مرکز المعارف،ممبئی نے ایک اہم تعلیمی خلا کو پر کیا: حافظ ندیم صدیقی، صدر جمعیت علمائے مہاراشٹر کا کلیدی خطاب

Eastern
8 Min Read
50 Views
8 Min Read

مرکز المعارف،ممبئی نے ایک اہم تعلیمی خلا کو پر کیا:
حافظ ندیم صدیقی، صدر جمعیت علمائے مہاراشٹر کا کلیدی خطاب

ای سی نیوز ڈیسک

ممبئی، 21 فروری 2025: مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی کا سالانہ اجلاس نہایت تزک و احتشام کے ساتھ 20 فروری  بروز جمعرات  کومنعقد ہوا۔ اس علمی و تربیتی مرکز کا مقصد جہاں علماء کرام کو انگریزی زبان کی مہارت سے آراستہ کر کے ملت کے لیے مفید اور کارآمد بنانا ہے، وہیں یہاں بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کا بھی بھرپور اہتمام کیا جاتا ہے۔ اسی مقصد کے تحت یہاں ایک جامع مکتب کا نظام بھی رائج ہے، جہاں مقامی بچے بنیادی دینی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

چھ سالہ نصاب پر مشتمل اس مکتب میں حروفِ تہجی سے لے کر قرآن کریم، سیرتِ نبویؐ اور بنیادی دینی مسائل کی تعلیم دی جاتی ہے، تاکہ اسکولوں میں پڑھنے والے بچے بھی دین کے تقاضوں کو سمجھیں اور انہیں اپنی عملی زندگی میں شامل کریں۔ اس موقع پر مکتب کے طلباء نے متنوع موضوعات پر ولولہ انگیز تقاریر پیش کیں، مکالمے اور عملی مظاہروں کے ذریعے سنت نبویؐ اور اسوۂ حسنہ کی جھلک پیش کی، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔

مرکز المعارف میں انگریزی زبان و ادب سیکھنے والے طلباء نے بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ معاذ قاسمی نے ڈیلی روٹین (روزانہ کی معمولات) پر جامع پریزنٹیشن دی، جبکہ کلاس مانیٹر شہزاد ندوی نے اپنی تعلیمی سفر کا فیڈ بیک پیش کرتے ہوئے ساتھی طلباء اور اساتذہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ سال کے بہترین مقرر کا اعزاز قمرالحسین قاسمی کے نام رہا، جنہوں نے اپنی شاندار خطیبانہ صلاحیتوں سے سامعین کو متاثر کیا۔

مرکز المعارف،ممبئی نے ایک اہم تعلیمی خلا کو پر کیا
مقررین اور طلباءکرام اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے

سال بھر کی تعلیمی کارکردگی کے اعتبار سے محمد ارشد انصاری نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ توثیق الرحمان لشکر نے دوم اور محمد نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح استقامت اور تسلسل کے ساتھ تعلیم و تربیت کے سفر کو جاری رکھنے والے طلباء کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی، جس میں مسلسل حاضری اور کلاسز کی باقاعدگی کے اعتراف میں محمد اسعد اور محمد ندیم کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔

مرکز المعارف میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ نصابی اور تربیتی سرگرمیوں پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے۔ سال کے اختتام پر طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات کا اہتمام ایک خوش آئند روایت ہے، جس کا مقصد انہیں مزید لگن، جستجو اور استقامت کے ساتھ تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دینا ہے۔ انگریزی پڑھنے والے بڑے طلباء کے ساتھ ساتھ مکتب مرکزالمعارف میں پڑھنے والے متعدد چھوٹے بچوں اور بچیوں کو بھی ان کے بہترین تعلیمی اور اخلاقی کارکردگی پر مہمانان کرام کے ہاتھوں جلسہ میں قیمتی انعامات اور ٹرافیاں دی گئیں۔

مقررین نے کہا کہ "یہ اجلاس اپنے تمام تر تعلیمی و تربیتی پہلوؤں کے ساتھ اس بات کا مظہر ہے کہ مرکز المعارف نہ صرف زبان و ادب کی آبیاری کر رہا ہے بلکہ شخصیت سازی اور علمی ارتقاء میں بھی ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو رہا ہے۔” اس بامقصد اور روح پرور اجلاس کے موقع پر مختلف علمی و سماجی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مرکز المعارف کی کاوشوں خاص کر اس کے بانی حضرت مولانا بدرالدین اجمل القاسمی اور ان کے خاندان کے بے لوث خدمات کو بھرپور سراہا۔

