ممبر آف پارلیمنٹ مولانا بدر الدین اجمل کے ہاتھوں بٹلہ ہاؤس میں انگلش انسٹی ٹیوٹ ‘ایگل اکیڈمی’کےآف لائن سینٹرکا افتتاح

Eastern
5 Min Read
15 Views
5 Min Read

ای سی ڈیسک

نئی دہلی، 2/ اگست/ 2023: آن لائن انگلش کلاسز کے حوالے سے ہندوستان بھر میں مشہور ومعروف ایگل اکیڈمی کے آف لائن سینٹر کاکل بروز بدھ2/اگست 2023کو مولانا بدر الدین اجمل قاسمی (ممبر آف پارلیمنٹ و صدر جمعیت علمائے آسام)کے ہاتھوں، بٹلہ ہاؤس، دہلی میں افتتاح کیاگیا۔ واضح رہے کہ انگلش انسٹی ٹیوٹ ‘ایگل اکیڈمی’ گزشتہ تین برسوں سے انگریزی زبان کی تعلیم کے میدان میں بھرپورکامیابی کےساتھ خدمات فراہم کرتی آرہی ہے۔

اس پروگرام سے اب تک ملک کے مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلباء و طالبات استفادہ کر چکے ہیں۔ علاقہ کے لوگوں کی جانب سے پرزور مطالبات اور انکی ضروریات کے پیش نظر آف لائن کلاسز شروع کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔ اسی تعلق سےگزشتہ روز دہلی کے بٹلہ ہاؤس میں نوح مسجد کے قریب اکیڈمی کے آف لائن سینٹر کا افتتاح کیاگیاہے۔
اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر ایک خوبصورت تقریب کاانعقاد کیاگیاجس میں ہندوستان کی معروف شخصیت مولانا بدر الدین اجمل قاسمی، دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر جناب ڈاکٹر مفتی عبید اللہ قاسمی اور ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی کےعلاوہ علاقے کےکئی معززلوگوں سمیت طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حفظ الرحمن قاسمی نے اکیڈمی کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایگل اکیڈمی کا قیام مورخہ بیس اگست 2020 کو عمل میں آیا تھا، ابتدا میں صرف چند طلباء کے ساتھ آن لائن موڈ میں بیسک انگلش لرننگ کورس کا آغاز ہوا۔ چند ماہ میں خواتین نےبھی دلچسپی ظاہر کی۔ اس طرح مرد و خواتین کے لیے علیحدہ بیچز کی شکل میں ایگل کی پہلی ترقی ہوئی۔ فی الوقت آن لائن کورسز سے مرد کے مقابلے خواتین زیادہ تعداد میں استفادہ کررہی ہیں۔
اکیڈمی کے انگریزی کورس کو تین تین ماہ کے دو مرحلوں، بیسک اور ایڈوانس، میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اکیڈمی کا ہدف معمولی فیس پر شائقین کو کوالیٹی تعلیم مہیا کرنا ہے۔
ڈاکٹر مفتی عبید اللہ قاسمی نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہندوستان کی قومی یا کسی بھی علاقائی زبان میں مہارت رکھنے کے باوجود اپنے ہی ملک کے مختلف حصوں میں اپنی ضروریات کی تکمیل شاید آسانی سے نہ کر سکیں، لیکن اگر ہم اپنی زبان کے ساتھ انگریزی بھی جانتے ہیں تو پھر سب کچھ آسان ہو جاتا ہے۔
جناب مولانا امجد صاحب قاسمی (ایڈووکیٹ) نے اپنے تحریری پیغام میں کہا کہ مولانا حفظ الرحمان صاحب کی انتھک محنت، وقت کی پابندی، طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں پر گہری نظر اور سہل طرز تفہیم کا ہی نتیجہ ہے کہ ادارہ اپنے مشن میں کامیاب ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے متعلقین میں سے چند ایسے عالمیت سے فارغ طلباء نے جو انگریزی کا ایک جملہ لکھنے یا بولنے پر قادر نہیں تھے لیکن ایگل اکیڈمی سے کوچنگ کرکے یوپی بورڈ کے دسویں کلاس میں انگریزی مضمون میں اچھے نمبروں سے کامیابی حاصل کی ہے۔

اس موقع پرمولانا بدرالدین اجمل قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انگریزی زبان جدید علوم کا دروازہ ہے۔ اگر کوئی شخص انگریزی زبان میں مہارت حاصل کر لے اس کے لیے بہت سے جدید علوم کے حصول کی راہیں آسان ہو جاتی ہیں۔ ایگل اکیڈمی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مولانا نے کہا کہ آج پہلا سینٹر دہلی میں قائم ہو رہا ہے، لیکن سلسلہ یہاں رکنا نہیں چاہیے، بلکہ رفتہ رفتہ ملک کے مختلف خطوں، بالخصوص دیہی علاقوں میں اس کی زیادہ ضرورت ہے۔ ساتھ ہی مولانا نے ایگل کی ٹیم سے یہ بھی کہا صرف زبان سکھانے پر توجہ نہ ہو، بلکہ لسانی ادب کو وسیلہ بنا کر شخصیت سازی، اخلاق اور ادب حیات کی تعمیر پر بھی توجہ ہونی چاہیے۔ آج انسانیت کو صرف تعلیم یافتہ آدمی کی نہیں، بلکہ ایک تعلیم یافتہ انسان کی ضرورت ہے جو مرد کامل کی صفات کا حامل ہو۔
آخر میں ڈاکٹر حفظ الرحمن قاسمی نے حضرت مولانا بدرالدین اجمل صاحب اور دیگر حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور مولانا کی دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

نئے زمانے کے نئے بت

نئے زمانے کے نئے بت ازــــــ محمد توقیر رحمانی زمانے کی گردِش…

Eastern

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور کا کڑا امتحان ہے

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور…

Eastern

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی سب سے بڑا مجاہدہ ہے

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی…

Eastern

بہار! آپ کا شکریہ!

بہار! آپ کا شکریہ! از: محمد برھان الدین قاسمی ایڈیٹر: ایسٹرن کریسنٹ،…

Eastern

مرکز المعارف ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد

مرکز المعارف ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد حالات کے حساب…

Eastern

نئے سال کا آغاز محاسبہ نفس اور منشور حیات کیساتھ کریں

نئے سال کا آغاز محاسبہ نفس اور منشور حیات کیساتھ کریں محمد…

Eastern

Quick LInks

تبلیغی جماعت کے نادان دوست

تبلیغی جماعت کے نادان دوست ازـــــ مدثر احمد قاسمی تبلیغی جماعت ایک…

Eastern

جمعرات 20 صفر 1447هـ 14-8-2025م

یومِ آزادی، مسلمانوں کی قربانی اور حالیہ مسائل ازــــــ ڈاکٹر عادل عفان…

Eastern

جناب محمد راوت صاحبؒ، امیرِ تبلیغی جماعت، زامبیا

جناب محمد راوت صاحبؒ، امیرِ تبلیغی جماعت، زامبیا بقلم: خورشید عالم داؤد قاسمی…

Eastern