وقف ترمیمی بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میٹنگ 22/ اگست کو، ملی تنظیمیں جلد مستحکم منصوبہ بنائیں

Eastern
4 Min Read
44 Views
4 Min Read

وقف ترمیمی بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میٹنگ 22/ اگست کو، ملی تنظیمیں جلد مستحکم منصوبہ بنائیں

از… ( مولانا ڈاکٹر ) ابوالکلام قاسمی شمسی

وقف ترمیمی بل 2024 کو مرکزی حکومت کی جانب سے منظوری کے لئے پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا، مذکورہ بل میں بہت سے خامیاں تھیں، جس کی وجہ سے وقف جائیداد کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ تھا، جس کو ملک کے علماء، دانشوران، ملی و سیاسی قائدین اور اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران کے علاؤہ ملک کے سیکولر برادران وطن نے بھی محسوس کیا، اور اسے مرکزی حکومت کی جانب سے عجلت میں لیا گیا فیصلہ اور ملک کے آئین کے خلاف قرار دیا، چنانچہ جب اس بل کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا، تو پارلیمنٹ میں تمام اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے اس کے خلاف آواز بلند کی، اور اس کو ملک کے آئین کے خلاف اور جمہوری نظام کے مخالف قرار دیا، اور بل کو پاس نہیں ہونے دیا، بالآخر مجبوری کی حالت میں اس بل کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں بھیجا گیا، تاکہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی اس پر غور و خوض کر کے اپنی سفارشات پارلیمنٹ میں پیش کرے، اس مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں کے ممبران شامل کئے گئے ہیں، یہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی وقف ترمیمی بل 2024 کے تمام نکات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی، پھر پارلیمنٹ میں بل کے منظور یا نامنظور کا فیصلہ کیا جائے گا.

وقف ترمیمی بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میٹنگ 22/ اگست کو، ملی تنظیمیں جلد مستحکم منصوبہ بنائیں
Advertisement

وقف ترمیمی بل پر غور و خوض کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کو نہایت ہی مثبت قدم قرار دیا گیا، جس کی وجہ سے مجوزہ ترمیمی بل پر از سر نو غور و خوض کے لئے مہلت مل گئی، یہ بڑی اہم بات ہے، اس کے لئے تمام بہی خواہان بالخصوص اپوزیشن پارٹیوں کے ممبران کا اقدام قابل ستائش رہا
خبر کے مطابق وقف ترمیمی بل 2024 پر غور و خوض کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ممبران کی میٹینگ مورخہ 22/ اگست 2024 کو ہونے جارہی ہے، میرے مطالعہ کے مطابق اس موقع پر مندرجہ ذیل باتوں کو خاص اہمیت حاصل ہے
(1) وقف ترمیمی بل 2024 ملک کے آئین کے خلاف ہے، اس لئے اس کو مسترد کیا جائے۔
(2) ہوسکتا ہے کہ مسترد کی بات پر اتفاق نہ ہو اور ترمیم کی بات آئے، تو تمام ملی تنظیموں کی جانب سے ایک ہی مضمون کا میمورنڈم مشترکہ پارلیمانی کمیٹی اور ان کے ممبران کی خدمت میں پیش کیا جائے، اس کے لئے تمام ملی تنظیموں کی جانب سے مشترکہ میمورنڈم تیار کیا جائے، بڑی ملی تنظیموں کے قائدین کو جلد اس جانب توجہ کی ضرورت ہے۔
(3) 22/ اگست سے پہلے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں وقف ترمیمی بل 2024 پر دفعات وائز اصلاح پر مشتمل میمورنڈم جمع کیا جائے۔
(4) میمورنڈم کی کاپی کمیٹی کے ممبران کو انفرادی طور پر بھی دی جائے۔
(5) مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے ممبران سے ملاقات کر کے انہیں اس کی اہمیت اور موقف سے باخبر کیا جائے، تاکہ وہ مجوزہ ترمیم بل کی خامیوں سے واقف ہوں، اور ان خامیوں کو دور کرانے کے لئے آواز بلند کریں۔
اللہ کا شکر ہے کہ وقف ترمیمی بل 2024 کے سلسلہ میں ملی تنظیموں کی جانب سے مسلسل کاروائی کی جاری ہے، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی پہلی میٹنگ 22/ اگست کو ہے، وقت بہت کم باقی ہے، اس لئے اس جانب خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ جزاکم اللہ خیرا

Share This Article
1 تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

نئے زمانے کے نئے بت

نئے زمانے کے نئے بت ازــــــ محمد توقیر رحمانی زمانے کی گردِش…

Eastern

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور کا کڑا امتحان ہے

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور…

Eastern

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی سب سے بڑا مجاہدہ ہے

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی…

Eastern

Quick LInks

بہار کے مسلمان ووٹرز کو پچھلی غلطی دہرانے سے گریز کرنا چاہیے

بہار کے مسلمان ووٹرز کو پچھلی غلطی دہرانے سے گریز کرنا چاہیے…

Eastern

ملت ٹائمز کے بانی چیف ایڈیٹر جناب شمس تبریز قاسمی کو ملت پرائیڈ ایوارڈ

ملت ٹائمز کے بانی چیف ایڈیٹر جناب شمس تبریز قاسمی کو ملت…

Eastern

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern