محرم الحرام برکات کا مہینہ ہے، خرافات کا نہیں

Eastern
2 Min Read
69 Views
2 Min Read

محرم الحرام برکات کا مہینہ ہے، خرافات کا نہیں

محمد توقیر رحمانی

محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ تاریخی اعتبار سے اہمیت کا حامل تو ہے ہی لیکن اس مہینہ میں رحمت خداوندی کا خصوصی نزول بھی ہوتا ہے۔ بجائے اس کے کہ ہم بحیثیت مسلمان اس نعمت الہی سے فیضیاب ہوں، اس مہینے کو ہم مسلمان غم و ماتم جیسی بدعات حتی کہ رقص و گانے بجانے وغیرہ جیسے فضول و گناہوں کے کاموں میں گزار کر اپنی عاقبت خراب کرتے ہیں۔

ہماری نوجوان نسل دین سے اتنی دور ہے کہ نبی کا نام اور کلمہ تک یاد نہیں لیکن دسویں محرم کو نواسہ نبی ﷺ کے نام تعزیہ نکال کر روح حسین کو تکلیف دینا اچھے سے یاد رہتا ہے۔ لوگ اب تو تعزیہ کی جگہ مجسم مورتیاں بھی نکالنے لگ گئے ہیں، قبر پر ماتھا ٹیکنا، مزاروں پر جاکر منتیں مانگنا گویا کوئی عیب ہی نہیں۔ یہ سب صحیح تربیت نا ہونے اور تعلیمات نبوی اورعلماء کرا سے دوری بنائے رکھنے کا نتیجہ ہے۔

محرم الحرام برکات کا مہینہ ہے، خرافات کا نہیں
Advertisement

دین کے نام پر کس طرح خرافات پھیلائی جارہی ہیں۔ پتا نہیں آخر اس امت کو ہو کیا گیا ہے۔ غیر شعوری طور پر ہم اپنے دین سے منحرف ہوئے جارہے ہیں۔ اللہ کے واسطے علماء کی مجالس اور خانقاہ و مدارس کا رخ کریں، دین کو صحیح جگہ سے سیکھیں، قرآنی احکام پر عمل پیرا ہوں، تعلیمات نبوی کو اپنی زندگی میں اتاریں۔ مساجد کا رخ کریں اور دین کی صحیح سمجھ کی دعاء کریں۔ وقت رہتے توبہ کرلیں، کہیں ایسا نا ہو کہ بدعات و خرافات میں ملوث رہتے ہوئے موت اچانک دستک دیدے۔

Share This Article
12 تبصرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

نئے زمانے کے نئے بت

نئے زمانے کے نئے بت ازــــــ محمد توقیر رحمانی زمانے کی گردِش…

Eastern

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور کا کڑا امتحان ہے

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور…

Eastern

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی سب سے بڑا مجاہدہ ہے

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی…

Eastern

Quick LInks

بہار کے مسلمان ووٹرز کو پچھلی غلطی دہرانے سے گریز کرنا چاہیے

بہار کے مسلمان ووٹرز کو پچھلی غلطی دہرانے سے گریز کرنا چاہیے…

Eastern

ملت ٹائمز کے بانی چیف ایڈیٹر جناب شمس تبریز قاسمی کو ملت پرائیڈ ایوارڈ

ملت ٹائمز کے بانی چیف ایڈیٹر جناب شمس تبریز قاسمی کو ملت…

Eastern

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern