اپوزیشن اتحاد کی پہلی نا کامی

Eastern
5 Min Read
43 Views
5 Min Read

اپوزیشن اتحاد کی پہلی نا کامی!

ایک ایسے وقت میں جب ملک کو انارکی سے بچانے کے لیئے اور ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کے لیئے ایک وسیع تر اتحاد کی ضرورت ہے؛ نام نہاد سیکولر پارٹیاں چاہے وہ کانگریس ہو یا کوئی اوراب بھی مسلم مخالف نظریئے سے باز نہیں آرہی ہے۔

مدثر احمد قاسمی

مضمون نگار ایسٹرن کریسنٹ کے اسسٹنٹ ایڈیٹر اور روز نامہ انقلاب کے کالم نگار ہیں۔

26 اپوزیشن پارٹیوں کا اتحاد جسے ‘انڈیا’ کا نام دیا گیا ہے وہ در حقیقت انڈیا کو فرقہ وارنہ سیاست سے بچانے کے لیئے نہیں بلکہ اس میں شامل ہر چھوٹی بڑی پارٹی کی اپنی بقا ء کی جنگ ہے۔ یہ وہ حقیقت ہے جو منصف تجزیہ نگار کی نظروں سے اوجھل نہیں ہے؛ کیونکہ اس اتحاد سے دو ایسی پارٹیوں کو صرف اس بنیاد پر الگ رکھا گیا ہے کہ ان کی قیادت مسلم ہاتھوں میں ہے۔ وہ دو پارٹیاں آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (AIUDf) اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین(AIMIM) ہیں جس کی قیادت با لترتیب لوک سبھا کے ممبران مولانا بدر الدین اجمل قاسمی اور بیرسٹر اسدالدین اویسی کے ہاتھوں میں ہے۔

 ایک ایسے وقت میں جب ملک کو انارکی سے بچانے کے لیئے اور ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کے لیئے ایک وسیع تر اتحاد کی ضرورت ہے؛ نام نہاد سیکولر پارٹیاں چاہے وہ کانگریس ہو یا اور کوئی اب بھی مسلم مخالف نظریئے سے باز نہیں آرہی ہے۔

مولانا بدرالدین اجمل کی پارٹی اے آئی یو ڈی ایف آسام کی ایک بڑی پارٹی ہے جس کے پاس آسام اسمبلی میں 16 ممبران ہیں اور مولانا اجمل خود تین معیاد سے مسلسل آسام کے دھوبڑی سے ممبر پارلیمنٹ ہیں۔ آسام کی 32 فیصد مسلم آبادی پر ان کی زبردست پکڑ ہے، ملک بھر کے مسلمان ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی باتوں کو سنجیدگی سے سنتے ہیں۔ ایسے میں اتحاد سے ان کو کیوں دور رکھا گیا یہ ایک زبردست سوالیہ نشان ہے؟

 آسام کی سیاست پر گہری نظر رکھنے والوں کے لیئے اس سوال کا جواب بہت آسان ہے اور وہ یہ ہے کہ اس کے پیچھے وہی خود غرض ذہنیت کار فرما ہے جس ذہنیت سے پر یشان ہو کر  2005میں اے آئی یو ڈی ایف کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

یہ بات صاف سمجھ آتی ہے کہ مسلم قیادت کو اس اتحاد سے دور رکھنے والےسیکولر چولے میں یہ وہ لوگ ہیں جو مسلمانوں کا پورا ووٹ تو لینا چاہتے ہیں لیکن ان کے لیئے کام کرنا نہیں چاہتے بلکہ موقع ملنے پر پیٹھ میں چھورا گھونپنے کا ہنر بھی بخوبی جانتے ہیں۔ یہ وہ شاطر لوگ ہیں جنہیں مسلم قیادت بالکل منظور نہیں ہے چاہے اس کے لیئے انہیں کسی بھی حد تک جانا پڑے۔ اس کی بد ترین مثال موجودہ اپوزیشن اتحاد ہے۔

جہاں تک بیریسٹر اسد الدین اویسی کی بات ہے تو یہ کون نہیں جانتا کہ وہ بہترین پارلیمنٹرین کا ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں اور 2004 سے تاحال ممبر پارلیمنٹ ہیں۔بیرسٹر اسد الدین اویسی بے باک عوامی قائد کے طورپر سارے ملک میں شہرت رکھتے ہیں۔ ان کی قیادت میں مجلس اتحاد المسلمین کی سیاسی طاقت اور مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔مہاراشٹرا اور بہار کی اسمبلیوں میں مجلس کے نمائندے موجود ہیں۔ جبکہ حلقہ لوک سبھا اورنگ آباد سے امتیاز جلیل نمائندگی کرتے ہیں۔تلنگانہ اسمبلی میں مجلس کے 7 اراکین اسمبلی ہیں جبکہ قانون ساز کونسل میں مجلس کے دو ارکان ہیں۔

اس پس منظر کو سامنے رکھتے ہوئے یہ سوال حق بجانب ہے کہ اویسی کو آخر اس اتحاد سے کیوں دور رکھا گیا؟

کیا اپوزیشن کے اس اتحاد میں شامل کوئی بھی لیڈر ایسا نہیں ہے جو اپنی ضمیر کی آواز پر اس غیر منصفانہ پہلو کو سامنے لائے اور اس کے نقصانات کو واضح کرے؟

اب سیکولر عوام کو یہ بات سمجھنی ہوگی کہ اس ملک کے لیئے کوئی خاص پارٹی خطرہ نہیں ہے بلکہ وہ ذہنیت خطرہ ہے جس میں فرقہ واریت کا زہر اندر تک پیوست ہے۔یاد رکھیں! جب تک اس ذہنیت کی بیخ کنی نہیں ہوگی تب تک ملک کے لیئے سجائے خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونگے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل مسعود

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل…

Eastern

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

نئے زمانے کے نئے بت

نئے زمانے کے نئے بت ازــــــ محمد توقیر رحمانی زمانے کی گردِش…

Eastern

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور کا کڑا امتحان ہے

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور…

Eastern

Quick LInks

ابوعبیدہ یعنی حذیفہ سمیر عبد اللہ الکحلوت

ابوعبیدہ یعنی حذیفہ سمیر عبد اللہ الکحلوت از: خورشید عالم داؤد قاسمی…

Eastern

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل مسعود

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل…

Eastern

نیشنل کمیشن فار ویمن سے مسلم ویمن کے ایک وفد نے ملاقات کرکے  اپنی شکایت  درج کرائی!

  نیشنل کمیشن فار ویمن سے مسلم ویمن کے ایک وفد نے…

Eastern