مرکز المعارف ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد

Eastern
6 Min Read
91 Views
6 Min Read

مرکز المعارف ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد

حالات کے حساب سے عناوین کا انتخاب بے حد ضروری ہے تاکہ حقیقت سے دنیا کو آگاہی ہو۔…کارپوریٹر محسن حیدر

مؤثر تقریر میں مواد سے زیادہ انداز بیان اہم ہوتا ہے۔۔۔ پروفیسر محمد عارف انصاری

ای سی نیوز ڈیسک
29 جون 2025

فضلاء مدارس کو انگریزی زبان وادب کی تعلیم دینے کے حوالےسے اپنی منفرد شناخت رکھنے والا ملک کا مشہور ومعروف ادارہ مر کز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر (ایم ایم ای آر سی) ممبئی میں تعلیم حاصل کر رہے فضلاء مدارس کے درمیان انگریزی زبان میں تعلیمی سال ٢٠٢٥ اور ٢٠٢٦ کا پہلا تقریری مسابقہ انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں فائنل راؤنڈ کے لیے منتخب ہونے والے کل آٹھ طلبہ نے مختلف اور اہم عناوین پر انگریزی زبان میں تقاریر پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا۔ اس پروگرام میں کئی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کے بعد بارگاہ رسالت ﷺ میں محبت سے لبریز نعت پیش کی گئی۔ پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے مولانا محمد سلمان عالم قاسمی نے مرکز المعارف کا مختصر تعارف کرایا اور مرکز المعارف کے بانی مولانا محمد بدر الدین اجمل القاسمی کی ملک و ملت کے تئیں گراں قدر خدمات کو بھی اجاگر کیا۔ ادارے کے ایکسٹرا کریکولر ایکٹیویٹیز کے ذمہ دار مفتی جسیم الدین قاسمی نے مہمانوں کا والہانہ خیرمقدم کیا۔

پروگرام میں حکم کی حیثیت سے تین معزز شخصیات نے شرکت کی جس میں مرکز المعارف کے ڈائیریکٹر، مختلف کتابوں کے مصنف اور انگریزی زبان کے شاعر مولانا محمّد برہان الدین قاسمی، صابو صدیق انجینئرنگ کالج کے سول انجینرنگ کے سابق ہیڈ پروفیسر محمد عارف انصاری اور ورسووا طبیہ کالج کے سابق وائس پرنسپل و پروفیسر جناب عیسیٰ ندوی شامل ہیں۔

پروگرام کی صدارت حافظ اقبال چونا والا (رکن شوریٰ،  دارالعلوم وقف دیوبند) نے فرمائی، جبکہ جناب حاجی محسن حیدر صاحب (کارپوریٹر، ممبئی میونسپل کارپوریشن، کے ویسٹ وارڈ، اندھیری) نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

مساہمین کی تقاریر کے بعد حکم حضرات نے طلباء کو اپنی قیمتی آراء اور نصائح سے نوازا۔ پروفیسر عیسیٰ ندوی نے ادارے کی کامیاب کارکردگی اور زبان کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے تاریخ کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "گزشتہ زمانے میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ مسلمان وقت کے حساب سے ضرورت آنے والی اشیاء سے محروم ہوں یا ان کو تیار کرنے میں دوسروں پر منحصر رہے ہوں، جس کے اثرات اس طرح رونما ہوۓ کہ اس وقت خلیفۃ المسلمین بادلوں کو مخاطب کرکے کہا کرتے تھے کہ تم جہاں بھی برسو تمہارا ٹیکس ہمارے پاس ہی آنے والا ہے لیکن بعد کے زمانے میں ایسی تبدیلی آئی کہ انگریز کہا کرتے تھے کہ "ہماری سلطنت میں سورج کبھی غروب نہیں ہوتاہے”۔

پروفیسر محمد عارف انصاری نے تقریر کو جامع اور اثر انگیز بنانے کے لیے چند اہم نکات کو ذہن نشین کرنے پر تاکید فرمائی اور کہا کہ مؤثر تقریر میں مواد سے زیادہ انداز بیان اہم ہوتا ہے۔

ادارے کے ڈائریکٹر اور پروگرام کے حکم مولانا محمد برہان الدین قاسمی نے طلبہ کی کارکردگی کی سرانہ کی اورنتائج کا اعلان کیا۔ فائنل راؤنڈ کے کل آٹھ منتخب طلبہ سے مولوی توثیق الرحمٰن لشکر قاسمی، مولوی محمد اسعد قاسمی اور مولوی معاذ قاسمی نے بالترتیب اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کی۔

مرکز المعارف ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد

پروگرام کے مہمان خصوصی جناب محسن حیدر نے کہا کہ پروگرام کی کامیابی کا مدار تعداد پر نہیں بلکہ کارگردگی پر ہوتاہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مساہمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مغربی میڈیا کے نفاق کو اپنے تجربات کی روشنی میں بیان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالات حاضرہ کے حساب سے عناوین کا انتخاب بے حد ضروری ہے تاکہ حقیقت سے دنیا کو آگاہی ہو۔

پروگرام کے صدر جناب اقبال چونا والا نے طلباء کی کارکردگی کو خوب سراہا اور کہا کہ "اس طرح مثالی کارکردگی کی نذیر عصری اداروں ممکن نہیں.”

مفتی عبدالحمید قاسمی، محدث دارالعلوم باسکنڈی، آسام نے اپنے خصوصی خطاب میں فرمایا کہ محنت اور تعلق مع اللّہ کو انسانی کامیابی میں کلیدی حیثیت حاصل ہے لہذا طلبہ ان دونوں چیزوں کو لازمی طور پر اختیار کریں۔

پروگرام کو کامیاب بنانے میں مرکزالمعارف کے لیکچرر مولانا محمد اسلم جاوید قاسمی، مولانا جمیل احمد قاسمی اور مولانا توقیر رحمانی ودیگر عملے نے گراں قدر تعاون پیش کیا۔ پروگرام کا اختتام مسجد مرکز المعارف کے امام مولانا محمد شاہد قاسمی کی دعا پر ہوا۔

Share This Article
1 تبصرہ
  • Good post. I be taught something tougher on totally different blogs everyday. It’s going to all the time be stimulating to learn content material from other writers and apply a little bit something from their store. I’d favor to use some with the content material on my weblog whether or not you don’t mind. Natually I’ll give you a hyperlink in your internet blog. Thanks for sharing.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

نئے زمانے کے نئے بت

نئے زمانے کے نئے بت ازــــــ محمد توقیر رحمانی زمانے کی گردِش…

Eastern

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور کا کڑا امتحان ہے

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور…

Eastern

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی سب سے بڑا مجاہدہ ہے

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی…

Eastern

Quick LInks

بہار کے مسلمان ووٹرز کو پچھلی غلطی دہرانے سے گریز کرنا چاہیے

بہار کے مسلمان ووٹرز کو پچھلی غلطی دہرانے سے گریز کرنا چاہیے…

Eastern

ملت ٹائمز کے بانی چیف ایڈیٹر جناب شمس تبریز قاسمی کو ملت پرائیڈ ایوارڈ

ملت ٹائمز کے بانی چیف ایڈیٹر جناب شمس تبریز قاسمی کو ملت…

Eastern

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern