وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں اپنی رائے دینے کے لئے مولانا بدر الدین اجمل کا عوام سے اپیل

Eastern
3 Min Read
52 Views
3 Min Read

وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں اپنی رائے دینے کے لئے مولانا بدر الدین اجمل کا عوام سے اپیل

ای سی نیوز ڈیسک
07 ستمبر 2024

ممبئی / 7ستمبر:”وقف مسلمانوں کی ملکیت ہے اور مسلمان ہی اس کے محافظ و نگراں ہیں۔ وقف صرف کسی جائیداد کا نام نہیں بلکہ یہ ایک عبادت اور صدقۂ جاریہ ہے جس کا ثواب وقف کرنے والے کو‌ مرنے کے بعد بھی ملتا رہتا ہے , جس سے غریبوں، یتیموں، مسکینوں اور بیواؤں کی کفالت کی جاتی ہے۔ نیز اس سے تعلیمی ادارے، ہاسُٹلس ، ہسپتال ،مسافر خانے، درگاہیں، مدارس اور مساجد وغیرہ کی تعمیر و ترقی کا کام کیا جاتا ہے۔ وقف کسی ایک فرد یا جماعت کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک شرعی مسئلہ ہے اور شریعت کی حفاظت بحیثیت مسلمان ہم سب کی ذمہ داری ہے۔” مذکورہ باتیں تین بار کے سابق رکن پارلیامنٹ مولانا بدر الدین اجمل، صدر آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ، صدر جمعیت علمائے آسام اور رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے۔

مولانا اجمل نے مزید کہا کہ حال ہی میں موجودہ حکومت کی طرف سے وقف ترمیمی بل 2024 کو لوک سبھا میں پیش کیا گیالیکن حزب مخالف کی شدید مخالفت کی بناء پر پاس نہیں ہوسکا اور اب اسے جوائن پارلیمانی کمیٹی( JPC) کے حوالہ کردیا گیا ہے جس پر JPC نے عوام سے رائے طلب کی ہے۔ واضح رہے کہ یہ بل وقف کے تحفظ اور مقاصد کے بالکل خلاف ہے اور یہ بل اتنا خطرناک ہے کہ چند ہی سالوں میں وقف کی جائیداد کو اس کے ذریعہ مسلمانوں کی ملکیت سے خارج کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے مسلم پرسنل لاء بورڈ اور تمام ملی و انصاف پسند تنظیمیں حکومت سے اس بل کو واپس لینے کا مطالبہ کرہی ہیں،جس کے لیے مسلم لاء بورڈ نے ایک بار کوڈ جاری کیا ہے جس سے لوگ آسانی کے ساتھ اپنی رائے JPC کو بھیج سکتے ہیں۔اس بار کوڈ اور لنک کو مختلف اخبارات اور سوشل میڈیا کے ذریعہ عام کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو اپنی رائے دہی میں آسانی ہو۔

وقف ترمیمی بل کی مخالفت میں اپنی رائے دینے کے لئے مولانا بدر الدین اجمل کا عوام سے اپیل
اس QR Code کے ذریعہ اپنی رائے دیں

مولانا بدر الدین اجمل نے یاد دہانی کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ "جوائن پارلیمانی کمیٹی کو اپنی رائے بھیجنے کی آخری تاریخ 13 ستمبر 2024 ہے اور اب صرف چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں، اس لئے میں تمام مسلمانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس کیو آر کوڈ کے ذریعہ اپنی رائے ضرور درج کرائیں۔ مساجد میں ہر نماز کے بعد اعلان ہو اور اس کا کاپی ہرفرد کے گھر میں پہنچایا جائے۔”

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

مرکزالمعارف ممبئی میں اکیسواں جلسۂ تقسیمِ اسناد کا شاندار انعقاد

مرکزالمعارف ممبئی میں اکیسواں جلسۂ تقسیمِ اسناد کا شاندار انعقاد ای سی…

Eastern

ایران، عالمی مزاحمت اور مغربی بالادستی کا زوال

ایران، عالمی مزاحمت اور مغربی بالادستی کا زوال از: محمد برہان الدین…

Eastern

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل مسعود

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل…

Eastern

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

Quick LInks

اسلام کا نظامِ زکوٰۃ

اسلام کا نظامِ زکوٰۃ از: مفتی جسیم الدین قاسمی کوآرڈینیٹرآن لائن دارالافتاء …

Eastern

عصرحاضر کے ‘مقدس سراب’ اور بندگی کی گمشدہ شاہراہ

عصرحاضر کے 'مقدس سراب' اور بندگی کی گمشدہ شاہراہ از: مولانا صادق…

Eastern

موجودہ وقت میں زکوۃ کے بہترین مصارف مدارسِ دینیہ کے طلبہ ہیں

زکوٰۃ کی جمع و تقسیم شرعی و دینی مسائل و  معلومات دین…

Eastern