اگر آپ واقعی اپنی طاقت، منصب اور بقا کی خاطر ایران سے لڑائی کرنا چاہتے ہیں، تو اس وقت تک انتظار کریں جب تک ایران کے خلاف امریکہ-اسرائیل ‘محورِ شر’ (axis of evil) کی موجودہ، بلا اشتعال، غیر قانونی اور مسلط کردہ جنگ ختم نہیں ہو جاتی۔ ہم یقیناً غیر جانبدار رہیں گے اور آپ کو اپنی طاقت کے بل بوتے پر جیتنے یا ہارنے دیں گے۔
لیکن اگر آپ نے ابھی، کسی بھی بہانے سے، ایران کے خلاف امریکہ-اسرائیل کی اس جنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا، تو ہمیں اس میں کوئی شک باقی نہیں رہے گا کہ آپ اسلام اور تمام مسلمانوں—خواہ وہ شیعہ ہوں یا سنی (بشمول میرے، جو کہ ایک عملی سنی مسلمان ہوں)—کے خلاف اس جنگ کے معمار رہے ہیں۔ یہ واضح ہو جائے گا کہ آپ اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف کفر کے شراکت دار بن کر کھڑے ہوئے ہیں، اور اس نسل کش صہیونی حکومت کے ساتھ ہیں جس نے عرب سرزمین—فلسطین اور القدس—پر قبضہ کیا اور غزہ، افغانستان، یمن، لبنان اور ایران میں ہزاروں بچوں، عورتوں اور بے گناہ لوگوں کو شہید کیا۔
ADVERTISEMENT
کوئی غلط فہمی نہ پالیں: ہمیں یاد ہے کہ مصطفیٰ کمال اتاترک نے کیا کیا تھا، اور دوسری جنگ عظیم کے بعد حجاز کے بعض پاشاؤں نے برطانوی قابض سلطنت کے کٹھ پتلی بن کر کیا کردار ادا کیا تھا، اور کس طرح عظیم سلطنتِ عثمانیہ کو گرایا گیا—جس کے نتیجے میں پوری دنیا میں اسلام کمزور پڑا اور مسلمانوں کی تذلیل ہوئی۔ تاریخ ہمارے حافظے سے مٹی نہیں ہے۔
میں ایک سنی ہوں، لیکن آج میرے ہیرو علی خامنہ ای ہیں—اس لیے نہیں کہ وہ ایک شیعہ عالم تھے اور میں ان کے مذہبی موقف کی حمایت کرتا ہوں یا وہ ایران کے سپریم لیڈر رہے اور میں ان کی سیاست کا دلدادہ ہوں، بلکہ اس لیے کہ وہ دورِ حاضر کے یزیدوں کے خلاف سینہ سپر ہوئے۔ وہ غزہ کے لیے، سنیوں کے لیے اور اسلام کے قبلہ اول، القدس کے لیے کھڑے ہوئے۔ انہوں نے 83 سال کی عمر میں بھی آخری سانس تک جنگ لڑی اور میدانِ کارزار میں شہادت پائی۔ میں ہر حسین بن علی رضی اللہ عنہ، ہر عمر الفاروق رضی اللہ عنہ اور ہر صلاح الدین ایوبی رحمتہ اللہ علیہ کے ساتھ کھڑا ہوں اور ہمیشہ کھڑا رہوں گا۔ میں یزیدی قوتوں کے ساتھ نہیں کھڑا ہو سکتا، خواہ ان میں میرے نام نہاد مسلمان والد یا بھائی ہی کیوں نہ ہوں۔
یہ خط جاری کیا گیا ہے محمد برہان الدین قاسمی کے ذریعہ جو ایسٹرن کریسنٹ کے ایڈیٹر اور مرکزالمعارف، ممبئی کے ڈاریکٹر ہیں