
سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ
سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: NRC کیس میں آسام ٹریبونل اور گوہاٹی ہائی کورٹ کے احکامات کو کیامنسوخ
ایسٹرن کریسنٹ
نیوز بریکنگ
——————————
مقدمہ کا عنوان: محمد رحیم علی بمقابلہ ریاست آسام
11 جولائی 2024 کو جسٹس احسن الدین امان اللہ اور وکرم ناتھ کی بنچ نے آسام کے محمد رحیم علی کے حق میں ایک اہم فیصلہ سنایا، جس نے محمد رحیم علی عرف عبدالرحیم بمقابلہ ریاست آسام کے NRC کیس میں اپیل کی تھی. سپریم کورٹ نے یہ کہتے ہوئے حکم صادر کیا کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ دستاویزات میں ناموں اور تاریخوں میں معمولی فرق کی بنیاد پر کسی کو بھی غیر ملکی قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ اس طرح سپریم کورٹ نے آسام فارنرز ٹربیونل اور گوہاٹی ہائی کورٹ کے اس مقدمے میں دیے گئے پہلے فیصلے کو مسترد کر دیا اور اسے کالعدم قرار دے کر محمد رحیم علی عرف عبدالرحیم کو "ہندوستانی شہری اور غیر ملکی نہیں” قرار دیا ہے.

یہ تو سب کو معلوم ہے کہ سرکاری دستاویزات میں املے کی کچھ معمولی غلطیاں یا تاریخ اور جنس میں تضادات پائے جاتے ہیں جو زیادہ تر سرکاری ملازمین کی نااہلی کی وجہ سے ہوتے ہیں، اس لیے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق "نام اور تاریخوں میں معمولی فرق” یہ فیصلہ کرنے کی بنیاد نہیں ہو سکتی کہ کون ہندوستانی ہے اور کون غیر ملکی۔ ماہرین قانون اور وکلاء کا ماننا ہے کہ اس معاملے میں سپریم کورٹ آف انڈیا کا فیصلہ تاریخی تھا اور یہ NRC سے متعلق مسائل میں ایک سنگ میل ہے جس کا ہندوستان کے شہریوں کو گہرائی سے مطالعہ کرنا چاہیے اور اسے مستقبل میں کسی بھی جگہ اس جیسے معاملات کے لئے ملک بھر میں حوالہ کے طور پر استعمال کرنے کے لئے محفوظ رکھنا چاہیے۔

You May Also Like
قومی خبریںکیا ہندوستانی حکومت غیر ملکیوں کو بھی پاسپورٹ جاری کرتی ہے؟
کیا ہندوستانی حکومت غیر ملکیوں کو بھی پاسپورٹ جاری کرتی ہے؟ از: محمد برہان...
قومی خبریںنتیش کمار کی انتہائی اوچھی حرکت کی شدید مذمت
نتیش کمار کی انتہائی اوچھی حرکت کی شدید مذمت ای سی نیوز ڈیسک ممبئی،...
Uncategorizedادارہ دینیات فائن ٹچ ممبئی میں ختم بخاری کی چھٹی تقریب کا انعقاد
ادارہ دینیات فائن ٹچ ممبئی میں ختم بخاری کی چھٹی تقریب کا انعقاد ای...
قومی خبریںفضلاءِ مدارس کے لیے انگلش ڈِپلومہ میں داخلہ کی تاریخوں کا اعلان
فضلاءِ مدارس کے لیے انگلش ڈِپلومہ میں داخلہ کی تاریخوں کا اعلان داخلہ امتحان...
صوبائی سیاستاگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔بہار کے مسلمانوں کے لیے ایک فکری پیغام
اگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔بہار کے مسلمانوں کے لیے ایک فکری پیغام ازـــــــ...
قومی خبریںوقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے تحت "امید پورٹل" پر رجسٹریشن ضروری ہے
وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے تحت "امید پورٹل" پر رجسٹریشن ضروری ہے ای سی...

Comments (0)
Leave a Comment