تقریر و خطابت پیغام رسانی کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے:

Eastern
5 Min Read
1
92 Views
5 Min Read

تقریر و خطابت پیغام رسانی کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے:
مرکز المعارف، ممبئی کے پہلے تقریری مسابقے میں حکم  اور مہمانان کرام نے اپنے خیالات کا اظہار فرمایا۔

ای سی نیوز ڈیسک
15 جولائی، 2024

فضلاء مدارس کو انگریزی زبان وادب کی تعلیم دینے کے حوالےسے اپنی منفرد شناخت رکھنے والا ملک کا مشہور ومعروف ادارہ مر کز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر (ایم ایم ای آر سی) ممبئی میں انگریزی زبان وادب کی تعلیم حاصل کررہے فضلاء مدارس کے درمیان انگریزی زبان میں رواں سال کا پہلا تقریری مسابقے کا انعقاد انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ کیا گیا، جس میں فائنل راؤنڈ کے لیے منتخب ہونے والے کل دس طلبہ نے مختلف اہم عناوین پر انگریزی زبان میں تقاریر پیش کرکے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا۔ اس پروگرام میں ممبئی اور بیرون ممبئی کی کئی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریر و خطابت پیغام رسانی کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے:
قلیل مدتی انگلش کورس

پروگرام کی نظامت کرتے ہوئے مولانا سلمان عالم قاسمی نے مرکز المعارف کا مختصر تعارف کرایا اور مرکز المعارف کے بانی مولانا بدر الدین اجمل قاسمی کی ملک و ملت کے تئیں گراں قدر خدمات کو بھی اجاگر کیا۔ پروگرام کا باضابطہ آغاز مولانا انعام الحسن کی تلاوت قرآن کریم اور مولانا عمر فاروق منڈل کی نعت سے ہوا۔

پروگرام میں تین اہم اور معزز شخصیات نے حکم کی حیثیت سے شرکت کی جس میں مرکز المعارف کے ڈائیریکٹر، مختلف کتابوں کے مصنف اور انگلش شاعر مولانا محمّد برہان الدین قاسمی پہلےحکم کی حیثیت سے؛ ایم بی اے اور آئی ٹی پروفیشنل جناب اشرف شیخ دوسرےحکم جبکہ صابو صدیقی انجینئرنگ کالج کے سابق لیکچرر اور ایم ایم ای آر سی کے نائب صدر پروفیسر محمد عارف انصاری نے تیسرے حکم کی حیثیت سے پروگرام کو زینت بخشی۔

تقریر و خطابت پیغام رسانی کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے:
پہلی پوزیشن: شہزاد عالم ندوی، سوشل میڈیا: فوائد و نقصانات

مساہمین کی تقاریر کے بعد حکم حضرات نے طلباء کو اپنی قیمتی آراء اور نصائح سے نوازا۔ جناب اشرف شیخ نے سہل زبان میں واضح طور پر پیغام پہنچانے کی اہمیت پر زور دیا۔ پروفیسر محمد عارف انصاری نے تقریر کو جامع اور اثر انگیز بنانے کے لیے چند اہم نکات کو ذہن نشین کرنے پر تاکید فرمائی جیسے انداز بیان، طرز تکلم اور باڈی لینگویج وغیرہ۔ انہوں نے کہا کہ تقریر رابطے کا سب سے قدیم ذریعہ ہے اور یہ آج تک کا سب سے مؤثر وسیلہ ہے۔

تقریر و خطابت پیغام رسانی کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے:
دوسری پوزیشن: ارشد انصاری، اسلام اور جدید سائنس

