فضلائے مدارس کے لیئے انگلش ڈپلوما کورس میں داخلے کی تاریخ میں توسیع

Eastern
2 Min Read
525 Views
2 Min Read

اب 4 اور 6 فروری کو داخلہ امتحان دیوبند میں، آن لائن فارم بھرنے کی سہولت

13/جنوری، پریس ریلیز: فضلائے مدارس کے لیئے دوسالہ ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹر یچر(ڈی ای ایل ایل) کورس کے لیئے داخلہ امتحان کی تاریخوں میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے. مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی کے ڈائرکٹر مولانا محمد برہان الدین قاسمی نے بتلایا کہ مرکزالمعارف سے ملحق 9 اداروں کے لیئے مشترکہ داخلہ امتحان اب 25 اور 27 جنوری کے بجائے 4 اور 6 فروری 2024 کو اسلامیہ ڈگری کالج دیوبند میں ہوگا۔
واضح رہے کہ مولانا بدرالدین اجمل القاسمی نے 1994ء میں فارغین مدارس کے لئے اس دوسالہDELL کورس کو متعارف کرایا تھا۔ اس کورس میں فضلائے مدارس کو انگریزی زبان و ادب، کمپیو ٹر و انٹرنیٹ،تاریخ،جغرافیہ سماجیات،صحافت،ریاضی،جنرل نالج وغیرہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تقابل ادیان کا مطالعہ کرایا جاتا ہے۔عربی اور ہندی زبان بھی اس کورس کا حصہ ہے۔
سال رواں ذیل کے نو اداروں کے لیئے مشترکہ داخلہ امتحان ہوگا: (1) مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی، مہاراشٹرا (2)مرکز اسلامی ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، انکلیشور، گجرات (3) جامعہ اسلامیہ جلالیہ، ہوجائی، آسام (4)المعہد العالی الاسلامی، حیدرآباد، تلنگانہ (5)اشرف العلوم ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر،شالوک پاڑہ، ہاوڑہ، مغربی بنگال (6)جامعہ دارالحدیث جئے نگر، ہوجائی، آسام (7)مدرسہ جامع العلوم، بالاپور، اکولہ، مہاراشٹر (8)مدرسہ اسلامیہ وقف، سورت، گجرات (9) جامعہ اسلامیہ بنجاری، اندور، مدھیہ پردیش۔


ڈپلوما ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر کورس کے نیشنل کو آرڈینیٹر مولانا مدثر احمد قاسمی نے بتلایا کہ مذکورہ تمام ادروں کے لیئے کل 215 طلباء کا فائنل لسٹ میں اور 100 طلبا ء کا ویٹنگ لسٹ میں نام آئے گا۔
سال رواں آن لائن فارم بھروانے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ خواہش مند فضلائے مدارس مندرجہ ذیل ویب سائٹوں:
https://www.markazonlinemadrasa.com
www.deobandonline.com
سے فارم و قواعد داخلہ فری ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

مرکزالمعارف ممبئی میں اکیسواں جلسۂ تقسیمِ اسناد کا شاندار انعقاد

مرکزالمعارف ممبئی میں اکیسواں جلسۂ تقسیمِ اسناد کا شاندار انعقاد ای سی…

Eastern

ایران، عالمی مزاحمت اور مغربی بالادستی کا زوال

ایران، عالمی مزاحمت اور مغربی بالادستی کا زوال از: محمد برہان الدین…

Eastern

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل مسعود

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل…

Eastern

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

Quick LInks

مرکزالمعارف ممبئی میں اکیسواں جلسۂ تقسیمِ اسناد کا شاندار انعقاد

مرکزالمعارف ممبئی میں اکیسواں جلسۂ تقسیمِ اسناد کا شاندار انعقاد ای سی…

Eastern

میدانِ ادب میں الغزالی کا پرچم بلند —انٹر اسکول بیت بازی مقابلے میں دوسری پوزیشن

میدانِ ادب میں الغزالی کا پرچم بلند —انٹر اسکول بیت بازی مقابلے…

Eastern