نئے حالات میں مرکز المعارف کا ایک اور انقلابی اقدام

Eastern
3 Min Read
116 Views
3 Min Read

نئے حالات میں مرکز المعارف کا ایک اور انقلابی اقدام

محمد عبید اللہ قاسمی

ملک کا انقلابی اور اپنی نوعیت کا منفرد اداراہ "مرکز المعارف” فضلاءِ مدارس کو 30 سالوں سے معیاری انگریزی زبان کی تعلیم دینے کے شاندار اور کامیاب تجربے اور انقلاب آفریں نتائج کے بعد اب ایک اور انقلابی قدم اٹھانے جارہا ہے۔ اس نے موجودہ حالات کے تقاضوں کے تحت انگریزی میڈیم میں آن لائن مدرسہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ کل اور پرسوں دو روز (اتوار اور سوموار) اس سے متعلق دیوبند میں متعدد اہم اجلاس ہونگے اور سوموار کو بعد نمازِ مغرب آخری اجلاس میں حضرت مفتی ابوالقاسم نعمانی مہتمم دار العلوم دیوبند، حضرت مولانا بدر الدین اجمل قاسمی دامت برکاتہما اور دیگر اکابرِ دیوبند کے دستہائے مبارک سے انگریزی میڈیم آن لائن مدرسے کا اجراء عمل میں آئے گا ان شاء اللہ۔  واضح رہے کہ 30 سال قبل مرکز المعارف کے انگریزی تعلیم کے اجراء کا حتمی فیصلہ بھی اسی مرکزِ علم قصبہ دیوبند میں کیا گیا تھا اور اب انگریزی میں آن لائن مدرسہ کا اجراء بھی اسی مبارک سرزمین سے علماءِ دیوبند کی سرپرستی میں ہوگا۔

اب دنیا میں نوجوان نسل کا ایک بڑا طبقہ جو بوجہ مجبوری مدارس میں تعلیم حاصل کرنے نہیں جاسکتا ہے مگر دین کا علم حاصل کرنا چاہتا ہے اور اپنی مجبوریوں کے باعث آن لائن پلیٹ فارم سے حاصل کرنا چاہتا ہے اس کے لئے ایسا معتبر پلیٹ فارم ضروری محسوس کیا گیا جس میں معتبر اور اہلِ حق علماء کے ذریعہ انگریزی میں تیار کردہ نصاب کو ادارے کے ڈائریکٹر جناب مولانا برہان الدین قاسمی صاحب کی فعال قیادت میں علماء کی ایک بڑی ٹیم کے ذریعے پڑھایا جائے۔

اللہ تعالی اس آن لائن ادارے کو ملت کے لئے نافع بنائے اور شرور وفتن سے محفوظ فرمائے، اس کے ذمہ داران کو، اس کی فکر کرنے اور مدد کرنے والے تمام حضرات کو جزائے خیر دے!

دیوبند کے اس دو روزہ پروگرام میں شرکت کے لئے مرکز المعارف اور اس کے طرز کے انگریزی اداروں کے فارغ علماء اور اس کی فکر سے ہم آہنگ فضلاء بڑی تعداد میں دیوبند پہنچ رہے ہیں. اللہ تعالی ان سب کے سفر کو آسان ومحفوظ بنائے، ان کی قربانیوں کو قبول کرے اور اجلاس کو کامیاب کرے!

(مضمون نگار، مفتی محمد عبیداللہ قاسمی دارالعلوم دیو بند کے شعبہ انگریزی کے سابق استاذ اور فی الحال دہلی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ذاکر حسین کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔)

Share This Article
1 تبصرہ
  • I do like the manner in which you have presented this particular problem and it really does provide us some fodder for consideration. Nevertheless, coming from just what I have experienced, I just simply hope as other reviews pile on that individuals continue to be on point and not get started on a soap box regarding the news du jour. Still, thank you for this outstanding point and even though I do not concur with it in totality, I regard your standpoint.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

نئے زمانے کے نئے بت

نئے زمانے کے نئے بت ازــــــ محمد توقیر رحمانی زمانے کی گردِش…

Eastern

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور کا کڑا امتحان ہے

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور…

Eastern

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی سب سے بڑا مجاہدہ ہے

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی…

Eastern

Quick LInks

کم ووٹ شیئر کے باوجود بی جے پی نے بہار میں 93٪ جیت درج کی ہے

کم ووٹ شیئر کے باوجود بی جے پی نے بہار میں 93٪…

Eastern

قرآنِ مجید بغیرِ اصل عربی متن کے، قرآن ہی نہیں

قرآنِ مجید بغیرِ اصل عربی متن کے، قرآن ہی نہیں از:  محمد…

Eastern

اگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔بہار کے مسلمانوں کے لیے ایک فکری پیغام

اگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔بہار کے مسلمانوں کے لیے ایک فکری…

Eastern