جنرل نالج: حیات محمد صلی اللہ علیہ وسلم’ ایک نظر میں

Eastern
5 Min Read
91 Views
5 Min Read

تبصرہ نگار: مفتی جسیم الدین قاسمی
استاذ و کوآرڈینٹر آن لائن دارالافتاء،  مرکز المعارف، ایجوکشن اینڈ ریسرچ سنٹر ، ممبئی

رسول الله صلى الله علیہ وسلم کی پوری زندگی تمام انسانوں کے لیے اسوہ و رول ماڈل ہے، ظاہر سی بات ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو جانے بغیر ان کو رول ماڈل بنانا ممکن نہںں ہے، اس لیے سیرت کی تعلیم از حد ضروری ہے۔

اسی ضرورت کی تکمیل کے لیے زیرتبصرہ کتاب سیرت کے موضوع پر سوال و جواب کی شکل میں لکھی گئی ہے جس کا نام ہے "جنرل نالج حیات محمد صلی اللہ علیہ وسلم” ہے۔

کتاب کا کاغذ، ٹائٹل اور اس کی طباعت بہت ہی عمدہ و دیدہ زیب ہے۔اس کتاب کو مرکزمیڈیا اینڈ پبلی کیشنزپرائیویٹ لمیٹڈ، ممبئی نے شائع کیا ہے جو اردو و انگریزی میں علمی وتحقیقی کتب و رسائل کی عمدہ اشاعت کے لئے مشہور ہے، خصوصا یہاں سے شائع شدہ درجنوں کتابوں کے انگریزی ترجمے نے قارئین سے داد تحسین حاصل کی ہے۔

یہ کتاب اردو و انگریزی قلمکار صاحب بصیرت عالم دین حضرت مولانا مدثر احمد قاسمی مدظلہ العالی کی تصنیف ہے۔ آپ نے مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر میں ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک تدریسی خدمات انجام دی ہے اور فی الحال اپنے شہر ارریہ میں ایک معیاری اسکول کو کامیاب طریقے سے چلارہے ہیں۔ آپ سالوں سے روزنامہ انقلاب میں اردو اور انگریزی زبان میں کالم لکھتے آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسٹرن کریسنٹ انگریزی ماہنامہ کے معاون مدیر بھی ہیں۔ اس سے پہلے آپ کی کتابیں "رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی علمی زندگی –اور ہم کتنے دور کتنے پاس ” نیز "انقلانی تحریریں” وغیرہ کافی مقبولیت حاصل کرچکی ہیں ۔

کتاب کل 302 سوالات اور 112 صفحات پر مشتمل ہے، یہ کتاب مختصر مگر جامع ہے اس طور پر کہ سیرت کے تقریبا تمام گوشوں کا احاطہ اس میں مختصر انداز میں موجود ہے۔ یہ کتاب چونکہ اسکول و مدرسے کے بچوں کے لئےلکھی گئی ہے اس لئے اس کی زبان بھی بہت سادہ مگر سلیس ہے۔

میں نے پوری کتاب کو بالاستعا ب پڑھا ہے، اس میں موجود تمام معلومات معتبر و مستند ہیں خود مصنف نے پوری کتاب میں حوالوں کا اہتمام کیا ہے جس سے کتاب کی معتبر یت دوبالا ہوجاتی ہے۔

سوال و جواب کی شکل میں لکھی گئی یہ کتاب اسکول، مدرسے و کالج کے طلبہ کے لیے بےحد مفید ثابت ہوگی، اس کتاب کو اداروں میں بطور نصاب بھی شامل کیاجاسکتا ہے؛ نیز طلبہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے واقف کرانے کے لیے سیرت کوئز کمپٹیشن کے مواد کے طور بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

جنرل نالج: حیات محمد صلی اللہ علیہ وسلم
جنرل نالج: حیات محمد صلی اللہ علیہ وسلم

کتاب میں شامل تقریظ میں مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی کے ڈائریکٹر مولانا محمد برہان الدین قاسمی لکھتے ہیں "چونکہ مرتب ملت کے نونہالوں کے لئے دل میں سچی تڑپ رکھتے ہیں اور اس میدان میں گزشتہ کئی سالوں سے سرگرم عمل ہیں، اس وجہ سے یہ رسالہ تیر بہدف ہے۔ مجھے یقین ہے کہ سیرت نبوی پر اس معلوماتی رسالے سے اسکول، کالج اور مدارس کے طلباء بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور سیرت کی معلومات سے اپنی زندگی کی راہوں کو روشن کریں گے۔”

اسی طرح علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم اشرف کتاب کے بارے میں لکھتے ہیں "بچوں کی ایک عام عادت یہ ہے کہ ان کے اندر ہرچیز کے بارے میں واقفیت کی جستجوہوتی ہے وہ چیزوں کی حقیقتوں سے آشنا ہونے کے لئے باربار سوال کرتے ہیں، ان کی اسی عادت کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ کتاب لکھی ہے۔ اور پیارے بچوں کی تفہیم کے لئے پیارا انداز اختیار کیا ہے۔”

اس کتاب کی قیمت بھی مناسب رکھی گئی ہے جو ارریہ، بہار اور ممبئی میں دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ امیزون (Amazon) اور فلپکارٹ (Flipkart) وغیرہ سے آن لائن بھی خریدی جا سکتی ہے، اسکول و مدرسے کے طلبہ کے لیے زیادہ تعداد میں لینے کی صورت میں خصوصی رعایت بھی دی گئی ہے۔ اللہ رب العزت اس کتاب کو امت کے نونہالوں کے لے مفید سے مفید تر بنائے اور مصنف کی اس علمی کاوش کو قبول فرماکر اجر عظیم سے نوازے! آمین

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

نئے زمانے کے نئے بت

نئے زمانے کے نئے بت ازــــــ محمد توقیر رحمانی زمانے کی گردِش…

Eastern

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور کا کڑا امتحان ہے

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور…

Eastern

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی سب سے بڑا مجاہدہ ہے

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی…

Eastern

Quick LInks

بہار کے مسلمان ووٹرز کو پچھلی غلطی دہرانے سے گریز کرنا چاہیے

بہار کے مسلمان ووٹرز کو پچھلی غلطی دہرانے سے گریز کرنا چاہیے…

Eastern

ملت ٹائمز کے بانی چیف ایڈیٹر جناب شمس تبریز قاسمی کو ملت پرائیڈ ایوارڈ

ملت ٹائمز کے بانی چیف ایڈیٹر جناب شمس تبریز قاسمی کو ملت…

Eastern

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern