ایک مترجم ثقافتی سفیر ہوتا ہے جو مختلف تہذیب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو جوڑتا ہے

Eastern
Eastern 5 Min Read 2 Views
5 Min Read

ایک مترجم ثقافتی سفیر ہوتا ہے جو مختلف تہذیب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو جوڑتا ہے

مرکز المعارف ممبئی  میں ترجمہ نگاری  کے عنوان پر گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر حفظ  الرحمن قاسمی کے ذریعہ ہفت روزہ ورکشاپ بحسن خوبی اختتام پزیر

معاذ مدثر قاسمی

(ای سی ڈیسک)

مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی میں دوسالہ انگلش ڈپلوما کررہے فضلائے مدارس کے لئے "ترجمے کے فنون اور مسائل” پر ہفت روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ترجمہ نگاری کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل اور انکا حل پیش کیا گیا. ساتھ ہی ترجمہ نگاری سے متعلق اہم اصول وضوابط اور تیکنیکی باریکیوں سے طلبہ کو واقف کرایاگیا۔

واضح رہے کہ مولانا محمد بدرالدین اجمل القاسمی صاحب کے ذریعہ 1994 میں قائم کردہ ادارہ مرکزالمعارف ملک کا مشہور ومعروف تعلیم گاہ ہے جہاں فضلائے مدراس کو انگریزی زبان وادب سکھانے کے لئے دو سالہ ڈپلومہ ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر (DELL) کورس کی تعلیم دی جاتی ہے تاکہ انھیں تصنیف و ترجمہ نگاری کے ساتھ عصری طریقہ تکلم وخطابت کے فن سے آراستہ کیا جا سکے۔ اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے مرکزالمعارف وقتاً فوقتاً اپنے طلباء کے لیے مختلف موضوعات پر پروگرام اور ورکشاپس کا انعقاد کرتا ہے۔ اسی حوالے سے ترجمہ نگاری پر 17 سے 22 جون 2023 تک ہفت روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جو مرکزالمعارف کے نصابی سرگرمیوں کے علاوہ ہے۔ اس ورکشاپ کے لئےمعروف مترجم اور انگریزی ٹرینر ڈاکٹر حفظ الرحمن قاسمی، ڈائریکٹر ایگل اکیڈمی دہلی (آن لائن اور آف لائن انگلش سیکھنے کے پلیٹ فارم) کی خدمات حاصل کی گئی۔  بتادیں کہ ڈاکٹر حفظ الرحمن قاسمی نے ترجمہ نگاری  میں جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی سے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے اور اس کے بعد جے این یو سے اپنی ڈاکٹریٹ حاصل کی ہے۔

طلبہ عملی مظاہرہ کرتے ہوئے

ورکشاپ کے اختتام پر ایک اہم پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں  طلباء نے خوبصورت خاکوں کے ذریعہ الگ الگ گروپس کی شکل  میں اس ورکشاپ کے دوران حاصل شدہ اپنی صلاحیتوں کا عملی  مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مہمانان کرام اور سرکردہ شخصیات نے طلبہ کی کارکردگی اور ٹرینر کے انداز تدریس پر  پر خوشی کا اظہار فرمانے کے ساتھ قیمتی تبصرے کیے۔

مرکزالمعارف کے ڈائریکٹر مولانامحمد برہان الدین قاسمی نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے فرمایا: "مترجم ایک ثقافتی سفیر ہوتا ہے جو مختلف ثقافتی اور لسانی پس منظر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو جوڑتا ہے۔ زمانہ قدیم سے انسانی معاشرے میں ترجمہ نگاری کو بنیادی اہمیت حاصل رہی ہے اور اب بھی ہے۔ یہ نہ صرف معاشی حالت کو بہتر بنانے میں مددگار ہوتا ہے بلکہ یہ انسانی زندگی کے مختلف شعبوں سے متعلق نئے خیالات اور تصورات کو تلاش کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ ” طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مولانا عتیق الرحمن قاسمی نے طلباء کی کارکردگی اور ٹرینر ڈاکٹر حفظ الرحمٰن قاسمی کی تربیتی مہارت کو سراہا۔

مولانامحمد برہان الدین قاسمی

اس ورکشاپ میں ترجمہ کی تعریف، ترجمے کی اقسام، معنی کا ابلاغ، ترجمہ فہمی، کوڈنگ ڈی کوڈنگ کاضابطہ، ترجمے کے مسائل اور رجسٹر جیسےاہم عنوان پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔  اختتامی اجلاس میں دارالعلوم وقف دیوبند کے رکن شوری ٰ حافظ اقبال چونا والا، مولانا محمد شاہد خان قاسمی کے اور مرکزالمعارف اساتذہ بطور خاص شریک رہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر حفظ الرحمن قاسمی نے مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی کی تاریخی خدمات کا اعتراف کیا۔ اپنی تقریر میں انہوں نے کہا، "میں نے اپنے ترجمے کا سفراسی ادارہ  میں شروع کیا تھا اور میں اس ادارہ کا بے حد ممنون و مقروض ہوں، کیونکہ آج میں جو کچھ بھی ہوں، اس کے  پیچھے اس کا کلیدی کردار رہا ہے۔”

Share This Article
Leave a comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

اے شہر آرزو تجھے کہتے ہیں الوداع

اے شہر آرزو تجھے کہتے ہیں الوداع (دو روزہ MOM (مرکز آن

Eastern Eastern

نئے حالات میں مرکز المعارف کا ایک اور انقلابی اقدام

نئے حالات میں مرکز المعارف کا ایک اور انقلابی اقدام محمد عبید

Eastern Eastern

مدارس میں بنیادی تعلیم کی بہتری ممکن، مگر خودمختاری میں مداخلت نہیں: سپریم کورٹ

مدارس میں بنیادی تعلیم کی بہتری ممکن، مگر خودمختاری میں مداخلت نہیں:

Eastern Eastern

مہاوکاس اگھاڑی یا مہایوتی؟ مہاراشٹر میں کون لے جائے گا بازی

مہاوکاس اگھاڑی یا مہایوتی؟ مہاراشٹر میں کون لے جائے گا بازی محمد

Eastern Eastern

حضرت سلمان فارسی دین فطرت کی تلاش میں

حضرت سلمان فارسی دین فطرت کی تلاش میں محمد توقیر رحمانی اسلام

Eastern Eastern

حق و باطل کی  معرکہ آرائی  روز اول  سے ہے

حق و باطل کی  معرکہ آرائی  روز اول  سے ہے محمد توقیر

Eastern Eastern

Quick LInks

عصری اداروں میں مدرسے کے طلبہ کی مایوسی: ایک حقیقت پر مبنی جائزہ

عصری اداروں میں مدرسے کے طلبہ کی مایوسی: ایک حقیقت پر مبنی

Eastern Eastern

ٹرمپ کی جیت اور فلسطین کے حوالے سے کچھ خدشات

ٹرمپ کی جیت اور فلسطین کے حوالے سے کچھ خدشات خورشید عالم

Eastern Eastern

_جی نہ چاہے تھا أسے چھوڑ کے آنے کو! _

_جی نہ چاہے تھا أسے چھوڑ کے آنے کو! _ از :

Eastern Eastern