ستارا فساد : اپنے خاندان کا اکلوتا کفیل نور حسن شکلگار شہید ہوگیا

Eastern
5 Min Read
3 Views
5 Min Read

سعید حمید
نور حسن شکلگار اپنے گاؤں کی مسجد میں نماز ادا کرنے گیا تھا, اس نے اپنی چھ ماہ کی حاملہ بیوی کو کہا کہ وہ عشا ء کی نماز پڑھ کر ساڑھے نو بجے تک واپس آجائے گا ۔ اس کی بیوی اپنے شوپر کا انتظار کرتی رہی ، اسے کیا پتہ تھا کہ اب گھر پر اس کے شوہر کی لاش ہی آئے گی ۔ اتوار کی شب میں ستارا کے پوسے ساؤلی گاؤں میں فسادیوں کے ایک بڑے ہجوم نے ایک قابل اعتراض پوسٹ کو موضوع بنا کر اقلیتی طبقہ کے خلاف فساد کردیا جس کے دوران پتھراؤ کیا گیا اور موٹر گاڑیوں ، دکانوں کو آگ لگا دی گئی۔ اس وقت گاؤں کی مسجد میں نماز عشا ء کیلئے مسلمان اکٹھا تھے ، ان میں نور حسن بھی تھا ۔ شور سن کر وہ سب باہرنکلے تب فسادی ہجوم نے ان پر بھی اسلحہ، پتھر ، لوہے کی سلاخوں اور دیگر ہتھیار سے حملہ کردیا ۔ نور حسین سمیت کئی نمازی زخمی ہوئے ، جنہیں علاج کیلئے کراڈ اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ لیکن نور حسن زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہو گیا ۔
اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ، خاندان کا واحد کفیل
نورحس شکلگار ( عمر ۳۲ سال ) اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا ، وہ اپنے خاندان کا واحد کفیل بھی تھا ۔ اس کا خاندان اسی کی کمائی پر گذر بسر کرتا تھا ، اس لئے نورحسن کی شہادت کی خبر اس خاندان کیلئے صدمہ کا ہمالہ پہاڑ ثابت ہوئی ۔ اب نورحسن کے بوڑھے والدین اور اس کی حاملہ بیوہ کا گذر بسر کیسے ہو گا ؟ یہ سوال اس خاندان کیلئے بہت ہی سنگین ہے ۔اتوار کی شب میں اس خاندان کا سب کچھ لٹ گیا کیونکہ ان کا واحد کفیل فسادیوں کے اتھوں جاں بحق ہو گیا ، جب اس کی میت پیر کے دن اس کے گھر لائی گئی تو ایک دردناک کہرام مچ گیا، نور حسن کی بوڑھی ماں دردناک انداز میں گریہ و زاری کر رہی تھی ، اس کا جوان بیٹا فسادیوں کے ہاتھوں مارا گیا ، اس منظر کو دیکھ کر وہاں موجود لوگوں کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے ۔ اس خاندان کی خواتین اور نورحسن کے والدین کی آہ و بکا سے موجود لوگوں کے دل بھی دہل گئے۔ شہید نور حسن کی ایک سال پہلے ہی شادی سادگی سے ہوئی تھی ۔ اس کی بیوی چھ ماہ کی حاملہ ہے ۔ لیکن اس طرح اس گھر کا واحد کفیل اچانک چلا جائے گا ؟ یہ اس خاندان نے تو کیا ، گاؤں میں کسی نے بھی نہیں سوچا تھا ۔
ایک متنازع وائرل پوسٹ کو لیکر ایک ہزار مسلح افراد کے گروہ نے گاؤں کے مسلمانوں پر حملہ کردیا ۔ان کی فسادی حرکتیں جاری تھیں تب نماز عشاء  کیلئے مسجد میں اکٹھا لوگ شور و غل کی آواز سن کر باہر نکلے تب مسلح فسادیوں نے ان پر حملہ کردیا ۔
نورحسن کے علاوہ مندرجہ ذیل نمازی بھی اس حملہ میں زخمی ہوئے :
عبدالقادر جیلانی (۵۵ سال ) ، وسیم بالم ملا ُ ( ۳۰ سال ) ۔۔دونوں کا تعلق واگھیری ، تعلقہ کراڈ سے ہے ۔سرفراز الہی باغبان ( ۴۵ سال )
سہیل نظیر باغبان ( ۲۲ سال ) امان آصف باغبان ( ۲۰ سال ) اسلم بابا صاحب شیخ ( ۳۲ سال ) عقیل نظیر انعامدار ( ۴۰ سال ) اسمعیل بشیر باغبان (۳۲سال ) سیف علی ہارون باغبان ( ۲۹ سال ) یہ ساب کے سب اسی گاؤں کے باشندے ہیں ۔
ڈی ایس پی ستارا سمیر شیخ کا کہنا ہے کہ وائرل متنازع پوسٹ کے سلسلہ میں ۲ افراد کو حراست میں لیا گیا اور ان کے فون ضبط کئے گئے لیکن جو نوجوان شہید ہوا اور جو لوگ اس فساد میں زخمی ہوئے ان کا اس پوسٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
یہ واقعہ مہاراشٹر بھر میں مسلمانوں کیلئے ایک سبق ہے کہ انہیں آنےو الے دنوں میں جعلی پوسٹ سے یا بھڑکا،  بہکا کر سازش کا شکار بنایا جا سکتا ہے ، اس لئے کسی بھی بہکاوے میں نہیں آئیں!

Source : Courtesty
Daily Pudhari Marathi

Share This Article
Leave a Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

 معزز  علماء کرام سے اپیل

 معزز  علماء کرام سے اپیل ازــــ محمد برہان الدین قاسمی امارت شرعیہ کے…

Eastern

اسلام میں تہواروں کی حکمت و فلسفہ

اسلام میں تہواروں کی حکمت و فلسفہ از___ محمد توقیر رحمانی تقریبات…

Eastern

امارت شرعیہ بھی وقف کی طرح مسلم قوم کی امانت ہے!

امارت شرعیہ بھی وقف کی طرح مسلم قوم کی امانت ہے! از:…

Eastern

ماہ رمضان میں IPL کی آمد اور مسلمان نوجوانوں کی غفلت

ماہ رمضان میں IPL کی آمد اور مسلمان نوجوانوں کی غفلت از____محمد…

Eastern

Quick LInks

 معزز  علماء کرام سے اپیل

 معزز  علماء کرام سے اپیل ازــــ محمد برہان الدین قاسمی امارت شرعیہ کے…

Eastern

اسلام میں تہواروں کی حکمت و فلسفہ

اسلام میں تہواروں کی حکمت و فلسفہ از___ محمد توقیر رحمانی تقریبات…

Eastern