لوگ باتھ روم میں گرتےاور بیہوش کیوں ہوتے ہیں؟

Eastern
Eastern 4 Min Read
4 Min Read

از: بشریٰ فردوس

ہم ایسے لوگوں کے بارے میں سنتے رہتے ہیں جنہیں نہاتے ہوئے گرنے کے بعد فالج کا حملہ ہوتا ہے۔ ہم عام طور پر کسی کو کہیں اور گرنے اور فالج کے حملے کے بارے میں بہت کم سنتے ہیں، لیکن کیوں؟

ابھی حال ہی میں، میں نے ‘ہیلتھ لائف اسٹائل’ کے ایک کورس میں حصہ لیا، تو وہاں ‘اسپورٹس کونسل’ کے ایک پروفیسر صاحب تھے۔ پروفیسر صاحب نے ہمیں ہدایت کی کہ جسم پر پانی ڈالنے سے پہلے اپنے سر پر پانی نہ ڈالیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں پہلے اپنے جسم کے دوسرے حصوں کو دھونا چاہئے اور پھر اپنا سر دھونا چاہئے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ، جب سر گیلا اور ٹھنڈا ہوتا ہے، تو اسے گرم کرنے کے لیے خون سر کی طرف تیزی سے بہے گا۔ اگر کسی انسان کی خون کی نالیاں کسی بھی وجہ سے تنگ ہو جائیں تو خون کی تیز رفتاری کی وجہ سے خون کی شریانوں کے پھٹنے کا خدشہ ہوتا ہے جس سے وقتی طور پر بے ہوشی، فالج کا حملہ یا برین ہیمرج بھی ہو سکتا ہے۔ چونکہ یہ عام طور پر باتھ روم میں ہوتا ہے، لہذا اس بارے میں اپنی آگاہی کو یقینی بنائیں اور مستقبل میں فالج سے بچنے کے لیے ہوشیار رہیں ورنہ لاپرواہی کی وجہ سے آپ کی جان بھی جا سکتی ہے۔

براہ کرم غسل ہمیشہ اس طرح کریں:
1. سب سے پہلے وضو کریں۔
2. پھر دائیں کندھے پر اور پھر بائیں کندھے طرف پانی ڈالیں۔
3. پھر سر پر پانی ڈالیں۔
4. پھر اپنے پورے جسم کو جیسے چاہیں دھو لیں۔
یہ غسل کا سنت طریقہ ہے۔

حکمت:
یہ ایک گلاس کی طرح ہے جو بالکل اُبلے ہوئے پانی سے بھرا ہو اور پھر اچانک آپ اس میں ٹھنڈا پانی ڈال دیں، تو گلاس ٹوٹ بھی سکتا ہے۔ اسی طرح اگر ہمارے جسم کا درجہ حرارت بہت زیادہ ہو اور پانی بہت ٹھنڈا ہو، پھر اگر ہم سیدھا سر پر پانی کا بہاؤ کریں تو ہوا بند ہو سکتی ہے، خون کی روانی میں خلل پڑ سکتا ہےاور خون کی شریانیں پھٹنے سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

اسی لیے ہم سنتے رہتے ہیں کہ کوئی اچانک باتھ روم میں گر گیا اور ہسپتال لے جانے سے پہلے ہی مر گیا۔ غلط طریقے سے نہانے کی وجہ سے ہمیں فالج یا درد شقیقہ ہو سکتا ہے، اگرچہ برین ہیمرج نہ بھی ہو۔ اس لیےغسل کے سنت طریقہ پر سختی سے عمل کریں۔ نہانے کا یہ طریقہ ہر عمر کے لوگوں کے لیے مفید ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے ضروری ہے جو ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول وغیرہ میں مبتلا ہیں۔

اپنے آپ کو کسی ناگہانی مصیبت سے بچانے کے لئے غسل کے سنت طریقے پر خود عمل کریں اور اس علم کو اپنے پیاروں اور سب کے ساتھ شیئر بھی کریں۔

TAGGED: , ,
Share This Article
Leave a comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

اے شہر آرزو تجھے کہتے ہیں الوداع

اے شہر آرزو تجھے کہتے ہیں الوداع (دو روزہ MOM (مرکز آن

Eastern Eastern

نئے حالات میں مرکز المعارف کا ایک اور انقلابی اقدام

نئے حالات میں مرکز المعارف کا ایک اور انقلابی اقدام محمد عبید

Eastern Eastern

مدارس میں بنیادی تعلیم کی بہتری ممکن، مگر خودمختاری میں مداخلت نہیں: سپریم کورٹ

مدارس میں بنیادی تعلیم کی بہتری ممکن، مگر خودمختاری میں مداخلت نہیں:

Eastern Eastern

مہاوکاس اگھاڑی یا مہایوتی؟ مہاراشٹر میں کون لے جائے گا بازی

مہاوکاس اگھاڑی یا مہایوتی؟ مہاراشٹر میں کون لے جائے گا بازی محمد

Eastern Eastern

حضرت سلمان فارسی دین فطرت کی تلاش میں

حضرت سلمان فارسی دین فطرت کی تلاش میں محمد توقیر رحمانی اسلام

Eastern Eastern

حق و باطل کی  معرکہ آرائی  روز اول  سے ہے

حق و باطل کی  معرکہ آرائی  روز اول  سے ہے محمد توقیر

Eastern Eastern

Quick LInks

عصری اداروں میں مدرسے کے طلبہ کی مایوسی: ایک حقیقت پر مبنی جائزہ

عصری اداروں میں مدرسے کے طلبہ کی مایوسی: ایک حقیقت پر مبنی

Eastern Eastern

ٹرمپ کی جیت اور فلسطین کے حوالے سے کچھ خدشات

ٹرمپ کی جیت اور فلسطین کے حوالے سے کچھ خدشات خورشید عالم

Eastern Eastern

_جی نہ چاہے تھا أسے چھوڑ کے آنے کو! _

_جی نہ چاہے تھا أسے چھوڑ کے آنے کو! _ از :

Eastern Eastern