جامع العلوم بالاپور آکولہ مہاراشٹر میں تقریری مسابقہ کا انعقاد

Eastern
3 Min Read
197 Views
3 Min Read

جامع العلوم بالاپور آکولہ مہاراشٹر میں تقریری مسابقہ کا انعقاد

ای سی نیوز ڈیسک

23/07/24

علماء مدارس کو انگریزی زبان وادب کے زیور سے آراستہ وپیراستہ کرنے کے تعلق سے اپنی ممتاز پہچان رکھنے والا ملک کا ہر دل عزیز ادارہ مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ممبئی سے منسلک مدرسہ جامع العلوم بالاپور(جے یو ای آر سی) آکولہ مہاراشٹر  میں زبان وادب پڑھنے والے فضلاء مدارس کے درمیان انگریزی زبان میں سال رواں کا پہلا تقریری مسابقہ بڑے ہی شان و شوکت کے ساتھ مدرسہ ہذا کی پرشکوہ مسجد میں منعقد ہوا، جس میں حتمی مرحلہ کے لیے چنندہ کل آٹھ طلبہ نے متنوع کلیدی عناوین پر بصیرت افزا اوردلچسپ تقاریر پیش کرکے اپنی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

بلاشبہ تقریر وخطابت اپنی مافی الضمیر کو ادا کرنے کیلئے بہترین ذرائع ابلاغ میں سے ایک ہے:

پروگرام میں نظامت کی ذمہ داری کو سنبھالتے ہوئے مولانا فیصل قاسمی نے آنے والے مہمانان کرام کو  مدرسہ کا اجمالا تعارف کرایا۔ پروگرام کا باظابطہ آغاز مدرسہ ہذا کے استاذ قاری ثناءاللہ کی پر کیف تلاوت اور مولانا زاہد  کی جانب سے شان اقدس ﷺ میں مدحت سرائی سے ہوا۔

پروگرام میں تین اہم حکم حضرات رہے شعبہ انگریزی کے اساتذہ مولانا عمران قاسمی، مولانا فیصل قاسمی اور مولانا اسماعیل مظاہری نے پروگرام کو زینت بخشتے ہوئے بحسن وخوبی اپنی ذمہ داری کو سر انجام دیا۔

تقریری فن، عوامی خطابت میں اعتماد اور اثر و رسوخ کی تعمیر
Advertisement

پروگرام میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے مولانا ندیم قاسمی نے "قرآن اور جدید سائنس” کے عنوان پر اچھی تقریر پیش کی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے مولانا وسیم قاسمی نے ” عالم کے لیے مذھب اسلام کی رحمتیں ” جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے مولانا صابر نے "اسلام میں مذھبی آزادی ” کے عنوان پر بصیرت افزا تقریر پیش کرکے پروگرام کی رعنائی میں اضافہ کیا۔

پروگرام کے حکم  رہے مولانا اسماعیل مظاہری نے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کامیاب ہونے والے ہونے والے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور دیگر مساھمین کو ہمت افزاء کلمات سے نوازا۔

مدعو کیے گئے معزز مہمانان عظام میں سے ڈاکٹر مشیر صاحب بالاپور اور یوسف پٹھان سر باڑے گاؤں نے طلباء کی کارکردگی کو دیکھ کر ان  کی ستائش کرتے ہوئے اہل مدرسہ کی بھی خوب داد رسائی کی اور کامیاب ہونے والے طلباء کو اپنے قیمتی مشوروں اور نیک تمناؤں سے نوازا۔

تقریری فن، عوامی خطابت میں اعتماد اور اثر و رسوخ کی تعمیر
Advertisement

پروگرام کے اخیر میں مدرسہ ہذا کے نائب مہتمم مفتی محمد احمد صاحب قاسمی نے باہر سے آئے ہوئے مہمانوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ اور نتائج کا اعلان کرتے ہوئےحتمی مرحلے میں شریک ہونے والے تمام طلباء کو ٹرافی اور گراں قدر انعام سے نوازا۔   پروگرام کا اختتام مفتی محمد اعظم صاحب قاسمی کی رقت آمیز دعاء  پر ہوا۔

Share This Article
2 تبصرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

نئے زمانے کے نئے بت

نئے زمانے کے نئے بت ازــــــ محمد توقیر رحمانی زمانے کی گردِش…

Eastern

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور کا کڑا امتحان ہے

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور…

Eastern

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی سب سے بڑا مجاہدہ ہے

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی…

Eastern

Quick LInks

کم ووٹ شیئر کے باوجود بی جے پی نے بہار میں 93٪ جیت درج کی ہے

کم ووٹ شیئر کے باوجود بی جے پی نے بہار میں 93٪…

Eastern

قرآنِ مجید بغیرِ اصل عربی متن کے، قرآن ہی نہیں

قرآنِ مجید بغیرِ اصل عربی متن کے، قرآن ہی نہیں از:  محمد…

Eastern

اگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔بہار کے مسلمانوں کے لیے ایک فکری پیغام

اگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔بہار کے مسلمانوں کے لیے ایک فکری…

Eastern