آل انڈیا مسلم ویمن اسوسی ایشن کا قیام

Eastern
Eastern 8 Min Read 2 Views
8 Min Read

(ای سی ڈیسک)

حیدرآباد-05/اگست2023: آل انڈیامسلم ویمن اسوسی ایشن کا پہلا تأسیسی افتتاحی پروگرام منعقد ہوا۔سہ روزہ آل انڈیا ویمنس کنونشن بروز اتوار/30جولائی 2023اختتام کو پہنچا ۔یہ سہ روزہ کنو نشن28¡29 اور/30جولائی2023 ،جمعہ، ہفتہ اور اتوار ،پارک کونٹی نینٹل ہوٹل،مانصاحب ٹینک،حیدرآباد پر منعقد ہوا۔ اس کنونشن کی تھیم تعلیم، تربیت، تحفظ،  بقاء ،حقوق اور ترقی پر رکھی گئی تھی۔ اس سہ روزہ کنونشن میں ملک کے مختلف ریاستوں سے40تعلیم یافتہ  ڈیلیگیٹس نے شرکت کی۔تین دنوں میں آل انڈیا مسلم ویمن اسوسی ایشن کے دستور کو منظوری دیتے ہوئے اسکے قیام کا30ْ/جولائی کے اختتامی پروگرا م میں اعلان کیا گیا۔

ملک کے پر آشوب حالات میں جس میں زیادہ تر مسلم طالبات و خواتین اور دلت و پچھڑی ہوئی قبائیلی خواتین متاثر ہورہی ہیں۔مسلم طالبات و خواتین کو فرقہ پرست اور زہر آلود سیاسی ماحول کی وجہ سے کئی چیالنجس کا سامنا درپیش ہے۔ نوجوان خواتین میں بڑھتی جہالت اور غربت کی روک تھام کیلئے بڑے پیمانے پر جدوجہد کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے تمام مندوبات جس میں محترمہ ممدوحہ  ماجد صاحبہ، نئی دہلی، محترمہ زینت مہتاب صاحبہ،پرانی دہلی، محترمہ شاداب صاحبہ، نئی دہلی،ڈاکٹر نیلم غزالہ صاحبہ،کولکتہ ،محترمہ افروز جعفری صاحبہ،نوئیڈا ،یوپی،محترمہ نکہت خاں صاحبہ، پٹنہ ،ڈاکٹر شاہین ،پٹنہ،محترمہ افروز صاحبہ، بیجاپور، کرناٹکا، ڈاکٹر رابعہ ملا صاحبہ، کولاپور،محترمہ صالحہ صاحبہ، محترمہ ھدیٰ راول صاحبہ، ممبئی،محترمہ ام احمد صاحبہ، بنگلور،کرناٹک، محترمہ یاسمین فاروقی صاحبہ، جئے پور ، محترمہ ایفا لولے صاحبہ، پونہ، مہارشٹڑا،محترمہ عظمیٰ پاریکھ صاحبہ، ناگپور،ڈاکٹر سمیہ صاحبہ، کولکتہ،محترمہ حوا متین صاحبہ، مغربی بنگال ،ڈاکٹر اسماء زہرہ صاحبہ،حیدرآباد، محترمہ ذکیہ معین صاحبہ، حیدرآباد ، محترمہ تہنیت اطہر صاحبہ، حیدرآباد،محترمہ شمیم فاطمہ صاحبہ ،حیدرآباد نے متفقہ طور پر اس بات سے  اتفاق کیا کہ ایک آل انڈیا سطح کی مسلم تعلیم یافتہ ،فعال اسلام پسند آزاد و خود مختارو خودکار تنظیم وتحریک ہونی چاہئیے۔ جو اپنے مقاصد و نصب العین کے حصول کیلئے دیگر ملی جماعتوں ،اداروںسے بھرپور تعاون حاصل کر ے گی۔ کسی بھی  گروہ وسیاسی جماعت کے آلہ کاربننے سے مکمل طور پر اجتناب کیا جائے گا۔

تنظیم کے قیام کیلئے 2کل ہندمشاورتی کنونشن بتاریخ/18,19مئی ،2022،لالہ زار،معین آباد،حیدرآباداور /8جنوری2023،معین آبادمنعقد کئے گئے تھے۔ جس میں ایک ایسی تنظیم کے قیام پر زور دیا گیا تھا جو مسلکی،جماعتی،گروہی، مکتبی اختلافات سے بلنداورمبراء ہو۔ عامۃ الناس و عامۃ المسلمین کی خواتین اور بچیوں کی تعلم،و تربیت، دعوت و اصلاح معاشرہ،اتحاد و ترقی کیلئے مخلصانہ ،انتھک طویل سرگرمیوں کا آغاز کرسکے۔خصوصی مندوبات کے اتفاق رائے سے دستور منظورکیا گیا۔ اوررکنیت سازی کے عمل کا آغاز ہوا۔کنونشن کے دوسرے دن صبح کے انتخابی سیشن میں صدر، نائب صدر ، سکریٹریز صاحبات اور دیگرذ مہ داروں کا انتخاب عمل میں آیا۔

ڈاکٹراسماء زہرہ صاحبہ ،حیدرآباد کو آل انڈیا مسلم ویمن اسوسی ایشن کا متفقہ طور صدرمنتخب کیا گیا۔ اسکے علاوہ  محترمہ ممدوحہ ماجد صاحبہ، نئی دہلی، ایڈوکیٹ محترمہ ذکیہ معین صاحبہ، حیدرآباد، محترمہ افروز جعفری صاحبہ،نوئیڈا ،یوپی، ڈاکٹر نیلم غزالہ صاحبہ، کولکتہ ،بحیثیت نائب صدور منتخب کئے گئے۔ محترمہ عظمیٰ پاریکھ صاحبہ، ناگپورکو جنرل سکریٹری،محترمہ ھدیٰ راول صاحبہ،ممبرا، مہاراشٹراکو آرگنائزنگ سکریٹری ،محترمہ ام احمد صاحبہ کوفینانس سکریٹری،محترمہ حوا متین صاحبہ کودعوۃ سکریٹری، محترمہ ڈاکٹر سمیہ نا ز صاحبہ کو یوتھ سکریٹری اور ایفاء لولے صاحبہ کویوتھ جائنٹ سکریٹری  بنایا گیا۔

ڈاکٹر اسماء زہرا
ڈاکٹر اسماء زہرا

 30/ جولائی ،2023،صبح 10 بجے دن، بمقام پارک کونٹی نینٹل ہوٹل مانصاحب ٹینک ،حیدرآباد  منعقد ہوا۔  اس اجلاس میں تنظیم کے قیام کا اعلان کیا گیا ۔محترمہ ھدیٰ راول صاحبہ نے تنظیم کے ذمہ داروں کے  نام اعلان کئے۔ محترہ حوا متین صاحبہ نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بتائے۔محترمہ عظمی ٰ پاریکھ صاحبہ، نے آئندہ دو سال 2023تا 2025پالیسی پروگرام جاری کیا ۔ اس اجلاس کو افتتاحی تأسیسی پروگرام کو ڈاکٹر رفیق النساء صاحبہ، سابقہ پروفیسر عثمانیہ یونیورسٹی، حیدرآباد، محترمہ سلطانہ نذیر الحسن صاحبہ،ڈائریکٹر پرنسس اینس ہائی اسکول، حیدرآباد، محترمہ سیدہ صوفیہ صاحبہ، پرنسپل لرنرس اکیڈمی،حیدرآباد، محترمہ تحسین سکینہ صاحبہ، سینئیر ایجوکیشنسٹ، حیدرآباد،محترمہ یاسمین فاروقی صاحبہ،جئے پور، راجستھان،محترمہ شاہین صاحبہ،پٹنہ اورمحترمہ وحیدہ سید صاحبہ،ممبئی نے بھی مخاطب کیا۔

