بحرِ احمر میں امریکی لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، حوثی حملے سے بچنے کے دوران حادثہ

Eastern
3 Min Read
94 Views
3 Min Read

بحرِ احمر میں امریکی لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، حوثی حملے سے بچنے کے دوران حادثہ

ای سی نیوز ڈیسک
29 اپریل 2025
بحرِ احمر ____امریکی بحریہ کا ایک F/A-18 سپر ہارنیٹ لڑاکا طیارہ بحرِ احمر میں اُس وقت سمندر برد ہو گیا جب وہ طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین پر واپس لایا جا رہا تھا۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب جہاز نے یمن کے حوثیوں کے مبینہ حملے سے بچنے کے لیے اچانک موڑ کاٹا۔

امریکی بحریہ کے مطابق طیارہ ہینگر میں کھینچا جا رہا تھا کہ عملے سے اس پر قابو چھوٹ گیا۔ نتیجتاً طیارہ اور اسے کھینچنے والی گاڑی دونوں سمندر میں جا گرے۔ خوش قسمتی سے تمام اہلکار محفوظ رہے، صرف ایک اہلکار کو معمولی چوٹ آئی۔

ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ طیارہ بردار بحری جہاز نے میزائل یا ڈرون حملے سے بچنے کے لیے تیزی سے زگ زیگ انداز میں موڑ لیا۔ حوثی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ گرنے والا طیارہ سمندر میں ڈوب چکا ہے۔ ایک F/A-18 کی قیمت 60 ملین ڈالر سے زائد بتائی گئی ہے۔ اس حادثے کے باوجود ٹرومین کیریئر اسٹرائیک گروپ مکمل طور پر آپریشنل ہے۔

واضح رہے کہ اس سال فروری میں یہی بحری جہاز مصر کے قریب ایک تجارتی جہاز سے ٹکرا گیا تھا۔ دسمبر میں بھی اسی طیارہ بردار جہاز سے اُڑنے والے ایک اور F/A-18 کو غلطی سے امریکی ہی جنگی بحری جہاز نے نشانہ بنا دیا تھا، تاہم دونوں پائلٹ بحفاظت نکل آئے تھے۔

Moral Inculcating Summer Camp 2025 - Click the link for registration.
Moral Inculcating Summer Camp 2025 – Click the link for registration. https://forms.gle/BPPsU8Q5hJUcLY9s6

بحرِ احمر میں کشیدگی اُس وقت بڑھ گئی تھی جب امریکہ نے اسرائیل کے خلاف حوثیوں کے حملوں کو روکنے کے لیے وہاں بحری آپریشن کا آغاز کیا۔ حوثی گروپ اس جنگ کو غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت قرار دیتے ہیں۔

حوثیوں نے حال ہی میں دعویٰ کیا کہ امریکی فضائی حملے نے یمن میں ایک قیدی مرکز کو نشانہ بنایا جس میں درجنوں افریقی تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔ امریکی فوج نے اس پر کوئی فوری تبصرہ نہیں کیا۔

Share This Article
4 تبصرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

مرکزالمعارف ممبئی میں اکیسواں جلسۂ تقسیمِ اسناد کا شاندار انعقاد

مرکزالمعارف ممبئی میں اکیسواں جلسۂ تقسیمِ اسناد کا شاندار انعقاد ای سی…

Eastern

ایران، عالمی مزاحمت اور مغربی بالادستی کا زوال

ایران، عالمی مزاحمت اور مغربی بالادستی کا زوال از: محمد برہان الدین…

Eastern

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل مسعود

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل…

Eastern

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

Quick LInks

اسلام کا نظامِ زکوٰۃ

اسلام کا نظامِ زکوٰۃ از: مفتی جسیم الدین قاسمی کوآرڈینیٹرآن لائن دارالافتاء …

Eastern

عصرحاضر کے ‘مقدس سراب’ اور بندگی کی گمشدہ شاہراہ

عصرحاضر کے 'مقدس سراب' اور بندگی کی گمشدہ شاہراہ از: مولانا صادق…

Eastern

موجودہ وقت میں زکوۃ کے بہترین مصارف مدارسِ دینیہ کے طلبہ ہیں

زکوٰۃ کی جمع و تقسیم شرعی و دینی مسائل و  معلومات دین…

Eastern