مرکز المعارف،ممبئی نے ایک اہم تعلیمی خلا کو پر کیا
صدرِ اجلاس حافظ ندیم صدیقی صاحب (صدر، جمعیۃ علماء مہاراشٹر) حاضرین سے مخاطب

صدرِ اجلاس حافظ ندیم صدیقی صاحب (صدر، جمعیۃ علماء مہاراشٹر) نے اپنے صدارتی خطاب میں مرکز المعارف کی بنیاد، اس کی ضرورت اور خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ماضی میں نظامِ حیدرآباد میں دارالعلوم دیوبند کے فارغین کے لیے ایک منفرد نظام تھا، جس کے تحت فارغ التحصیل طلباء کو ان کی صلاحیتوں کی بنیاد پر اسکولوں اور کالجوں میں تدریس کے مواقع فراہم کیے جاتے تھے۔ تاہم، بدقسمتی سے وہ سلسلہ وقت کے ساتھ منقطع ہوگیا، لیکن اب مرکز المعارف نے اس تعلیمی خلا کو پُر کرنے اور فارغینِ مدارس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جس کے لئے ہم بانی ادارہ حضرت مولانا بدرالدین اجمل صاحب کے بے حد ممنون و مشکور ہیں۔

جناب ہارون رشید صاحب (ایم ایل اے، ورسوا حلقہ)
جناب ہارون رشید صاحب (ایم ایل اے، ورسوا حلقہ) طلباء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے

مہمانِ خصوصی، جناب ہارون رشید صاحب (ایم ایل اے، ورسوا حلقہ) نے طلباء کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے سیرتِ نبویؐ کو عملی زندگی میں اپنانے کی تلقین کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نبی اکرم ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے تھے، بلا تفریق مذہب و ملت ان کی تعلیمات بنی نوع انسان کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

مہمانِ اعزازی، مولانا محب المرسلین صاحب (ناظمِ تعلیمات، مدرسہ اسلامیہ گلشن نگر، ممبئی) نے مکتب کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ بچوں کی ابتدائی دینی تعلیم مکتب سے ہی وابستہ ہے، اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ اس کی قدر و قیمت کو سمجھیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر کسی محلے میں مکتب قائم ہے، تو والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو وہاں ضرور بھیجیں۔ مکتب صرف دینی تربیت کا مرکز نہیں بلکہ یہ بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ مکتب میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے اپنے علاقے میں ہم آہنگی، بھائی چارے اور دوستانہ تعلقات کے فروغ کا ذریعہ بنتے ہیں۔

مہمانِ اعزازی، مولانا محب المرسلین صاحب (ناظمِ تعلیمات، مدرسہ اسلامیہ گلشن نگر، ممبئی)
مہمانِ اعزازی، مولانا محب المرسلین صاحب (ناظمِ تعلیمات، مدرسہ اسلامیہ گلشن نگر، ممبئی) سامعین خطاب کرتے ہوئے

پروگرام میں علاقہ کے مرد و خواتین اور خواص کی ایک بڑی تعداد موجود تھی. اس اختتامی جلسہ کی نظامت مولانا شاہد خان قاسمی اور مفتی جسیم الدین قاسمی نے کی جبکہ ادارے کے ڈائریکٹر مولانا برہان الدین قاسمی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ جلسہ کا اختتام مولانا عتیق الرحمان قاسمی کے کلمات تشکر کے بعد مفتی محمد اسلم صاحب (شیخ الحدیث، جامع العلوم، بالا پور، آکولہ) کی پُراثر دعاؤں پر ہوا، جس میں امتِ مسلمہ کی سربلندی، علم کی اشاعت اور خیر و عافیت کی دعا کی گئی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

نئے زمانے کے نئے بت

نئے زمانے کے نئے بت ازــــــ محمد توقیر رحمانی زمانے کی گردِش…

Eastern

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور کا کڑا امتحان ہے

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور…

Eastern

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی سب سے بڑا مجاہدہ ہے

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی…

Eastern

Quick LInks

بہار کے مسلمان ووٹرز کو پچھلی غلطی دہرانے سے گریز کرنا چاہیے

بہار کے مسلمان ووٹرز کو پچھلی غلطی دہرانے سے گریز کرنا چاہیے…

Eastern

ملت ٹائمز کے بانی چیف ایڈیٹر جناب شمس تبریز قاسمی کو ملت پرائیڈ ایوارڈ

ملت ٹائمز کے بانی چیف ایڈیٹر جناب شمس تبریز قاسمی کو ملت…

Eastern

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern