"وقف قانون مکمل رد ہونے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی :” آل مسلم پرسنل لاء بورڈ 

Eastern
6 Min Read
63 Views
6 Min Read

"وقف قانون مکمل رد ہونے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی :” آل مسلم پرسنل لاء بورڈ 

ای سی نیوز ڈیسک
ممبئی ـــ ۱۸ اپریل کوآل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے زیر اہتمام حالیہ وقف قانون کی مخالفت میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس مراٹھی پترکار سنگھ میں منعقد ہوئی، جس میں بورڈ کے اعلی عہدیداران ، تمام مکاتب فکر کے علماء اور غیر مسلم دانشوران نے خطاب کیا ـ

خطاب کرنے والوں میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجددی، نائب صدر مولانا عبیداللہ اعظمی، نائب صدر سید سعادت اللہ حسینی، بورڈ کے قومی ترجمان سید الیاس قاسم رسول، بورڈ کے مہاراشٹر کنوینئر مولانا محمود احمد خان دریابادی، پروفیسر مونسہ بشری عابدی، شیعہ عالم دین مولانا روح ظفر، مولانا عبدالسلام سلفی، شیام کواڑے، وویک کوڑے تھے ـ

مقررین نے 17 اپریل کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی وقف ایکٹ کی 44 ترمیمات میں سے صرف دو پر عدالت عالیہ نے عارضی روک لگائی ہے، جب تک یہ قانون مکمل واپس نہیں ہوجاتا آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی قیادت میں ہماری جدوجہد جاری رہے گی ـ

بنگال تشدد کے متعلق سوال پر بورڈ کے ترجمان نے ہر قسم کے تشدد سے اظہار بیزاری کرتے ہوئے کہا کہ مساجد وغیرہ کے سامنے جو تلواریں لہرا کر اشتعال انگیزی اور پتھراؤ کیا جاتا ہے اُس تشدد کی بھی مذمت کی جانی چاہیئے ۔

مقررین نے یہ بھی کہا کہ حکمران پارٹی نے اپنی عددی طاقت کی بنیاد پر کروڑوں مسلمانوں، اقلیتوں اور ملک کے انصاف پسندعوام کی مرضی کے خلاف وقف قانون میں جو من مانی، امتیاز پر مبنی اور ملک کی سب سے بڑی اقلیت کے دستوری و بنیادی حقوق پرتیشہ چلاکر جو ترمیمات منظور کی ہیں، ہم اسے کلیتاً مسترد کرتے ہیں۔

Moral Inculcating Summer Camp 2025 - Click the link for registration.
Moral Inculcating Summer Camp 2025 – Click the link for registration. https://forms.gle/BPPsU8Q5hJUcLY9s6

ہم یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ یہ ترامیم نہ صرف آئین ہند کے آرٹیکل 25 اور 26 کے تحت دیے گئے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں بلکہ وقف کے انتظام و انصرام پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے حکومت کے ارادے و ناپاک عزائم کو واضح کرتے ہیں۔ اس طرح ان ترمیمات کے ذریعہ ملک کی مسلم اقلیت کو ان کے اپنے مذہبی اوقاف کے آزادانہ انتظام و انصرام سے بھی روک دیا گیا ہے۔ ہندوستانی آئین کی دفعات 25 اور 26 ضمیر کی آزادی کے علاوہ مذہب پر عمل کرنے، تبلیغ کرنے کے حق اور مذہبی اور خیراتی مقاصد کے لیے اداروں کے قیام اور انتظام کے حق کو یقینی بناتی ہیں۔ نیا نافذ کردہ قانون مسلمانوں کو ان بنیادی حقوق سے محروم کرتا ہے۔ سنٹرل وقف کونسل اور وقف بورڈ کے ارکان کے انتخاب سے متعلق ترامیم اس کا واضح ثبوت ہیں۔ مزید برآں واقف کے لئے 5 سال تک باعمل مسلمان ہونے کی شرط، ہندوستانی قانونی فریم ورک اور آئین کی دفعات 14 اور 26 کے خلاف اور اسلامی شرعی اصولوں سے بھی متصادم ہے۔

یہ ترمیمات امتیازی و تفریق پر مبنی ہیں لہذا آئین کے دفعہ 14 سے بھی براہ راست متصادم ہیں۔ دیگر مذہبی اکائیوں یعنی ہندو، سکھ، عیسائی، جین اور بودھ کے اوقاف کو جو حقوق و تحفظات حاصل ہیں، مذکورہ ترمیمات کے ذریعہ مسلمانوں کو ان سے محروم کردیا گیا ہے۔
مسلم پرسنل لا بورڈ، متعدد دینی و ملی جماعتوں اور مسلم دانشوروں نے پارلیمینٹ کی جانب سے قائم کردہ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر ان ترمیمات کے خلاف زبانی و تحریری نمائندگی کی تھی، اس کے علاوہ ملک کے 5 کروڑ مسلمانوں نے بھی جے پی سی چیئرمیں کو ای میل بھیج کر انہیں کلیاً مسترد کیا تھا ۔ لیکن پارلیمانی اور جمہوری تقاضوں کو علی الرغم  مسترد کردیا گیا۔ اب آخری چارہ کار کے طور پر جہاں ایک طرف ہم نے قانونی راستہ اختیار کرکے اسے عدالت عظمی میں چیلنج کیا ہے، وہیں اب ہم عوام کی عدالت میں بھی جارہے ہیں۔

مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اس سلسلے میں جو تفصیلی ہدایات دی ہیں اور 3 ماہ کی پرامن جدوجہد کا جو تفصیلی خاکہ پیش کیا ہے، ان شاءاللہ اسے پوری طاقت اور ایمانداری کے ساتھ بروئے کار لایا جائے گا۔ آج ہماری ریاستی کمیٹی نے غور و فکر کرکے ریاست گیر سطح کا ایک پروگرام ترتیب دیا ہے۔ ہمارے ساتھ ریاست کی تمام اقلیتی و مذہبی اکائیاں، تمام مذہبی و سیاسی شخصیات اور سول سوسائٹی کے اہم افراد بھی ہوں گے۔ یہ پورا پروگرام پر امن، دستور و قانون کے دائرے رہے گا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

فلسطین: قبضہ اور مزاحمت

فلسطین: قبضہ اور مزاحمت مولانا خورشید عالم داؤد قاسمی کی تازہ تصنیف…

Eastern

قربانی کی حقیقت اور اس کا معاشرتی پہلو

قربانی کی حقیقت اور اس کا معاشرتی پہلو از: خورشید عالم داؤد…

Eastern

اسلامی تعلیمات اور ماحولیاتی توازن: ایک فکری و عملی جائزہ

اسلامی تعلیمات اور ماحولیاتی توازن: ایک فکری و عملی جائزہ از: محمد…

Eastern

غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ اور عالمی خاموشی

غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ اور عالمی خاموشی ازـــــــ خورشید عالم…

Eastern

غزہ میں امدادکی ترسیل: امریکہ اور اسرائیل میں تناؤ

غزہ میں امدادکی ترسیل: امریکہ اور اسرائیل میں تناؤ تحریرـــــ خورشید عالم داؤد…

Eastern

قوم کے محسن حضرت مولانا وستانویؒ کی قابل قدر خدمات 

قوم کے محسن حضرت مولانا وستانویؒ کی قابل قدر خدمات  ازـــــ خورشید عالم…

Eastern

Quick LInks

میڈلین جہاز پر صہیونی یلغار اور کارکنوں کا اغوا

از: خورشید عالم داؤد قاسمی فریڈم فلوٹیلا کولیشن : "فریڈم فلوٹیلا کولیشن…

Eastern

فلسطین: قبضہ اور مزاحمت

فلسطین: قبضہ اور مزاحمت مولانا خورشید عالم داؤد قاسمی کی تازہ تصنیف…

Eastern

قربانی کی حقیقت اور اس کا معاشرتی پہلو

قربانی کی حقیقت اور اس کا معاشرتی پہلو از: خورشید عالم داؤد…

Eastern