مولانا محمد برہان الدین قاسمی نے نتائج کا اعلان کرنے سے قبل اس بات پر زور دیا کہ چیخ و پکار عوامی تقریر کا مؤثر طریقہ نہیں ہے۔  اس تقریری مقابلے کے آخری راؤنڈ میں کل دس منتخب طلبہ نے شرکت کی۔ اول پوزیشن سے کامیاب  طالب علم شہزاد عالم ندوی نے ‘سوشل میڈیا: فوائد و نقصانات’ کے عنوان پر تقریر کی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے ارشد انصاری نے ‘اسلام اور جدید سائنس’ کے موضوع پر جبکہ تیسری پوزیشن سے کامیاب طالب علم محمد اسعد قاسمی نے ‘اسلام میں بچوں کی پرورش’ کے عنوان پر تقریر کی۔ تمام شرکاء کو ٹرافی اور نقد رقم کی شکل میں انعام سے نوازا گیا۔

تقریر و خطابت پیغام رسانی کا سب سے مؤثر ذریعہ ہے:
تیسری پوزیشن: محمداسعد، اسلام میں بچوں کی تربیت

پروگرام کے صدر مولانا عتیق الرحمن قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میں مساہمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے موجودہ دور میں علماء کے لیے انگریزی زبان کی اہمیت و ضرورت پر زور دیا۔

پروگرام کے معزز مہمان جناب فضل الرحمن نے طلباء سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ کی تقریریں اتنی فصیح و بلیغ تھی کہ ایسا محسوس ہوا کہ آپ طلباء نہیں پروفیسر ہیں۔

مرکز المعارف کے ایکسٹرا کریکولر ایکٹیویٹیز کے ذمہ دار مفتی جسیم الدین قاسمی نے مہمانوں کا والہانہ خیرمقدم کیا اور منظم طریقے سے پروگرام کا انعقاد کیا۔

پروگرام کو کامیاب بنانے میں مرکزالمعارف کے لیکچررز مولانا اسلم جاوید قاسمی، مولانا جمیل احمد قاسمی اور مولانا توقیر رحمانی نے گراں قدر تعاون پیش کیا۔
پروگرام کا اختتام مسجد مرکز المعارف کے امام مولانا محمد شاہد قاسمی کی دعا پر ہوا۔

Share This Article
Leave a Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

"وقف قانون مکمل رد ہونے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی :” آل مسلم پرسنل لاء بورڈ 

"وقف قانون مکمل رد ہونے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی :"…

Eastern

"آج سپریم کورٹ میں صرف قانون نہیں، قوم کھڑی تھی — میں خود اندر تھی”

"آج سپریم کورٹ میں صرف قانون نہیں، قوم کھڑی تھی — میں…

Eastern

اردو اجنبی نہیں، اسی سرزمین کی پیداوار ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ — سائن بورڈ پر اس کے استعمال کی اجازت

اردو اجنبی نہیں، اسی سرزمین کی پیداوار ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ…

Eastern

گمراہ کن لغات

گمراہ کن لغات ازـــــ محمد برہان الدین قاسمی ایڈیٹر: ایسٹرن کریسنٹ دیکھیں،…

Eastern

وقف ایکٹ 2025 میں بعض ترامیم شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ہیں

وقف ایکٹ 2025 میں بعض ترامیم شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف…

Eastern

کیا حماس کو ہتھیار ڈال دینا چاہیے؟

کیا حماس کو ہتھیار ڈال دینا چاہیے؟ تحریر: خورشید عالم داؤد قاسمی…

Eastern

Quick LInks

"وقف قانون مکمل رد ہونے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی :” آل مسلم پرسنل لاء بورڈ 

"وقف قانون مکمل رد ہونے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی :"…

Eastern

"آج سپریم کورٹ میں صرف قانون نہیں، قوم کھڑی تھی — میں خود اندر تھی”

"آج سپریم کورٹ میں صرف قانون نہیں، قوم کھڑی تھی — میں…

Eastern

سپریم کورٹ کی جانب سے وقف ایکٹ کو لیکر ملی بڑی راحت

سپریم کورٹ کی جانب سے وقف ایکٹ کو لیکر ملی بڑی راحت…

Eastern