مسلم نام بدلنے والوں سے دو ٹوک بات!

Eastern
7 Min Read
16 Views
7 Min Read

مسلم نام بدلنے والوں سے دو ٹوک بات!

یوگی اور گری راج جیسے اقتداری نظریات رکھنے والوں کو یہ سوچنے کی سخت ضرورت ہے کہ کیا ان میں واقعی اتنی طاقت اور جرات ہے کہ وہ آئینِ ہند کو پامال کرکے پورے 25 کروڑ مسلمانوں کو دوسرے درجے کے شہری قرار دے دیں؟

ازــــــ مدثر احمد قاسمی

ہندوستان میں حالیہ برسوں کے دوران شہروں، سڑکوں، ریلوے اسٹیشنوں اور تاریخی عمارتوں کے ناموں کی تبدیلی ایک نئی سیاسی روایت بن چکی ہے۔ الہ آباد کو پریاگ راج، فیض آباد کو ایودھیا، اور مغل سرائے کو دین دیال اُپادھیائے جنکشن کا نام دینا صرف نام کی تبدیلی نہیں بلکہ کج فکری کی علامت ہے۔ یہ تبدیلیاں بظاہر تاریخی ناموں کی بحالی کے نام پر کی جاتی ہیں، مگر دراصل ان کے پس منظر میں ایک خاص نظریہ کارفرما نظر آتا ہے جو ملک کی صدیوں پرانی گنگا جمنی تہذیب کو ایک خاص رنگ فینے کی کوشش ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ جن شہروں کو مغلوں اور مسلم حکمرانوں نے بسایا، سنوارا اور ترقی دی، آج انہی کے آثار کو مٹانے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ ایسے اقدامات نہ صرف تاریخ کے ساتھ ناانصافی ہیں بلکہ موجودہ دور میں مذہبی ہم آہنگی اور قومی اتحاد کے لیے بھی ایک خطرناک اشارہ ہیں۔

آج تک کسی مستند مورخ نے یہ نہیں لکھا کہ مغل حکمرانوں نے ہندوستان میں شہروں یا گاؤں کے نام مذہبی بنیاد پر تبدیل کیے تھے۔ تاریخ گواہ ہے کہ مغل دور میں شہر بسائے گئے، تعلیمی و تمدنی مراکز قائم ہوئے اور تہذیبی ہم آہنگی کو فروغ دیا گیا، نہ کہ کسی مذہب یا برادری کی شناخت کو مٹانے کی کوشش کی گئی۔

اب یہ سلسلہ محض چند شہروں تک محدود نہیں رہا بلکہ بی جے پی کی حکومت والے صوبوں میں تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے۔ جہاں مہاراشٹر میں تاریخی شہر اورنگ آباد کے ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر چھتر پتی سانبھا جی نگر رکھ دیا گیا ہے، وہیں بہار کے علی نگر سے بی جے پی امیدوار میتھلی ٹھاکر نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اگر وہ کامیاب ہوئیں تو علی نگر کا نام بھی تبدیل کر دیں گی۔ یہ بیانات اور اقدامات اس ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں جو ملک کے تاریخی ورثے کو مذہبی شناخت کے ترازو میں تولنے لگی ہے۔ افسوس کہ سیاسی مفاد کی خاطر تاریخ کے سنہرے اوراق سے مسلم تہذیب و تمدن کے نقوش مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو ہندوستانی معاشرت کے توازن اور گنگا جمنی تہذیب کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

Advertisement
Advertisement

لوجک ایک چیز ہوتی ہے اگر اس زاوئیے سے دیکھا جائے تو نام بدلنے میں کوئی لوجک نظر نہیں ہے سوائے اس کے کہ یہ مسلمانوں سے تعصب اور نفرت کا واضح استعارہ ہے۔

یہ واقعی غور طلب بات ہے کہ اگر اس ملک کے 25 کروڑ مسلمان بھی جواباً نفرت کی عینک سے ہندو برادرانِ وطن کو دیکھنے لگیں تو اس سرزمین کا کیا حال ہوگا؟ نفرت کی یہ آگ جب ایک طرف سے بھڑکتی ہے تو دوسری طرف بھی ہل چل ہونا ایک فطری عمل ہے۔ یاد رکھیں! اگر نفرت کو ہی سیاست اور سماج کا ایندھن بنا لیا گیا تو وہ دن دور نہیں جب یہ ملک اپنی پہچان، اپنی تہذیب اور اپنے امن سے محروم ہو جائے گا۔

