مسلم لڑکیوں کو گمراہی سے بچانے میں خواتین اہم کردار ادا کر سکتی ہیں

Eastern
Eastern 7 Min Read 2 Views
7 Min Read

مسلم لڑکیوں کو گمراہی سے بچانے میں خواتین اہم کردار ادا کر سکتی ہیں!

ایسٹرن کریسنٹ کی خصوصی پیشکش

مولانا ڈاکٹرابوالکلام قاسمی شمسی

مضمون نگار بہار اسٹیٹ مومن کانفرنس اور آل انڈیا ملی کونسل، بہار کے نائب صدر، مجلسِ شوریٰ امارت شرعیہ، پٹنہ کے رکن اور مدرسہ اسلامیہ شمس الہدیٰ،پٹنہ کے سابق پرنسپل ہیں۔

ماضی میں مسلم سماج میں خواتین کے درمیان دینی تعلیم کا رواج زیادہ رہا ، عصری تعلیم بالخصوص اعلیٰ تعلیم کے میدان میں مسلم خواتین کی کمی دیکھنے کو ملتی ہے ، موجودہ وقت میں مسلمانوں میں تعلیمی بیداری پیدا ہوئی ہے ، مسلم لڑکے اور لڑکیوں میں عصری اعلیٰ تعلیم کی جانب توجہ ہوئی ہے ، اب مسلم لڑکیاں بھی بڑی تعداد میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہیں ، مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ان کے لئے تعلیم کا مناسب انتظام کے بارے میں غور و فکر نہیں کیا گیا ، نتیجہ یہ ہوا کہ مسلم لڑکیاں بھی عام اسکول و کالج میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہوئیں ، جہاں اکثر اسکول و کالج میں مخلوط تعلیم کا انتظام ہے ، ڈریس کوڈ نافذ ہے ، لڑکیوں کو بھی اسکول ڈریس پہننا لازمی ہے ، جو نیم برہنہ ہوتا ہے ، کالج میں ڈریس کوڈ لازم نہیں ہے ، مگر اب نفرت کی وجہ سے بہت سے کالج کے منتظمین بھی ڈریس کوڈ لاگو کر رہے ہیں ، مخلوط تعلیم اور ڈریس کوڈ کی وجہ سے مسلم لڑکیاں فتنوں سے غیر محفوظ ہوتی جارہی ہیں ، اب تو نہایت ہی برا حال ہے ، مسلم لڑکیوں میں غیر مسلم لڑکوں سے شادی کا رواج تیزی سے بڑھ رہا ہے ، اسی طرح گمراہی ، سماجی برائیاں اور بے راہ روی میں بھی اضافہ ہورہا ہے ، نیز فری کوچنگ ، اور دیگر سہولیات کے ذریعہ بھی مسلم لڑکیوں اور خواتین کو دام فریب میں پھنسایا جارہا ہے ، جو افسوسناک اور تشویش کی بات ہے۔

آج سوشل میڈیا کا دور ہے ، اسمارٹ موبائل فون ہر ایک کے ہاتھ میں ہے ، اس میں طرح طرح کے ایپ ہیں ، واٹس ایپ گروپ میں بھی مسلم لڑکیوں کو دام فریب میں لانے کے لئے بہت سے حربے استعمال کئے گئے ، لنگے لپھنگے واٹس ایپ اور فیس بک پر سرچ کرتے رہتے ہیں ، وہ لڑکیوں کو خاص طور پر نشانہ بناتے ہیں ، خبر کے مطابق کچھ غلط لوگوں نے بالخصوص مسلم لڑکیوں کو پھنسانے کے لئے باضابطہ تحریک شروع کی ہے ،جو زیادہ تشویش کی بات ہے ، خبر کے مطابق واٹس ایپ پر ایک گروپ’’ مسلم شہزادیاں‘‘ کے نام سے ہے ، اس سے بےشمار مسلم لڑکیاں منسلک ہیں ، اس کے ایڈمن 10؍ہیں ،ان میں سے کوئی مسلمان نہیں ہے ، اس طرح کے اور بھی گروپ ہوں گے۔

اللہ کا شکر ہے کہ حالات کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں میں بیداری آئی ہے ، علماء، دانشوران ،مسلم نوجوانوں نے ہر شہر اور گاؤں میں اس کے تدارک کے لئے کام شروع کردیا ہے ، جس کی وجہ سے مسلم لڑکے اور بالخصوص لڑکیوں میں اچھی فکر پیدا ہوئی ہے ، یہ خوش آئند بات ہے۔

ایسے موقع پر جبکہ مسلم سماج میں بیداری پیدا ہوئی ہے ، اور ہر جگہ اس پر کام شروع ہے ، ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس کو اپنا تعاون دیں ، اعداد و شمار کے چکر میں نہ جائیں ، اگر ایک بھی دین سے الگ ہوجائے ، تو یہ ہمارے لئے فکر کی بات ہے۔

مسلم لڑکوں اور لڑکیوں میں گمراہی ، دینی بے راہ روی اور دین سے انحراف بڑا فتنہ ہے ، اس کے لئے مسلم سماج کے علماء ،دانشوران ، ملی تنظیم اور عام لوگوں نے لائحہ عمل تیار کیا ہے ، اور اس پر عمل بھی ہورہا ہے ، اس کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ، ان میں سے چند کا ذکر کیا جارہاہے ،وہ یہ ہیں۔

(1) مخلوط تعلیم سے بچنے کے لیے لڑکیوں کے لئے الگ اسکول اور الگ مدارس و مکاتب کا قیام
(2) جمعہ کے خطاب میں اس موضوع پر خصوصی تقاریر
(3) ملی تنظیموں کی جانب سے عملی اقدامات اور کوشش
(4) شہر کے محلہ اور گاؤں میں خواتین کے درمیان بیداری مہم
(5) سوشل میڈیا پر اس پر مسلسل کوشش
اس طرح کے اور بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ، اس کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
اصلاح معاشرہ میں خواتین کا اہم کردار رہا ہے ،اور وہ آج بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ، اس کے لئے موجودہ وقت میں ان میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے ، بیداری پیدا کرنے کی شکل یہ ہے کہ چند اہم خواتین کا ایک گروپ تیار کیا جائے ،جو گھر گھر جا کر خواتین کو بیدار کریں ، فرائض سے ان کو باخبر کریں ، بچے اور بچیوں پر نگرانی کے طریقے سکھلائیں ، تب ان میں بیداری آئے گی ، یہ طریقہ وعظ و تقریر سے زیادہ موثر ہے ، دہلی میں خواتین نے یہ کام شروع کیا ہے ، یہ کام ہر گاؤں ، ہر محلہ اور ہر جگہ کرنے کی ضرورت ہے ، تاکہ ہمارا معاشرہ سماجی برائیوں سے محفوظ رہ سکے ، اللہ تعالیٰ شر اور فتنہ سے حفاظت فرمائے۔

 

Share This Article
Leave a comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

حضرت سلمان فارسی دین فطرت کی تلاش میں

حضرت سلمان فارسی دین فطرت کی تلاش میں محمد توقیر رحمانی اسلام

Eastern Eastern

حق و باطل کی  معرکہ آرائی  روز اول  سے ہے

حق و باطل کی  معرکہ آرائی  روز اول  سے ہے محمد توقیر

Eastern Eastern

والد محترم اور نماز کے لیے تنبیہ و سختی

والد محترم اور نماز کے لیے تنبیہ و سختی از: طہ جون

Eastern Eastern

رمضان میں بقیہ گیارہ مہینوں کے معمولات سے باہر آئیں!

  مدثر احمد قاسمی مضمون نگار ایسٹرن کریسنٹ کے اسسٹنٹ ایڈیٹر ہیں۔

Eastern Eastern

آئیے اس رمضان کو احساس کی بیداری کا ذریعہ بنالیں!

    مدثر احمد قاسمی مضمون نگار ایسٹرن کریسنٹ کے اسسٹنٹ ایڈیٹر

Eastern Eastern

روزے کی خوشی!

مدثر احمد قاسمی مضمون نگار ایسٹرن کریسنٹ کے اسسٹنٹ ایڈیٹر ہیں۔ محنت

Eastern Eastern

Quick LInks

مسلمانوں کی پستی اور عروج کے ممکنہ اسباب

مسلمانوں کی پستی اور عروج کے ممکنہ اسباب ازــــ مفتی جنید احمد

Eastern Eastern

قد آورمسلم لیڈربابا صدیقی کا بہیمانہ قتل افسوسناک، مجرمین کو عبرتناک سزا دی جائے: مولانا بدرالدین اجمل

قد آورمسلم لیڈربابا صدیقی کا بہیمانہ قتل افسوسناک، مجرمین کو عبرتناک سزا

Eastern Eastern

مولانا بدر الدین اجمل کو دنیا کے 500 با اثر مسلمانوں کی فہرست میں لگاتار سولہویں مرتبہ شامل کئے جانے پر مبارکباد

مولانا بدر الدین اجمل کو دنیا کے 500 با اثر مسلمانوں کی

Eastern Eastern