الہدایہ کیمپس بدلا پور میں آٹھ روزہ اخلاقی تربیتی کمیپ کا افتتاح

Eastern
4 Min Read
47 Views
4 Min Read

الہدایہ کیمپس بدلا پور میں آٹھ روزہ اخلاقی تربیتی کمیپ کا افتتاح
”اگلی دفعہ داخلہ لینے والوں کا سخت ازدحام ہوگا“
(مفتی اشفاق قاضی، امام جامع مسجد ممبئی )

ای سی نیوز ڈیسک
ممبئی ــــــ  (محمد اسعد)4 مئی 2025ء بروز شنبہ الہدایہ ریزیڈینشل اسکول، (الہدایہ کیمپس)، بدلا پور، تھانے، مہاراشٹر میں ایک "آٹھ روزہ اخلاقی تربیتی  کیمپ” کا افتتاح ہوا۔ جس کا ہدف یہ ہے کہ اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے چھوٹے بچوں کی کچھ دینی و اخلاقی تربیت کی جائے، تاکہ یہ بچے زمانے کی رنگینیوں میں کھوکر اپنے دین، تہذیب و ثقافت اور اخلاقیات سے ہاتھ دھو نہ بیٹھیں۔ اور انھیں کم از کم کچھ دن عام دنیوی ماحول سےہٹ کر ایک مخصوص روحانی و اصولی ماحول کا پابند کیا جائے۔ تاکہ وہ مادیت وجدیدیت کے طوفانِ بلاخیز کے سامنے نہ صرف ڈٹ جائیں بلکہ اس کے مضر اثرات سے خود کو محفوط بھی رکھیں۔

اس افتتاحی تقریب میں جامع مسجد ممبئی کے امام مفتی محمد اشفاق  قاضی صاحب، اصلاح انٹرنیشنل اسکول کے ڈاکٹر شبیر صاحب، مرکز المعارف ممبئی کے لیکچرر مفتی جسیم الدین صاحب قاسمی، الہدایہ ریزیڈینشل اسکول بدلا پور، تھانے کے چیئرمین ڈاکٹر سید کمال صاحب، پرنسپل عاقب سر اور اکیڈیمک ڈائریکٹر مفتی نثار صاحب قاسمی رونقِ اسٹیج تھے۔

تلاوتِ کلام اللہ کے بعد مفتی اشفاق  قاضی  نے دورانِ خطاب فرمایا کہ اس اسکول کا محلِ وقوع ایسا سازگار و روح پرور ہے اور قدرتی آب و ہوا نیز سبزہ زاروں سے اتنا مالا مال ہے کہ اہالیانِ ممبئی کو اس کی زیارت کرنی چاہیے اور تعلیم و اخلاقی تربیت کے لئے اپنے نونہالوں کو ضرور یہاں لانا چاہئے، کیونکہ آج کل ہمارے بچے اخلاقیات سے عاری اور اسلامی تہذیب سے ناآشنا ہوتے جارہے ہیں، جو حد درجہ افسوس کی بات ہے۔ انھوں نے فرمایا کہ ان جیسے اخلاقی کیمپوں کی کتنی سخت ضرورت ہے اس کا اندازہ آپ کو انشاءاللہ اگلی دفعہ ہوگا کیوں کہ میرا خیال ہے کہ اگلے بیچ میں داخلہ لینے والوں کا سخت ازدحام ہوگا۔

ڈاکٹر شبیر نے اپنی گفتگو میں فرمایا: صد افسوس! میرے بچپن میں نہ اس طرح کے کسی کیمپ کا کوئی تصور تھا اور نہ ہی اتنی سہولیات مہیا تھیں۔ اس لئے میں تو کچھ سیکھنے سے رہا؛ لیکن آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگلی بار ایک بس بھر کر بچوں کو فراہم کروں گا۔
اس کے بعد مفتی نثار صاحب قاسمی نے اپنے مخصوص ظریفانہ انداز میں پہلے بچوں کو اس ماحول و نظام سے مانوس کیا۔ پھر کیمپ کے اصول و ضوابط اور نظام الاوقات سے متعارف کروایا اور ان پہ کاربند رہنے پر سب سے عہد لیا۔

قلیل مدتی انگریزی کورس میں آج ہی داخلہ لیں
قلیل مدتی انگریزی کورس میں آج ہی داخلہ لیں

اسی طرح مفتی جسیم الدین صاحب قاسمی نے بچوں کی نفسیات کے مطابق بےحد دلچسپ خطاب فرمایا، جس میں انھوں نے اخلاقیات پر روشنی ڈالی اور تربیتی پہلو کو اجاگر کیا۔ بعدازاں عاقب سر اور ڈاکٹر سید کمال نے اپنے اپنے منفرد انداز میں بچوں کو پند و نصائح اور حکمت بھری باتوں سے نوازا۔
اس طرح اخلاقی تربیت کے کیمپ کی یہ افتتاحی تقریب بحسن وخوبی اختتام کو پہونچی۔ اب آگے انشاءاللہ باقاعدہ درس، محاضرات، عملی مشق، شخصیت سازی، مسابقتی پروگرام اور مختلف سماجی سرگرمیوں جیسے شجر کاری، کھیل و ورزش اور کوہ پیمائی وغیرہ کے لامتناہی سلسلے شروع ہوں گے جو ہفتے بھر مختلف شکلوں میں جاری رہیں گے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

بہار! آپ کا شکریہ!

بہار! آپ کا شکریہ! از: محمد برھان الدین قاسمی ایڈیٹر: ایسٹرن کریسنٹ،…

Eastern

مرکز المعارف ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد

مرکز المعارف ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد حالات کے حساب…

Eastern

نئے سال کا آغاز محاسبہ نفس اور منشور حیات کیساتھ کریں

نئے سال کا آغاز محاسبہ نفس اور منشور حیات کیساتھ کریں محمد…

Eastern

اسرائیل-ایران  جنگ اور غزہ میں قتل عام

اسرائیل-ایران  جنگ اور غزہ میں قتل عام از: خورشید عالم داؤد قاسمی…

Eastern

دنیا کو ہوشیار ہو جانا چاہیے!

دنیا کو ہوشیار ہو جانا چاہیے! محمد برہان الدین قاسمی آبنائے ہرمز…

Eastern

فلسطین: قبضہ اور مزاحمت

فلسطین: قبضہ اور مزاحمت مولانا خورشید عالم داؤد قاسمی کی تازہ تصنیف…

Eastern

Quick LInks

فلموں کی مخالفت ان کی تشہیر کا ایک حصہ ہے

فلموں کی مخالفت ان کی تشہیر کا ایک حصہ ہے تحریر: محمد…

Eastern

بہار! آپ کا شکریہ!

بہار! آپ کا شکریہ! از: محمد برھان الدین قاسمی ایڈیٹر: ایسٹرن کریسنٹ،…

Eastern

مرکز المعارف ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد

مرکز المعارف ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد حالات کے حساب…

Eastern