
وقف اراضی کا اندراج رجسٹر 2 / میں ضرور کرائیں
ضروری اپیل
وقف اراضی کا اندراج رجسٹر 2 / میں ضرور کرائیں
ڈاکٹر ابو الکلام قاسمی شمسی
مسلم سماج کے اہل خیر حضرات نے غریبوں اور محتاجوں کی مدد کے لئے اور مدارس و مساجد کی تعمیر و ترقی کے لئے زمین و جائیداد وقف کئے ہیں ، موقوفہ زمین کی آمدنی سے غرباء و مساکین کی مدد کی جاتی ہے ، بہت سے وقف کرنے والے حضرات نے مدرسہ اور مسجد کے لئے زمین جائیداد وقف کی ہیں ، ایسی موقوفہ زمین پر مساجد کی تعمیر کی گئی ہے ، جن میں عبادت کی جاتی ہے ، مدارس کی عمارت تعمیر کی گئی ہے ، جہاں تعلیم کا کام ہوتا ہے ، کاشت اور کھیتی کی زمین کی آمدنی سے مدارس و مساجد کے اخراجات پورے کئے جاتے ہیں ، غرباء و مساکین پر خرچ کئے جاتے ہیں۔
پہلے وقف کردہ زمین کے لئے کسی طرح کی پابندی نہیں تھی ، اس لئے وقف بورڈ وغیرہ میں اس کے رجسٹریشن کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی گئی ، لیکن موجودہ وقت میں وقف کی زمین کے سلسلہ میں حکومت کی نظر بھی اچھی نہیں ہے ، اور مسلم سماج کے لوگوں نے بھی اوقاف کی جائیدادوں کی اچھی طرح حفاظت نہیں کی ، جس کی وجہ سے غیروں کے درمیان مسلمانوں کی شبیہ بہت خراب ہوئی ہے ، اس لئے اپنے لوگوں اور حکومت دونوں سے اوقاف کا تحفظ موجودہ وقت کی اہم ضرورت ہوگئی ہے ، اس طرح اوقاف کی جائیدادوں کے تحفظ کے لئے ان کا وقف بورڈ میں رجسٹریشن کرانا ضروری ہوگیا ہے ، تاکہ وہ جائیداد سرکاری ریکارڈ میں وقف کے نام سے درج رہیں اور کوئی ان پر قبضہ نہ کرسکے ، اسی تناظر میں ملی تنظیموں کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ اوقاف کی زمین ، جیسے مساجد ، مدارس اور قبرستان وغیرہ کا سرکاری رجسٹر 2/ میں اندراج کرایا جائے ، یہ رجسٹر بلاک میں سی او کے پاس موجود ہے ، وہاں زمین کی تفصیلات کے ساتھ ضروری کاغذات منسلک کر کے درخواست جمع کریں ، اور وقف کردہ زمین کا رجسٹر 2 / میں اندراج کروائیں ، پھر ضروری کاغذات حفاظت سے رکھ لیں ، تاکہ وقت پر کام آئے ، ساتھ ہی جس مسجد یا قبرستان کا رجسٹریشن نہیں ہوا ہے ، ان کا بھی وقف بورڈ میں رجسٹریشن کرائیں ۔

عام طور پر وقف کردہ زمینوں پر مساجد اور قبرستان ہیں ، وقف کی زمین مساجد و قبرستان سے متعلق ہوتی ہے ، اس کے لئے متولی ہوتے ہیں ، اگر مدارس ہیں ،تو اس کے مہتم یا سیکریٹری ہوتے ہیں ، وہ مدارس کی زمینوں کے ذمہ دار ہوتے ہیں ، موجودہ وقت میں متولی اور سیکریٹری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس جانب خصوصی توجہ دیں ، اوقاف کی جائیدادوں کا اندارج وقف بورڈ اور رجسٹر 2/ میں کرائیں ، بہار میں سروے کا کام شروع ہے ، سروے میں بھی وقف زمین کی تفصیلات میں وقف لکھوائیں ، تاکہ آئندہ اوقاف کی جائیدادوں کی حفاظت ہوسکے۔
You May Also Like
اسلامکیا ملت کو بیدار کرنے کی تمام کوششیں بند کردی جائیں!
کیا ملت کو بیدار کرنے کی تمام کوششیں بند کردی جائیں! از: مدثر احمد...
اسلامحفاظتِ دین کے لیے اللہ کا دو غیبی نظام
حفاظتِ دین کے لیے اللہ کا دو غیبی نظام ازـــــ محمدسلمان عالم قاسمی دینِ...
اسلاماسلامی تعلیمات اور ماحولیاتی توازن: ایک فکری و عملی جائزہ
اسلامی تعلیمات اور ماحولیاتی توازن: ایک فکری و عملی جائزہ از: محمد اسامہ قاسمی...
اسلاممسلمانوں کی پستی اور عروج کے ممکنہ اسباب
مسلمانوں کی پستی اور عروج کے ممکنہ اسباب ازــــ مفتی جنید احمد قاسمی چھٹی...
اسلامماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا
ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر رحمانی ربیع...
اسلاماسلام میں تہواروں کی حکمت و فلسفہ
اسلام میں تہواروں کی حکمت و فلسفہ از___ محمد توقیر رحمانی تقریبات اور تہوار...

Comments (2)
Leave a Comment
This is really interesting, You are a very skilled blogger. I've joined your rss feed and look forward to seeking more of your fantastic post. Also, I have shared your website in my social networks!
Solid analysis