محترمہ سلطانہ نذیر الحسن صاحبہ،ڈائریکٹر پرنسس اینس ہائی اسکول،حیدرآبادنے آ ل انڈیا مسلم ویمن اسوسی ایشن کے قیام پر تمام شرکاء کنونشن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ تین دہوں سے مسلم طالبات میں مسلم گرلز اسوسی ایشن نے تعلیم،تربیت، تحفظ بنت المسلم کیلئے نمایاں خدمات انجام دی ،ہم حیدرآباد کی خواتین آج آل انڈیا مسلم ویمن اسوسی ایشن کے قیام پرخوشی بھی محسوس کررہے ہیں اور فخر بھی محسوس کررہے ہیں کہ یہ کام ملک گیر سطح پر اب آگے چل پڑا ہے۔اسکے علاوہ آل انڈیا مسلم ویمن اسوسی ایشن کے شعبوں کا اعلان کیا گیا ۔نوجوان طالبات کیلئے بنت المسلم کونسل ،جو ایک فعال ،متحرک شعبہ ہے،اسکی ذمہ داری یوتھ سکریٹری ڈاکٹرسمیہ نا ز کو دی گئی اور محترمہ ایفاء لولے صاحبہ کو ان کا معاون سکریٹری بنایا گیا۔دانشور مسلم خواتین کیلئے آل انڈیا مسلم ویمن انٹلکچویل فورم کی ذمہ داری محترمہ ثوبیہ لولے صاحبہ،محترمہ ڈاکٹر نیلم غزالہ صاحبہ،پروفیسر رفیق النساء صاحبہ اورمحترمہ وحیدہ سید کو دی گئی۔

مسلم لیڈی ڈاکٹر س  کے شعبہ کی ذمہ دار ی ڈاکٹر سمیہ ناز اور ڈاکٹر عائشہ الہام صاحبہ،ڈاکٹر صوفیہ صاحبہ کو دی گئی۔ ایڈوکیٹس  پیانل میں ایڈوکیٹ ذکیہ معین صاحبہ،ایڈوکیٹ ماریہ احمدی صاحبہ، ایڈوکیٹ افشاںصاحبہ،ایڈوکیٹ فرحانہ شاہ صاحبہ،  ایڈوکیٹ زارا قیصرصاحبہ اور ایڈوکیٹ حوریہ پٹیل کو شامل کیا گیا۔ تنظیم میں کئی کاموں کوروبہ عمل لانے کیلئے پچاس رکنی مجلس عاملہ قائم کی گئی ،جس میں سولہ ریاستوںکی  خواتین کو شامل کیا گیا۔محترمہ فاطمہ مظفر صاحبہ، چینائی،محترمہ یاسمین فاروقی صاحبہ،جئے پور،محترمہ تہنیت اطہر صاحبہ، حیدرآباد،محترمہ ذکیہ شیخ صاحبہ،ممبئی،محترمہ ڈاکٹر عرشین خاں صاحبہ،دھلیہ ،محترمہ امیمہ فہد صاحبہ،مرادآباد، محترمہ ام محمد،نائمہ صاحبہ،مرادآباد،محترمہ حمیرہ الیاس صاحبہ، رامپور،محترمہ عائشہ تصویر صاحبہ،رامپور، محترمہ منیرہ گیگانی صاحبہ، مہارشٹرا، محترمہ سلمیٰ صاحبہ، محترمہ آمنہ صاحبہ، اورنگ آباد، محترمہ یاسمین عنبر صاحبہ،محترمہ شاداب صاحبہ،نئی دہلی، محترمہ محسنہ اکبانی صاحبہ،محترمہ کہکشاں صاحبہ،محترمہ تسنیم ،ڈاکٹر صابرہ،کولا پور،محترمہ عرشیہ پاریکھ،ناگپور،محترمہ اقصیٰ پاریکھ،ناگپور،محترمہ سمیہ صالحہ،سوائی،مادھاپور، راجستھان، ڈاکٹر یسرا محی الدین صاحبہ، ڈاکٹر جویریہ صاحبہ، محترمہ اسماء ندیم صاحبہ، حیدرآباد ،محترمہ تبسم طلعت صاحبہ، حیدرآبادکو شامل کیا گیا۔

 آل انڈیا مسلم ویمن اسوسی ایشن یہ کوشش کرئے گی کہ مسلم معاشرہ و مسلم بستیوں میں اپنے یونٹس و حلقے جات قائم کرے اور بنت المسلم کونسل کے اسکولس، کالجس ویونیورسٹیوں اور تمام تعلیمی اداروں میں اس کی شاخیں قائم  ہوں۔جو خواتین و طالبات کے علاقائی سطح پر ادارے اورغیر منظم گروپس کا م کررہے ہیں۔انھیں جوڑتے ہوئے الحاق بھی دیا جائے گا۔ نائب صدرممدوحہ ماجد اورمحترمہ افروز جعفری  ٰ نے ملی قائدین و علمائے اکرام اوردانشوروں  سے پر خلوص گذارش کی کہ وہ آل انڈیا مسلم ویمن اسوسی ایشن کا بھرپور تعاون کریںتاکہ اسلام دشمن طاقتوں کی مسلم خواتین میں تخریبی کاروئیوںکو روکا جاسکے۔

Share This Article
Leave a comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

ڈھاکہ میں "جلسۂ اردو” کا انعقاد "اردو بنگلہ دیش کی دوسری زبان ہے” — پروفیسر ڈاکٹر غلام ربانی

ڈھاکہ میں "جلسۂ اردو" کا انعقاد "اردو بنگلہ دیش کی دوسری زبان

Eastern Eastern

خواب، یادیں اور ملاقاتیں

خواب، یادیں اور ملاقاتیں محمد توقیر رحمانی سفر، محض راستوں کی مسافت

Eastern Eastern

"ارتداد کے بڑھتے واقعات اور ہماری ذمہ داریاں”

محاضرہ بعنوان "ارتداد کے بڑھتے واقعات اور ہماری ذمہ داریاں" مہدی حسن

Eastern Eastern

جمہوریت میں اکثریت کے جذبات کو مجروح کرنا نقصاندہ ہوتاہے

جمہوریت میں اکثریت کے جذبات کو مجروح کرنا نقصاندہ ہوتاہے محمد برہان

Eastern Eastern

اے شہر آرزو تجھے کہتے ہیں الوداع

اے شہر آرزو تجھے کہتے ہیں الوداع (دو روزہ MOM (مرکز آن

Eastern Eastern

نئے حالات میں مرکز المعارف کا ایک اور انقلابی اقدام

نئے حالات میں مرکز المعارف کا ایک اور انقلابی اقدام محمد عبید

Eastern Eastern

Quick LInks

ڈھاکہ میں "جلسۂ اردو” کا انعقاد "اردو بنگلہ دیش کی دوسری زبان ہے” — پروفیسر ڈاکٹر غلام ربانی

ڈھاکہ میں "جلسۂ اردو" کا انعقاد "اردو بنگلہ دیش کی دوسری زبان

Eastern Eastern

خواب، یادیں اور ملاقاتیں

خواب، یادیں اور ملاقاتیں محمد توقیر رحمانی سفر، محض راستوں کی مسافت

Eastern Eastern

"ارتداد کے بڑھتے واقعات اور ہماری ذمہ داریاں”

محاضرہ بعنوان "ارتداد کے بڑھتے واقعات اور ہماری ذمہ داریاں" مہدی حسن

Eastern Eastern