آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کا وفد سکھ مذہبی رہنماؤں سے ملا، یکساں سول کوڈ پر گفتگو

Eastern
2 Min Read
3 Views
2 Min Read

آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کا وفد سکھ مذہبی رہنماؤں سے ملا، یکساں سول  کوڈ پر گفتگو

ممبئی 6 جولائی(پریس ریلیز) یونیفارم سیول کوڈ کے مسئلہ پر گفت و شنید کے لیے مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک وفد نے دادر گردوارہ شری گرو سنگھ سبھا کے دفتر میں جاکر سبھا کے صدر منموہن سنگھ رتی اور بلبیر سنگھ باتھ سکریٹری سے ملاقات کی اور یکساں سیول کوڈ کے نقصانات سے آگاہ کیا نیز متحد ہوکر اس کا مقابلہ کرنے پر زور دیا۔ یہ بات ان کے گوش گذار کی گئی کہ یونیفارم سیول کوڈ مذہب کے مطابق زندگی گذارنے کے بنیادی حق کو پامال کرتا ہے۔ یہ دستور ہند کے بھی منافی ہے۔ حکومت وقت سیاسی فائدے کے لیے اسے استعمال کرکے عوام کو آپس میں لڑانا چاہتی ہے۔ یہ اقلیتوں اور قبائلیوں کے تہذیبی تشخص پر حملہ ہے۔ اس کا مقابلہ کرنے کے لیے سبھی طبقات کا متحد ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس پیشکش کا مثبت جواب ملا۔ بورڈ کے وفد میں مندرجہ ذیل افراد شریک تھے۔ محمود خان دریابادی، مولانا ظہیر عباس رضوی، مولانا عبدالجلیل سلفی،جناب فرید شیخ،مولانا انیس اشرفی، حافظ اقبال چوناوالا،عبد الحفیظ فاروقی، عرفان خان، شاکر شیخ، عبیداللہ شیخ، فضیل بھوئیرا،سلیم خان.

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

نئے زمانے کے نئے بت

نئے زمانے کے نئے بت ازــــــ محمد توقیر رحمانی زمانے کی گردِش…

Eastern

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور کا کڑا امتحان ہے

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور…

Eastern

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی سب سے بڑا مجاہدہ ہے

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی…

Eastern

Quick LInks

کم ووٹ شیئر کے باوجود بی جے پی نے بہار میں 93٪ جیت درج کی ہے

کم ووٹ شیئر کے باوجود بی جے پی نے بہار میں 93٪…

Eastern

قرآنِ مجید بغیرِ اصل عربی متن کے، قرآن ہی نہیں

قرآنِ مجید بغیرِ اصل عربی متن کے، قرآن ہی نہیں از:  محمد…

Eastern

اگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔بہار کے مسلمانوں کے لیے ایک فکری پیغام

اگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔بہار کے مسلمانوں کے لیے ایک فکری…

Eastern