پولیس فورس کے ساتھ جے ڈی یو لیڈران کا متحدہ ملی قیادت خصوصاً امارت شرعیہ پرشرمناک حملہ ،ملی و سیاسی حلقوں میں شدید غم و غصہ

Eastern
3 Min Read
11 Views
3 Min Read

پولیس فورس کے ساتھ جے ڈی یو لیڈران کا متحدہ ملی قیادت خصوصاً امارت شرعیہ پرشرمناک حملہ ،ملی و سیاسی حلقوں میں شدید غم و غصہ

ای سی نیوز ڈیسک
29 مارچ 2025

آج 29؍مارچ25ء کو جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈران کی طرف سے امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ و جھارکھنڈو مغربی بنگال پر ایک منظم حملہ کیا گیا، جس کی قیادت جے ڈی یو کے لیڈر احمد اشفاق کریم اور ان کی معاونت چند جدیو پرست مسلم رہنما کررہے تھے جن میں مولانا انیس الرحمن قاسمی ،مولانا ابو طالب رحمانی ،مولانامحمد شبلی القاسمی ،مولانا ظفر عبد الرؤف ،مفتی نذر توحید مظاہری،ایڈوکیٹ راغب احسن،منظور عالم صاحب اٹکی ،ڈاکٹر مجید عالم رانچی،محمود عالم کولکاتہ ،ریاض شریف جمشید پور۔ اس شر پسندانہ کاروائی میں پولیس فورس اور جے ڈی یو کے کارکنان کی مکمل حمایت شامل تھی، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ حملہ حکومت کی سرپرستی میں انجام دیاگیا ۔

قابل افسوس بات یہ کہ جے ڈی یو کے نمائندوں نے اس مذموم سازش کو رمضان المبارک کی تعطیل کے دوران ایسے وقت میں عملی جامہ پہنایاجس وقت کے دفتر میں تعطیلات کے مراحل گذر رہے تھے۔ وہ لوگ اس وقت امارت شرعیہ میں افراد کی کم موجودگی کا ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتے تھے،۔اس حملے کا مقصد وقف ترمیمی بل کے خلاف کامیاب احتجاج کا بدلہ لینا اورمسلمانوں کے اعتماد کو توڑ کر جے ڈی یو کے حمایت یافتہ افراد کو زبردستی امارت شرعیہ کی قیادت پر مسلط کرنا تھا، تاکہ امارت کو غلام بنایا جاسکے جسے امارت شرعیہ کے ذمہ داران نے سختی سے مسترد کر دیا۔

اس واقعے کے بعد ملی و سیاسی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ علمائے کرام، ملی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے اس غیر آئینی اور غیر جمہوری حملے کی سخت مذمت کی ہے اور اسے امارت شرعیہ جیسے تاریخی و ملی ادارے کی خودمختاری پر براہِ راست حملہ قرار دیا ہے۔ جے ڈی یو کی اس حرکت کو مسلم قیادت کو کمزور کرنے کی ایک گھناؤنی کوشش سمجھا جا رہا ہے، جس کے دور رس منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔جے ڈی یو کے ان لیڈران اور ان کے حامیوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ دھمکی دے کر امارت شرعیہ کو خاموش نہیں رکھ سکتے امارت شرعیہ ہمیشہ ملت کی تقدس و خودمختاری اور حقوق کی لڑائی لڑتی رہے گی۔ انشا ءاللہ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

نئے زمانے کے نئے بت

نئے زمانے کے نئے بت ازــــــ محمد توقیر رحمانی زمانے کی گردِش…

Eastern

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور کا کڑا امتحان ہے

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور…

Eastern

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی سب سے بڑا مجاہدہ ہے

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی…

Eastern

Quick LInks

کم ووٹ شیئر کے باوجود بی جے پی نے بہار میں 93٪ جیت درج کی ہے

کم ووٹ شیئر کے باوجود بی جے پی نے بہار میں 93٪…

Eastern

قرآنِ مجید بغیرِ اصل عربی متن کے، قرآن ہی نہیں

قرآنِ مجید بغیرِ اصل عربی متن کے، قرآن ہی نہیں از:  محمد…

Eastern

اگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔بہار کے مسلمانوں کے لیے ایک فکری پیغام

اگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔بہار کے مسلمانوں کے لیے ایک فکری…

Eastern