
حافظ اقبال چونا والا آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن منتخب: ملی اور سماجی خدمات کا شاندار اعتراف
حافظ اقبال چونا والا آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن منتخب: ملی اور سماجی خدمات کا شاندار اعتراف
ای سی نیوز ڈیسک
23 نومبر 2024
بنگلور میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے انتیسواں سالانہ جلسے میں ممبئی کی دینی، سماجی اور رفاہی حلقوں میں نمایاں مقام رکھنے والے، دارالعلوم وقف دیوبند کے رکن شوریٰ، ممبئی کی تاریخی درسگاہ مدرسہ امدادیہ کے ٹرسٹی، اور آل انڈیا میمن جماعت کے زونل سکریٹری جناب حافظ اقبال چونا والا کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔ یہ خبر نہ صرف ان کے حلقۂ احباب بلکہ ملک بھر کے ملی حلقوں میں خوشی اور مسرت کا باعث بنی ہے۔
جناب حافظ اقبال چونا والا صاحب کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جن کا گھرانہ ہمیشہ اکابر علماء کی عزت اور خدمت کو اپنے لیے فخر سمجھتا رہا ہے۔
مرکز المعارف ممبئی کے محبین میں شامل ہونے کے ناتے، مرکز کی سرگرمیوں میں ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں۔ وہ دینی و ملی خدمات کے میدان میں خود کو ہمیشہ پیش پیش رکھتے ہیں۔ رفاہی کاموں اور ملت اسلامیہ کے مسائل کے حل کے لیے ان کی مخلصانہ کوششیں زبان زد عام و خاص ہیں۔
حافظ اقبال چونا والا کی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن کے طور پر انتخاب، ان کی گراں قدر خدمات کا ایک زندہ اعتراف ہے۔ بورڈ میں ان کا انتخاب نہ صرف ان کے لیے ایک اعزاز ہے بلکہ ان تمام لوگوں کے لیے بھی باعث فخر ہے جو ان کی ملی اور سماجی سرگرمیوں سے متاثر ہیں۔ ان کا یہ انتخاب ان کی انتھک کوششوں، خلوص اور اخلاص کا نتیجہ ہے جو وہ مسلمانوں کے دینی، رفاہی اور سماجی مسائل کے حل کے لیے کرتے رہتے ہیں۔
حافظ اقبال چونا والا صاحب نے ہمیشہ مسلمانوں کے دینی و سماجی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں۔ ان کی قیادت میں، کئی رفاہی اور سماجی منصوبے کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچے۔ وہ ہمیشہ ملت کے مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے، ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ مسلمانوں کو درپیش مسائل کا معیاری اور پائیدار حل پیش کیا جا سکے۔
ان کے قریبی احباب اور ملت کے مختلف طبقات کو قوی امید ہے کہ حافظ اقبال چونا والا صاحب اپنی نئی ذمہ داری کو بھی بھرپور خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ نبھائیں گے۔ ان کے تجربے اور قیادت کی بدولت آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کو ایک نئی توانائی حاصل ہوگی، جو ملت اسلامیہ کے مسائل کے حل اور رہنمائی کے لیے مفید ثابت ہوگی۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ جناب حافظ اقبال چونا والا صاحب کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے، ان کے اخلاص اور کاوشوں کو قبول فرمائے، اور انہیں ملت اسلامیہ کے لیے بہترین رہنما بنائے۔
حافظ اقبال چونا والا صاحب کا انتخاب ان تمام لوگوں کے لیے ایک حوصلہ افزا پیغام ہے جو ملت اسلامیہ کے لیے مخلصانہ کام کر رہے ہیں۔ ان کی شخصیت، خدمات، اور خلوص ایک مثال ہیں، جو ہم سب کو اپنے مقصد کے حصول کے لیے جدو جہد کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
You May Also Like
تہذیب وثقافت"آزادی کا سفر: قربانی، جدوجہد اور ہمارا فریضہ"
یومِ آزادی (15 اگست) کے موقع پر ایک تاریخی تقریر عنوان: "آزادی کا سفر:...
آرٹس اور میوزککتاب The Art of Laziness (سُستی کا ہنر) کا حاصل مطالعہ
کتاب The Art of Laziness (سُستی کا ہنر) کا حاصل مطالعہ قسط: 1 از:...
اداریہحق و باطل کی معرکہ آرائی روز اول سے ہے
حق و باطل کی معرکہ آرائی روز اول سے ہے محمد توقیر رحمانی حق...
آراءکرئیر بنانے کے چکر میں آپ بھی خدا کو بھول گئے!
کرئیر بنانے کے چکر میں آپ بھی خدا کو بھول گئے! مدثر احمد قاسمی...
تہذیب وثقافتاولڈ ایج ہوم کا بڑھتا رجحان اور معتدل موقف
اولڈ ایج ہوم کا بڑھتا رجحان اور معتدل موقف ازـــــ ڈاکٹر مفتی عبید اللہ...
Uncategorizedنماز کو جرم قرار دینا،دیگراہل مذاہب میں نفرت کوبڑھاوا دینا ہے
نماز کو جرم قرار دینا،دیگراہل مذاہب میں نفرت کوبڑھاوا دینا ہے تحریر: جناب ہرش...

Comments (2)
Leave a Comment
I enjoy what you guys tend to be up too. Such clever work and reporting! Keep up the very good works guys I've incorporated you guys to my own blogroll.
Great perspective