ٹرینڈنگ
خودکشی کا بڑھتا رجحان: اسباب، پس منظر اور تدارکمشرقِ وسطیٰ میں امریکہ-اسرائیل اتحاد کو ایک اور بڑا دھچکامرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقادشیخ محمد یحییٰ باسکندی کی مرکز المعارف، ممبئی آمد؛ طلبہ سے خطاب، تعلیم، تزکیہ اور تعلق مع اللہ کی اہمیت پر زورکیا ملت کو بیدار کرنے کی تمام کوششیں بند کردی جائیں!تحریک ریشمی روما ل: تاریخ کا ایک فراموش کردہ باباسلام اسپیکس: زبانِ عصر میں پیغامِ اسلام کی مؤثر ترجمانیملی اداروں کا مستقبل اور نوکِ قلم پر لٹکتی تلوار: ایف سی آر اے (FCRA) ترمیمی بل 2026 کا ایک تجزیہخودکشی کا بڑھتا رجحان: اسباب، پس منظر اور تدارکمشرقِ وسطیٰ میں امریکہ-اسرائیل اتحاد کو ایک اور بڑا دھچکامرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقادشیخ محمد یحییٰ باسکندی کی مرکز المعارف، ممبئی آمد؛ طلبہ سے خطاب، تعلیم، تزکیہ اور تعلق مع اللہ کی اہمیت پر زورکیا ملت کو بیدار کرنے کی تمام کوششیں بند کردی جائیں!تحریک ریشمی روما ل: تاریخ کا ایک فراموش کردہ باباسلام اسپیکس: زبانِ عصر میں پیغامِ اسلام کی مؤثر ترجمانیملی اداروں کا مستقبل اور نوکِ قلم پر لٹکتی تلوار: ایف سی آر اے (FCRA) ترمیمی بل 2026 کا ایک تجزیہ

ورسوا کے رکن اسمبلی ہارون رشید خان اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نو منتخب رکن اقبال چونا والا کا مرکز المعارف، ممبئی میں والہانہ  استقبال

0%
ورسوا کے رکن اسمبلی ہارون رشید خان اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نو منتخب رکن اقبال چونا والا کا مرکز المعارف، ممبئی میں والہانہ  استقبال
اسلام

ورسوا کے رکن اسمبلی ہارون رشید خان اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نو منتخب رکن اقبال چونا والا کا مرکز المعارف، ممبئی میں والہانہ  استقبال

Eastern
1 min read4 views
Save this article for later

ورسوا کے رکن اسمبلی ہارون رشید خان اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نو منتخب رکن اقبال چونا والا کا مرکز المعارف، ممبئی میں والہانہ  استقبال

ای سی نیوز ڈیسک
ممبئی: 12 دسمبر 2024

مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی نے ورسوا، ممبئی (مہاراشٹر) کے نو منتخب رکن اسمبلی جناب ہارون رشید خان اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نو منتخب رکن حافظ اقبال عبد الستار چونا والا کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ اور تہنیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا، جس کے بعد محسن انسانیت ﷺ کی شان میں نعت پیش کی گئی۔ مرکز المعارف کے ایک مدرس مولانا سلمان عالم قاسمی نے پروگرام کی نظامت کی۔ مرکز المعارف ہی کے سینئر لیکچرر مفتی جسیم الدین قاسمی نے افتتاحی خطاب میں ادارے کے مقاصد، ملت اور قوم کے لیے ادارے کی خدمات اور یہاں کے فارغین کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ادارے کے منفرد تعلیمی نظام اور اس کے الحاق شدہ اداروں کے نیٹ ورک کا مختصر تعارف پیش کیا، اور بتایا کہ یہ ادارہ 1994 میں ہندوستان کے ممتاز عالم دین محسن ملت مولانا بدرالدین اجمل القاسمی نے قائم کیا تھا۔

انگریزی میڈیم مرکز آن لائن مدرسہ (MOM) میں داخلہ جاری
Advertisement

مرکز المعارف کے برانچ انچارج مولانا عتیق الرحمن قاسمی نے معزز مہمانوں کے استقبال میں استقبالیہ کلمات پیش کیا۔ روایتی اعزاز کے طور پر مہمانوں کو آسام کے مخصوص گمچھے اور خوبصورت سیل اعزازی نشانات کے طورپر پیش کیے گئے۔ اپنے خطاب میں مولانا عتیق الرحمن قاسمی نے مہمانوں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نو منتخب رکن حافظ اقبال چونا والا نے اس پرشکوہ استقبال پر ادارہ اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے اپنی اس ذمہ داری کے بوجھ کو تسلیم کرتے ہوئے اسے گرم جوشی اور دیانتداری کے ساتھ انجام دینے کا وعدہ کیا۔ حافظ اقبال چوناوالا سماجی اور سیاسی سرگرمیوں میں پہلے سے ہی فعال اور متحرک ہیں، لیکن پھر بھی انہوں نے مزید متحرک ہونے اور ملت و معاشرے کی بھلائی کے لیے سخت محنت کا عزم کیا۔

اسی طرح نو منتخب رکن اسمبلی جناب ہارون رشید خان نے مرکز المعارف اور اس کی مؤثر علمی سرگرمیوں کی جم کر تعریف کی۔ ورسوا حلقے سے ایم ایل اے منتخب ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ”جب اللہ آپ کے لیے بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو کوئی آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا اور نہ ہی شکست دے سکتا ہے۔“

انہوں نے مدارس اور مسلمانوں کے خلاف پھیلائی جانے والی غلط فہمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مرکز المعارف عالمی سطح پر ان غلط فہمیوں کو دور کرنے میں ایک امید کی کرن ہے، جو مدارس سے فارغین کو معیاری تعلیم انگریزی زبان میں فراہم کرتا ہے۔

مرکز المعارف اور مسجد کی جگہ سے متعلق درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے ان مسائل کے حل کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ورسوا کے رکن اسمبلی ہارون رشید خان اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نو منتخب رکن اقبال چونا والا کا مرکز المعارف، ممبئی میں والہانہ  استقبال

پروگرام کے اختتام پر مرکز المعارف کے ڈائریکٹر اور ایسٹرن کریسنٹ کے ایڈیٹر مولانا محمد برہان الدین قاسمی نے کلمات تشکّر پیش کیا، جس کے بعد مرکز المعارف مسجد کے امام مولانا شاہد خان قاسمی کی دعا کے ساتھ اس تقریب کا اختتام ہوا۔ اس موقع پر مقامی حضرات، مرکز المعارف کے طلبہ اور عملہ بھی موجود تھے۔

Eastern

Eastern

Staff writer at Eastern Crescent Urdu.

View all posts →

Comments (0)

Leave a Comment

اوپر تک سکرول کریں۔