
نتیش کمار کی انتہائی اوچھی حرکت کی شدید مذمت
نتیش کمار کی انتہائی اوچھی حرکت کی شدید مذمت
ای سی نیوز ڈیسک
ممبئی، 17 دسمبر 2025:
ڈاکٹر اسماء زہرا رکن تاسیسی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور صدر آل انڈیا مسلم وومن ایسوسیشن نے چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی انتہائی اوچھی حرکت ، جس میں انہوں نے بھرے اسٹیج پر ایک مسلم ڈاکٹر کے نقاب کو جھٹکا دے کے اتارنے کی کوشش کی، اس کی شدید مذمت کی ہے ۔
نتیش کمار کی حرکت اس خاتون کی عزت اور وقار پر گہری چوٹ ہے اور اس ملک کے 10 کروڑ مسلمان عورتوں کی اہانت ہے۔ چیف منسٹر کو چاہیے کہ مسلمان عورتوں سے بالخصوص اس ڈاکٹر سے سر عام معافی مانگے اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں مسلم خواتین اس مسلئہ کو ارباب مجاز تک اٹھائیں گی۔
نتیش کمار کی حکومت میں شریک ایم ائی ایم کے قائد اور وزیر سے گزارش ہے کہ وہ اپنا سیاسی دباؤ استعمال کرتے ہوئے نتیش کمار کو معافی مانگنے پر مجبور کریں۔ ہندوستان کی مسلمان بہنوں بیٹیوں اور ماؤں کے احساسات کو اس حرکت سے شدید دھکا پہنچا ہے۔ ہم تمام سکیولر سیاسی پارٹیز خاص کر مجلس کے قائد جناب اسد الدین اویسی صاحب سے اپیل کرتے ہیں مگر کہ اس مسئلہ پر اولین توجہ دے تاکہ ملک میں پھر کسی وزیر یا چیف منسٹر کو کسی بھی مسلم بہن کے ساتھ ایسا اہانت امیز سلوک کرنے کی ہمت نہ ہو ۔

You May Also Like
قومی خبریںکیا ہندوستانی حکومت غیر ملکیوں کو بھی پاسپورٹ جاری کرتی ہے؟
کیا ہندوستانی حکومت غیر ملکیوں کو بھی پاسپورٹ جاری کرتی ہے؟ از: محمد برہان...
Uncategorizedادارہ دینیات فائن ٹچ ممبئی میں ختم بخاری کی چھٹی تقریب کا انعقاد
ادارہ دینیات فائن ٹچ ممبئی میں ختم بخاری کی چھٹی تقریب کا انعقاد ای...
قومی خبریں
قومی خبریںفضلاءِ مدارس کے لیے انگلش ڈِپلومہ میں داخلہ کی تاریخوں کا اعلان
فضلاءِ مدارس کے لیے انگلش ڈِپلومہ میں داخلہ کی تاریخوں کا اعلان داخلہ امتحان...
صوبائی سیاستاگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔بہار کے مسلمانوں کے لیے ایک فکری پیغام
اگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔بہار کے مسلمانوں کے لیے ایک فکری پیغام ازـــــــ...
قومی خبریںوقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے تحت "امید پورٹل" پر رجسٹریشن ضروری ہے
وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے تحت "امید پورٹل" پر رجسٹریشن ضروری ہے ای سی...

Comments (0)
Leave a Comment