یوگی اور گری راج جیسے اقتداری نظریات رکھنے والوں کو یہ سوچنے کی سخت ضرورت ہے کہ کیا ان میں واقعی اتنی طاقت اور جرات ہے کہ وہ آئینِ ہند کو پامال کرکے پورے 25 کروڑ مسلمانوں کو دوسرے درجے کے شہری قرار دے دیں؟ آئین ہم سب کا معاہدۂ اجتماعی ہے — اس کی پاسداری ہی قوم کی جان و روح ہے — اور کسی بھی ذاتی یا جماعتی ایجنڈے کو آئین پر فوقیت دینے کی جرات جمہوریت کے لیے خودکش حملہ ثابت ہوگی۔ تاریخی انصاف، مساوات اور بنیادی حقوق کی پامالی نہ صرف ملکی نظام کو متزلزل کرے گی بلکہ قومی ہم آہنگی اور امن کی شمع کو بھی بجھا دے گی۔ اگر دم دکھانا ہے تو آئین کی پاسداری اور سب شہریوں کو برابر کا درجہ دے کر دکھائیں — ورنہ اقتدار کا یہ مظہر صدیوں پر محیط تہذیب اور قوم کے اجتماعی مفاد کے خلاف ایک خطرناک فریب ہوگا۔

کیا یہ سچ نہیں ہے کہ مسلمان اس خطۂ ہند میں ہمیشہ اقلیت کی حیثیت سے رہے— مگر صدیوں تک یہاں کی تہذیب، حکمرانی اور معاشرتی دھاروں پر گہرا اثر رکھنے والے رہے۔ اگر کبھی انہوں نے اپنے اقتدار کے دوران نفرت سے کام لیا ہوتاتو اس نقشِ زمین اور معاشرتی ڈھانچے کو یکسر بدل دینا ان کے بس کی بات تھی، مگر انہوں نے نہ ایسی خواہش رکھی اور نہ کبھی اپنی حکمرانی کو کسی ذات یا مذہب کی بدنامی یا مٹانے کے لیے استعمال کیا۔ یہی رواداری ہمارے ملک کی سب سے بڑی شناخت ہے۔ اس پس منظر کو سامنے رکھتے ہوئے بی جے پی اور اُن کے نظریاتی حلیفوں کو چاہیے کہ وہ اس یک طرفہ عمل سے باز آجائیں؛ کیونکہ اقتدار وقتی ہوتا ہے — آج آپ کی حکمرانی ہے، کل گردشِ حالات آپ سے اسےجدا کر سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement

آئینِ ہند اور قومی سلامتی کی روح یہی تقاضا کرتی ہے کہ کسی بھی فرقہ یا قومیت کے خلاف پہچان مٹانے کی کوشش نہ ہو؛ اقتدار کے نشے میں اگر ہم آئینی اصولوں کو قربان کر دیں تو نقصان صرف مسلمان کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہوگا۔ عقل، انصاف اور مستقبل بینی یہی بتاتی ہیں کہ آج کے فیصلے کل کی تاریخ بن کر رہ جائیں گے — اس لیے بہتر ہے کہ طاقت مند اپنے اختلاف کو سمجھداری، رہنمائی اور آئینی راستوں تک محدود رکھیں، ورنہ تاریخ بھی اور وقت بھی انہیں معاف نہیں کرے گا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

نئے زمانے کے نئے بت

نئے زمانے کے نئے بت ازــــــ محمد توقیر رحمانی زمانے کی گردِش…

Eastern

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور کا کڑا امتحان ہے

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور…

Eastern

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی سب سے بڑا مجاہدہ ہے

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی…

Eastern

Quick LInks

کم ووٹ شیئر کے باوجود بی جے پی نے بہار میں 93٪ جیت درج کی ہے

کم ووٹ شیئر کے باوجود بی جے پی نے بہار میں 93٪…

Eastern

قرآنِ مجید بغیرِ اصل عربی متن کے، قرآن ہی نہیں

قرآنِ مجید بغیرِ اصل عربی متن کے، قرآن ہی نہیں از:  محمد…

Eastern

اگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔بہار کے مسلمانوں کے لیے ایک فکری پیغام

اگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔بہار کے مسلمانوں کے لیے ایک فکری…

Eastern