ممبئی: عروس البلاد ممبئی میں اہل حق مسلمانوں کی معروف تنظیم انجمن اہل السنۃ والجماعۃ کے سالانہ اجلاس کی تیاریوں کی جائزہ میٹنگ کھوکھا بازار مسجد میں منعقد ہوئی، میٹنگ کی صدارت مفتی سعید الرحمان فاروقی قاسمی صدر مفتی دارالعلوم امدادیہ نے کی، میٹنگ کا آغاز مولانا زاہد خان قاسمی نائب مہتمم جامعہ عربیہ معراج العلوم چیتا کیمپ کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا، اس موقع پر انجمن کے جنرل سیکریٹری مولانا رشید احمد ندوی نے گذشتہ میٹنگ سے لے کر اب تک کی تمام کارگذاریوں اور اجلاس کے تعلق سے تیارہوں کا اجمالی جائزہ پیش کیا، انہوں نے بتایا کہ انشاء اللہ اس سال یہ اجلاس 2-3 اور 4 فروری جمعہ سنیچر اور اتوار کو حسب سابق وائی ایم سی اے گراؤنڈ ممبئی سینٹرل میں منعقد ہوگا، اجلاس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، پولس انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ کی تمام کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اور اس کے بعد مقررین حضرات سے بھی رابطہ کرکے ان کی تاریخ حاصل کرلی گئ ہیں، مولانا رشید احمد ندوی نے بتایا کہ اس سال کے اہم مقررین میں معروف خطیب اہل سنت مولانا عبدالعلیم فاروقی لکھنؤ، مفتی معصوم ثاقب قاسمی ناظم جمعیۃ علمائے ہند، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی، جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا کے شیخ الحدیث مولانا رضوان الدین معروفی، مولانا انعام الحق اور مشہور بزرگ اور صاحب نسبت عالم دین مولانا یحییٰ نقشبندی کی تاریخیں حاصل کرلی گئ ہیں اور انشاء اللہ مذکورہ علمائے کرام اجلاس میں شرکت فرماکر اپنے مواعظ حسنہ سے مستفید فرمائیں گے، اس میٹنگ میں دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اجلاس کی کامیابی کے لیے ٹھوس لائحہ عمل طے کیا گیا، اس میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں ممبئی کے متحرک و فعال ملی سماجی کارکن اور دارالعلوم وقف دیوبند کی مجلس مشاورت کے رکن مولانا حافظ اقبال چونا والا، مدرسہ مدینۃ المعارف جوگیشوری کے ناظم مولانا عبدالقدوس شاکر حکیمی، جمعیۃ علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا ذاکر قاسمی، مدرسہ ریاض العلوم مسجد فرقانیہ کے مہتمم مفتی محمد احمد قاسمی، بصیرت آن لائن کے چیف ایڈیٹر مولانا غفران ساجد قاسمی، ممبراسے مولانا شفیق ندوی، مولانا کلام الدین قاسمی، سماجی کارکن شکیل احمد، مسلم پرسنل لاء بورڈ کے قاضی محمد طہ بھوئیرا، حافظ شجرالہدی وغیرہ قابل ذکر ہیں، اخیر میں مفتی سعید الرحمان فاروقی قاسمی کی دعا پر میٹنگ کا اختتام ہوا..
انجمن اہل السنۃ والجماعۃ ممبئی کے سالانہ اجلاس کی تیاریوں کی جائزہ میٹنگ منعقد

انجمن اہل السنۃ والجماعۃ ممبئی کے سالانہ اجلاس کی تیاریوں کی جائزہ میٹنگ منعقد
Eastern
Leave a Comment
Always Stay Up to Date
Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!
[mc4wp_form id=3626]
Trending News
"آج سپریم کورٹ میں صرف قانون نہیں، قوم کھڑی تھی — میں خود اندر تھی”
"آج سپریم کورٹ میں صرف قانون نہیں، قوم کھڑی تھی — میں…
اردو اجنبی نہیں، اسی سرزمین کی پیداوار ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ — سائن بورڈ پر اس کے استعمال کی اجازت
اردو اجنبی نہیں، اسی سرزمین کی پیداوار ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ…
وقف ایکٹ 2025 میں بعض ترامیم شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ہیں
وقف ایکٹ 2025 میں بعض ترامیم شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف…
کیا حماس کو ہتھیار ڈال دینا چاہیے؟
کیا حماس کو ہتھیار ڈال دینا چاہیے؟ تحریر: خورشید عالم داؤد قاسمی…
مودی کا آر ایس ایس دورہ اور بی جے پی کی وقف جیت: ہندو راشٹر زیادہ دور نہیں – ایک خطرے کی گھنٹی
مودی کا آر ایس ایس دورہ اور بی جے پی کی وقف…
Quick LInks
"آج سپریم کورٹ میں صرف قانون نہیں، قوم کھڑی تھی — میں خود اندر تھی”
"آج سپریم کورٹ میں صرف قانون نہیں، قوم کھڑی تھی — میں…
سپریم کورٹ کی جانب سے وقف ایکٹ کو لیکر ملی بڑی راحت
سپریم کورٹ کی جانب سے وقف ایکٹ کو لیکر ملی بڑی راحت…
اردو اجنبی نہیں، اسی سرزمین کی پیداوار ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ — سائن بورڈ پر اس کے استعمال کی اجازت
اردو اجنبی نہیں، اسی سرزمین کی پیداوار ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ…