ابھی اسلام زندہ ہے، ابھی قرآن باقی ہے

Eastern
Eastern 4 Min Read 7 Views
4 Min Read

ابھی اسلام زندہ ہے، ابھی قرآن باقی ہے

مفتی طہٰ قاسمی جون پوری

لاء کمیشن آف انڈیا نے یونیفارم سیول کوڈ کے سلسلے میں گویا کہ استصواب رائے کی جو آخری (14 جولائی 2023) تاریخ دی تھی، اس کے اختتام کی چند ساعتیں ہی باقی بچی ہیں۔ مسلمانوں کی نمائندہ جماعتوں، اور تنظیموں اور بہت سے افراد نے انفرادی طور پر، محض اسلام کی سر بلندی، اور دین حق کی حفاظت کے لیے، لاء کمیشن آف انڈیا کے اس استصواب رائے کی بھر پور مخالفت کی۔

چوں کہ اس بار کی مخالفت ای میل کے ذریعے تھی، اس لیے اولا اسی طرز کو اپنایا گیا، اور شرعاً انسان اس کا مکلف ہے، کہ وہ جتنا کرسکتا ہے، کرے۔آگے کیا ہوتا ہے، وہ اس کا مکلف نہیں. کیوں کہ یہ تو نوشتہ دیوار ہے، کہ موجودہ حکومت کی نیت کیا ہے اور موجودہ چیئرمین لاء کمیشن آف انڈیا کوئی اور نہیں، بلکہ یہ وہی شخص ہے، جس نے کرناٹک میں حجاب کے خلاف فیصلہ پیدا دیا تھا، اس لیے وہ کیا کریں گے، ظاہر ہے۔

لیکن ایسی نازک صورت حال میں، وہ مسلمان جن کو، دین متین اور اسلامی احکام کی فکر ہے، (یہ بات قابل اہم ہے، کیوں کہ جب مؤرخ اس بات کو لکھے گا، تو وہ اس بات کو ضرور نوٹ کرے گا، کہ کچھ مسلمان ایسے بھی تھے، جو پے پروا ہوکر، اس غیر اسلامی قانون کی حمایت کررہے تھے) وہ اس بات کو ضرور یاد رکھیں، کہ اعداء اسلام نے شروع ہی سے، اس بات کی، جان توڑ کوشش کی ہے، کہ اللہ کا لایا ہوا، دین اور اس کے ماننے والے، روئے زمین سے مٹ جائیں. چناں چہ وقت کی قوموں نے تو نبیوں کو بھی قتل کرڈالا. اپنے عہد کے ظالمین نے، کنویں میں آگ لگاکر، ہزاروں اہل ایمان کو زندہ خاکستر کردیا. آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود کو بھی ختم کرنے کی کوشش کیں اور، سازشیں رچ ڈالیں، لیکن اس بات پر تاریخ شاہد عدل ہے، کہ وقت کے اعداء زمین میں مل کر، مٹی ہوگئے اور آج تک ان کا کوئی نام لیوا باقی نہ رہا، جب کہ اللہ کا لایا ہوا دین، جو کل بھی زندہ تھا، آج بھی زندہ ہے، اور ان شاء اللہ کل بھی تا قیام قیامت زندہ رہے گا۔

اللہ نے قرآن پاک میں وعدہ کررکھا ہے، کہ دین کے دشمن کی یہ آرزو ہے، کہ اسلام کی روشنی گل کردیں، لیکن اللہ اس روشنی کو عام و تام کرے گا، چاہے دشمن  کتنا بھی چیں بجبیں ہوں اور ترش رو ہوجائیں۔

اس لیے اس حوالے سے مسلمانوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے. لیکن ساتھ ہی ساتھ اس بات کی سخت ضرورت ہے، کہ ہم سب خود اسلام پر مکمل عامل ہوں، رب سے رشتہ جوڑیں۔ گناہوں سے توبہ کریں، اور اپنی بساط بھر کوشش کریں۔ اللہ تمام مسلمانوں کا حامی و ناصر ہو۔

Share This Article
Leave a comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

اے شہر آرزو تجھے کہتے ہیں الوداع

اے شہر آرزو تجھے کہتے ہیں الوداع (دو روزہ MOM (مرکز آن

Eastern Eastern

نئے حالات میں مرکز المعارف کا ایک اور انقلابی اقدام

نئے حالات میں مرکز المعارف کا ایک اور انقلابی اقدام محمد عبید

Eastern Eastern

مدارس میں بنیادی تعلیم کی بہتری ممکن، مگر خودمختاری میں مداخلت نہیں: سپریم کورٹ

مدارس میں بنیادی تعلیم کی بہتری ممکن، مگر خودمختاری میں مداخلت نہیں:

Eastern Eastern

مہاوکاس اگھاڑی یا مہایوتی؟ مہاراشٹر میں کون لے جائے گا بازی

مہاوکاس اگھاڑی یا مہایوتی؟ مہاراشٹر میں کون لے جائے گا بازی محمد

Eastern Eastern

حضرت سلمان فارسی دین فطرت کی تلاش میں

حضرت سلمان فارسی دین فطرت کی تلاش میں محمد توقیر رحمانی اسلام

Eastern Eastern

حق و باطل کی  معرکہ آرائی  روز اول  سے ہے

حق و باطل کی  معرکہ آرائی  روز اول  سے ہے محمد توقیر

Eastern Eastern

Quick LInks

عصری اداروں میں مدرسے کے طلبہ کی مایوسی: ایک حقیقت پر مبنی جائزہ

عصری اداروں میں مدرسے کے طلبہ کی مایوسی: ایک حقیقت پر مبنی

Eastern Eastern

ٹرمپ کی جیت اور فلسطین کے حوالے سے کچھ خدشات

ٹرمپ کی جیت اور فلسطین کے حوالے سے کچھ خدشات خورشید عالم

Eastern Eastern

_جی نہ چاہے تھا أسے چھوڑ کے آنے کو! _

_جی نہ چاہے تھا أسے چھوڑ کے آنے کو! _ از :

Eastern Eastern