ادارہ دینیات فائن ٹچ ممبئی میں ختم بخاری کی چھٹی تقریب کا انعقاد

Eastern
4 Min Read
176 Views
4 Min Read

ادارہ دینیات فائن ٹچ ممبئی میں ختم بخاری کی چھٹی تقریب کا انعقاد

ای سی نیوز ڈیسک
27 اپریل 2025

ممبئی ــــــــــگذشتہ کل، 26/ اپریل – 2025 کو بعد نماز ظہر، ادارہ دینیات میں ختم بخاری کی چھٹی تقریب کا انعقاد ہوا۔ واضح ہو کہ اس ادارہ کا (برائے عالمیت چھ سالہ نصاب تعلیم) قیام 2008/ 2009 میں ہواتھا اور دورہ حدیث شریف کی تعلیم کا آغاز 2014 میں ہوا۔جس کے پہلے شیخ الحدیث مولانا حفظ الرحمن صاحب پالن پوری رحمہ اللہ رہے۔ حضرت مولانا عہد کورونا میں راہ عدم کو سدھا گئے۔اللہ مولانا موصوف کے درجات کو بلند فرمائے۔ اب اس وقت ادارہ کے شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی وسیم صاحب فلاحی ہیں۔ اللہ تعالیٰ مفتی صاحب کو بہ عافیت عمر دراز عطاء فرمائے۔

جشن ختم بخاری کی تقریب کے اس سنہرے موقع پر ادارے کے صدر نے حسب عادت الحمداللہ طلبہ کے سامنے کچھ دیر، دینیات کی تعلیم، دعوت، مکتب، اور خدمت وغیرہ کی اہمیت پر گفتگو کی۔ آج کی اس تقریب میں گذشتہ چند سالوں کے 68 بچوں کو سند فضیلت کےلئے مدعو کیا گیا، جس میں اکثریت نے شرکت کی۔ قابل ذکر بات ہے کہ، سال رواں کے کل 9 فضلاء بھی سند فضیلت حاصل کر رہے ہیں۔

ادارے کے طالب علم مولوی منیر آل نبی نے الوداعی نظم پڑھی۔اس کے بعد ناظم پروگرام مفتی رضوان اعظمی نے حضرت شیخ الحدیث صاحب کو مودبانہ دعوت اسٹیج دی۔ پھر یکے بعد دیگرے اس سال کے تمام فضلاء نے آخری حدیث کی تلاوت فرمائی اور پھر شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی وسیم صاحب نے طلبہ کو چند نصیحتیں کی۔ مفتی صاحب نے اولا اپنی سند کی تلاوت کی،آخری باب اور حضرت امام بخاری رحمہ اللہ کی حیات سے متعلق گفتگو عربی زبان میں فرمائی۔ چوں کہ اس تقریب میں اولیاء فضلاء بھی شرکت فرما رہے تھے، اس لیے نصائح عامہ کو اردو زبان میں ذکر فرمایا۔ مفتی صاحب نے دین پر چلنے، تقوی و پرہیز گاری اپنانے، ذکر و اذکار کرنے کی نصیحت فرمائی۔

Moral Inculcating Summer Camp 2025 - Click the link for registration.
Moral Inculcating Summer Camp 2025 – Click the link for registration. https://forms.gle/BPPsU8Q5hJUcLY9s6

اہم بات بطور دفع دخل مقدر کے یہ ہے، کہ چوں کہ ادارہ کا نظام، انگریزی سال تعلیم سے چلتا ہے، اس لیے اب ختم بخاری کی تقریب کا انعقاد ہورہا ہے اور اب امتحان کے ختم پر سالانہ تعطیل ہورہی ہے اور جون میں نئے سال کا آغاز ہوگا ان شاء اللہ۔

اس تقریب میں، ادارے کے پرنسپل مولانا ارشد اللہ صاحب، معتمد تعلیم مفتی احمد صاحب قاسمی استاد ومربی مفتی عثمان صاحب قاسمی، دیگر اساتذہ کرام، مفتی رضوان اعظمی قاسمی، مولانا شاہد صاحب پرتاپ گڑھی، مفتی سلمان صاحب، مفتی حذیفہ صاحب، مولانا محمد علی صاحب، قاری صدیق صاحب، مولانا طلحہ سیلیا، مولانا طلحہ صابو والا، اور ناچیز طہ جون پوری کی شرکت رہی۔
آخر میں  حضرت مفتی صاحب کی دعا سے قبل، دستار فضیلت بھی باندھی گئی اور پھر دعا پر اس بابرکت تقريب کا اختتام ہوا۔

Share This Article
14 تبصرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل مسعود

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل…

Eastern

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

نئے زمانے کے نئے بت

نئے زمانے کے نئے بت ازــــــ محمد توقیر رحمانی زمانے کی گردِش…

Eastern

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور کا کڑا امتحان ہے

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور…

Eastern

Quick LInks

ابوعبیدہ یعنی حذیفہ سمیر عبد اللہ الکحلوت

ابوعبیدہ یعنی حذیفہ سمیر عبد اللہ الکحلوت از: خورشید عالم داؤد قاسمی…

Eastern

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل مسعود

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل…

Eastern

نیشنل کمیشن فار ویمن سے مسلم ویمن کے ایک وفد نے ملاقات کرکے  اپنی شکایت  درج کرائی!

  نیشنل کمیشن فار ویمن سے مسلم ویمن کے ایک وفد نے…

Eastern