جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے منی پور میں انسانیت سوز واقعہ کی سخت مذمت
(ای سی ڈیسک)
21/ جولائی 2023: جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولا نا محمود اسعد مدنی نے منی پور میں دو خواتین کے ساتھ رونما ہوئے انسانیت سوز واقعہ اور اس سلسلے میں سرکار اور انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت پر دکھ غم و غصے اور شدید مذمت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ اس سلسلے میں ذمہ داری طے ہونی چاہیے۔ مولا نامدنی نے کہا کہ اس واقعے نے ہمارے دلوں کو غم سے بھر دیا ہے اور پورے ملک کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ جنسی تشدد کا یہ واقعہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ، ہماری مشتر کہ اقدار کی تو ہین اور معاشرے کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہے۔ ایک معاشرے کے طور پر، ہمیں ایسے مظالم کے خلاف متحد ہونا چاہیے۔ہم حکومت ہند اور ریاستی سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقعے کی تیز اور صاف شفاف تحقیق کریں اور اس گھناؤنے جرم کے ذمہ داروں کو بلا تاخیر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ لواحقین اور ان کے اہل خانہ فوری طور سے مکمل تعاون، ہمدردی اور منصفانہ عدالتی عمل سے کم کے مستحق نہیں ہیں۔
very nice submit, i definitely love this website, keep on it