مہاراشٹرا کے تمام اضلاع میں ڈی ایم ، اور ممبئی میں گورنر کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا ءبورڈ کا وقف قانون کے خلاف میمورنڈم

Eastern
5 Min Read
69 Views
5 Min Read

مہاراشٹرا کے تمام اضلاع میں ڈی ایم ، اور ممبئی میں گورنر کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا ءبورڈ کا وقف قانون کے خلاف میمورنڈم

ای سی نیوز ڈیسک
ممبئی ـ۲ مئی ـ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے آج مہاراشٹرا کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر میں حالیہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی معرفت صدر جمہوریہ کو میمورنڈم پیش کیا گیا ۔ 
البتہ ممبئی چونکہ ریاست کا صدر مقام ہے اس لئے یہاں مذکورہ میمورنڈم راج بھون پہونچ کر گورنر مہاراشٹرا مسٹر سی پی رادھا کرششنن کوپیش کیا گیا، جن کی غیر موجودگی ان کے سکریٹری مسٹر ایس راما مورتی نے قبول کیا ۔ مہاراشٹرا میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی تحفظ اوقاف کمیٹی کے کنوینئر مولانا محمود احمد خاں دریابادی کی زیر قیادت دئے جانے والے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ
1. حالیہ ترامیم جو وقف ایکٹ 1995 میں کی گئی ہیں، امتیازی ہیں اور ہندوستان کے آئین میں درج بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔
2. یہ آئین ہند کے آرٹیکل 14، 25، 26 اور 29 میں بیان کردہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔
3. یہ امتیازی ہیں کیونکہ یہ وقف جائیدادوں کو دی گئی حفاظت اور تحفظ کو ختم کرتی ہیں، جب کہ وہی تحفظ ہندو، سکھ، بودھ اور عیسائی برادریوں کو حاصل ہے۔
4. یہ مذہب کی آزادانہ پیروی (آرٹیکل 25) اور اپنے مذہبی اداروں کے قیام و انتظام (آرٹیکل 26 و 29) کے حق کے خلاف ہے۔
5. یہ کسی مسلمان شہری کے لیے اپنی جائیداد کو وقف کے طور پر دینے کی آزادی کی خلاف ورزی ہے اگر وہ گزشتہ 5 سال سے عملی مسلمان نہ رہا ہو۔
6. یہ ترامیم امتیازی ہیں کیونکہ یہ دیگر مذہبی اداروں کو دیے گئے تحفظ اور حقوق کو بھی سلب کر لیتی ہیں۔
7. یہ قانونِ تحدید (Law of Limitations) سے دی گئی چھوٹ کو ختم کرتی ہیں، جو وقف جائیداد کے نظم و نسق کے ہمارے حق کو متاثر کرتی ہیں۔
8. اگر حکومت نے وقف زمین پر قبضہ کر لیا ہے تو اب وہ مالک بن سکتی ہے کیونکہ فیصلہ کا اختیار نامزد افسر کے حق میں چلا جائے گا۔
9. صرف مسلمان ہی وقف بورڈ اور سنٹرل وقف کونسل کے رکن بن سکتے تھے، یہ شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔ اب انتخابات کی جگہ نامزدگی نے لے لی ہے۔
10. وقف استعمال کنندہ کو رجسٹریشن کرانا ہوگا اور اگر معاملہ متنازع ہو جائے تو جائیداد وقف کی حیثیت کھو سکتی ہے۔
11. یہ تبدیلیاں مسلمانوں کو اپنے ادارے قائم کرنے، چلانے اور منظم کرنے سے محروم کر رہی ہیں۔
لہٰذا ہم، دستخط کنندگان، مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا سے منظور شدہ ان تمام متنازع ترامیم کو منسوخ کیا جائے۔

Moral Inculcating Summer Camp 2025 - Click the link for registration.
Moral Inculcating Summer Camp 2025 – Click the link for registration. https://forms.gle/BPPsU8Q5hJUcLY9s6

ممبئی میں میمورنڈم پیش کرنے والوں میں درج ذیل افراد شامل تھے۔
مولانا محمود دریا بادی صاحب، ابو عاصم اعظمی صاحب، فرید شیخ صاحب،مفتی سعیدالرحمن صاحب، سلیم موٹر والا صاحب، مونسی بشریٰ عابدی صاحبہ، سرفراز آرزو صاحب، مولانا آغاروح ظفر صاحب، مولانا انیس اشرفی صاحب، مولانا عبد الجليل انصاری صاحب، مفتی محمد حذیفہ قاسمی صاحب، ہمایوں شیخ صاحب، ڈاکٹر عظیم الدین صاحب، شاکرشیخ صاحب ،مولانا برہان الدین قاسمی صاحب،مولانا محمد اسید صاحب۔
مہاراشٹر کے دیگر علاقوں تھانہ، پال گھر، اورنگ آباد، ہنگولی، بھساول، ایوت محل، پربھنی، واشم، جلگاوں، جامنیر،پونہ، منگرول، بیڑ، نندوبار، جالنہ،سانگلی، جنتور، سمیت مہاراشٹر کے تمام اضلاع میں بھی ڈی ایم اور تعلقہ جات میں ایس ڈی ایم کو وقف قانون کے خلاف میمورنڈم پیش کئے گئے ۔

Share This Article
4 تبصرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل مسعود

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل…

Eastern

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

نئے زمانے کے نئے بت

نئے زمانے کے نئے بت ازــــــ محمد توقیر رحمانی زمانے کی گردِش…

Eastern

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور کا کڑا امتحان ہے

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور…

Eastern

Quick LInks

ابوعبیدہ یعنی حذیفہ سمیر عبد اللہ الکحلوت

ابوعبیدہ یعنی حذیفہ سمیر عبد اللہ الکحلوت از: خورشید عالم داؤد قاسمی…

Eastern

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل مسعود

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل…

Eastern

نیشنل کمیشن فار ویمن سے مسلم ویمن کے ایک وفد نے ملاقات کرکے  اپنی شکایت  درج کرائی!

  نیشنل کمیشن فار ویمن سے مسلم ویمن کے ایک وفد نے…

Eastern