ٹرینڈنگ
مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ-اسرائیل اتحاد کو ایک اور بڑا دھچکامرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقادشیخ محمد یحییٰ باسکندی کی مرکز المعارف، ممبئی آمد؛ طلبہ سے خطاب، تعلیم، تزکیہ اور تعلق مع اللہ کی اہمیت پر زورکیا ملت کو بیدار کرنے کی تمام کوششیں بند کردی جائیں!تحریک ریشمی روما ل: تاریخ کا ایک فراموش کردہ باباسلام اسپیکس: زبانِ عصر میں پیغامِ اسلام کی مؤثر ترجمانیملی اداروں کا مستقبل اور نوکِ قلم پر لٹکتی تلوار: ایف سی آر اے (FCRA) ترمیمی بل 2026 کا ایک تجزیہہواہےگوتیزوتندلیکن چراغ اپناجلارہاہےمشرقِ وسطیٰ میں امریکہ-اسرائیل اتحاد کو ایک اور بڑا دھچکامرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقادشیخ محمد یحییٰ باسکندی کی مرکز المعارف، ممبئی آمد؛ طلبہ سے خطاب، تعلیم، تزکیہ اور تعلق مع اللہ کی اہمیت پر زورکیا ملت کو بیدار کرنے کی تمام کوششیں بند کردی جائیں!تحریک ریشمی روما ل: تاریخ کا ایک فراموش کردہ باباسلام اسپیکس: زبانِ عصر میں پیغامِ اسلام کی مؤثر ترجمانیملی اداروں کا مستقبل اور نوکِ قلم پر لٹکتی تلوار: ایف سی آر اے (FCRA) ترمیمی بل 2026 کا ایک تجزیہہواہےگوتیزوتندلیکن چراغ اپناجلارہاہے

الغزالی ارریہ میں جشن آزادی؛ ہر گھر ترنگا ماڈل کی دھوم

0%
تہذیب وثقافت

الغزالی ارریہ میں جشن آزادی؛ ہر گھر ترنگا ماڈل کی دھوم

Eastern
1 min read6 views
Save this article for later

ای سی ڈیسک

(ارریہ :15 /اگست 2023) یوم آزادی کی مناسبت سے 15/اگست کو الغزالی انٹر نیشنل اسکول ارریہ میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں طلباء نے حب الوطنی کے جذبات سے لبریز ہو کر پروگرام کے مختلف زمروں میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔

بڑی تعداد میں موجود مہمانوں کے سامنے طلباء نے یوم آزادی کی تاریخ، یوم آزادی کی اہمیت، آزادی میں علماء کی قربانی اور کثرت میں وحدت کے عناوین پر اردو، ہندی اور انگریزی زبانوں میں ولولہ انگیز تقریریں پیش کیں۔ اس کے علاؤہ جہاں ننھنے منے بچے اور بچیوں نے گروپ اور انفرادی طور پر وطن سے اپنی محبت کا اظہار خوبصورت نظموں اور نغموں سے کیا وہیں مختلف کلاس کے طلباء نے آزاد ہندوستان میں عورتوں کی صورت حال، ہندو مسلم اتحاد، ملک میں آزادی کے بعد کے حالات اور اسکول میں یونیفارم کی اہمیت پر معلومات سے بھر پور سبق انگیز ڈرامے پیش کیئے۔

الغزالی ارریہ میں جشن آزادی؛ ہر گھر ترنگا ماڈل کی دھوم
الغزالی ارریہ میں جشن آزادی؛ ہر گھر ترنگا ماڈل کی دھوم

پروگرام کے مہمانوں نے اسماء نیاز کے ذریعے پیش کردہ ہر گھر ترنگا کے ماڈل کو خوب سراہا۔ قبل ازیں اسکول کے ڈائریکٹر مولانا مدثر احمد قاسمی نے مہمانوں کا شایان شان استقبال کیا اور تمام لوگوں کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی۔ اخیر میں اسکول کے چیر مین مولاناشاہ جہاں ندوی نے اپنے پیغام میں آزادی کو بطور نعمت برتنے اور اس سے کما حقہ فائدہ اٹھانے کی تلقین کی اور آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

پروگرام کو کامیاب بنانے میں اسکول کے اساتذہ مولانا غفران ندوی، مولانا ابرار ندوی، مولانا لقمان ندوی، نعمان صادق سر، عزیز سر، کامران سر، ابو طالب سر، مولانا جسیم الدین قاسمی، مس شمس جہاں، مس عائشہ صدیقہ، مس صبا قمر، مس ثنا رحمانی اور مس راحت جہاں نے گرانقدر تعاؤن پیش کیا۔

https://urdu.easterncrescent.net/independence-day-celebration-our-responsibility/

Eastern

Eastern

Staff writer at Eastern Crescent Urdu.

View all posts →

Comments (0)

Leave a Comment

اوپر تک سکرول کریں۔