجودگی سب سے بڑی نعمت ہے اور ان کا انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، اس لیے ہم حافظ اقبال چونا والا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ زندگی اللہ کی امانت ہے اور امانت کا اپنے امین کی جانب واپس جانا ہے۔ بہرحال قدرت کے اس فیصلے پر من و عن لبیک کہنا اور اس کے آگے سر تسلیم خم کرنا بحیثیت مسلمان ہمارا ایمانی تقاضا ہے۔”

مولانا محمّد عمرین محفوظ رحمانی سجادہ نشیں خانقاہ رحمانیہ، مالیگاؤں اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری نے اپنے تعزیت نامہ میں فرمایا، "یقینا یہ آپ کے لیے اور آپ کے اہل خانہ کے لیے بڑا صدمہ ہے، والدہ کا گزر جانا بڑی آزمائش کی بات ہے ، انسان عمر کے جس حصے میں بھی ہو، سایہ رحمت و شفقت سے محرومی اس کے لیے رنج والم کا باعث ہے۔”  مولانا نظام الدین فخرالدین پونہ،  رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے لکھا، "واقعہ یہ ہے کے ماں وہ ہستی ہے، جس کی پیشانی پر نور آنکھوں میں ٹھنڈک، الفاظ میں محبت ، آغوش میں دنیا بھر کا سکون، ہاتھوں میں شفقت اور پیروں تلے جنت ہے۔” محمد عمر عابدین قاسمی مدنی نائب ناظم المعھد العالی الاسلامی حیدرآباد نے بھی تعزیت مسنونہ کا اظہار کیا اور قرآنی خوانی کا بھی اہتمام فرمایا۔

اللہ رب العزت سے ہماری دعا ہے کہ اللہ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آپ کو اور آپ کے تمام اہل عیال کو صبر جمیل کی توفیق دے، آمین!

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

نئے زمانے کے نئے بت

نئے زمانے کے نئے بت ازــــــ محمد توقیر رحمانی زمانے کی گردِش…

Eastern

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور کا کڑا امتحان ہے

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور…

Eastern

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی سب سے بڑا مجاہدہ ہے

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی…

Eastern

Quick LInks

بہار کے مسلمان ووٹرز کو پچھلی غلطی دہرانے سے گریز کرنا چاہیے

بہار کے مسلمان ووٹرز کو پچھلی غلطی دہرانے سے گریز کرنا چاہیے…

Eastern

ملت ٹائمز کے بانی چیف ایڈیٹر جناب شمس تبریز قاسمی کو ملت پرائیڈ ایوارڈ

ملت ٹائمز کے بانی چیف ایڈیٹر جناب شمس تبریز قاسمی کو ملت…

Eastern

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern