
ملت ٹائمز کے بانی چیف ایڈیٹر جناب شمس تبریز قاسمی کو ملت پرائیڈ ایوارڈ
ملت ٹائمز کے بانی چیف ایڈیٹر جناب شمس تبریز قاسمی کو ملت پرائیڈ ایوارڈ
ای سی نیوز ڈیسک
ارریہ : ملک کے معروف نوجوان صحافی، جناب شمس تبریز قاسمی—بانی و چیف ایڈیٹر، ملت ٹائمز—کو ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں "ملت پرائیڈ ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ ان کی بے خوف، بے لاگ اور حق گو صحافت کے ساتھ ساتھ بے آوازوں کی آواز بننے کے جذبے کے اعتراف میں دیا گیا۔
یہ ایوارڈ المَنْصُور فاؤنڈیشن، انڈیا کی جانب سے الغزالی انٹرنیشنل اسکول، ارریہ کے زبیر الحسن میموریل لائبریری میں منعقد ایک پُروقار تقریب کے دوران پیش کیا گیا۔
تقریب کی صدارت المَنْصُور فاؤنڈیشن، انڈیا کے چیئرمین مولانا مدثر احمد قاسمی نے کی۔ اس موقع پر مولانا قاسمی نے کہا کہ: "جناب شمس تبریز قاسمی صاحب کی زندگی ہم سب کے لیے ایک کھلی کتاب ہے، جس کے ہر ورق پر عزم، حوصلہ اور سچائی کی داستان رقم ہے۔ انہوں نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز نہایت سادہ اور بے سروسامانی کے عالم میں کیا، مگر اپنے اخلاص، استقامت اورجہدِ پیہم سے بہت ہی کم عرصے میں ملکی صحافت کے افق پر ایک روشن اور منفرد مقام حاصل کر لیا۔ آج ان کا نام جرات مندانہ صحافت، اصول پسندی اور سچائی کے استعارے کے طور پر لیا جاتا ہے۔ ان کی یہ کامیابی اس بات کی روشن مثال ہے کہ اگر ارادے پختہ ہوں اور نیت خالص، تو وسائل کی کمی کبھی رکاوٹ نہیں بنتی۔”

فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری مولانا شاہجہان ندوی نے کہا کہ: "ہم شمس تبریز قاسمی صاحب کے لیے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اُن کی صحافتی زندگی کو مزید تابناک بنائے، اور وہ سچائی اور انصاف کی راہ میں اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔”
تقریب میں مقامی دانشوروں، اساتذہ، طلبہ اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے شمس تبریز قاسمی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُن کی صحافت نے نوجوان نسل کو شعور اور سچ بولنے کا حوصلہ دیا ہے۔
You May Also Like
نیوزمعروف سعودی عالمِ دین مفتی محمد عمر شفیق حجازی حفظہ اللہ کا مرکزالمعارف، ممبئی کا دورہ
معروف سعودی عالمِ دین مفتی محمد عمر شفیق حجازی حفظہ اللہ کا مرکزالمعارف، ممبئی...
تعلیممر کز المعارف ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد
مر کز المعارف ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد صرف دو مہینے میں...
تعلیماے آئی عہد میں انگریزی تدریس میں انسانی رہنمائی کی اہمیت پر آن لائن لیکچر
اے آئی عہد میں انگریزی تدریس میں انسانی رہنمائی کی اہمیت پر آن لائن...
قومی خبریںنتیش کمار کی انتہائی اوچھی حرکت کی شدید مذمت
نتیش کمار کی انتہائی اوچھی حرکت کی شدید مذمت ای سی نیوز ڈیسک ممبئی،...
نیوزمرکز المعارف کے طلباء کی مولانا بدر الدین اجمل القاسمی کے ساتھ ملاقات
مرکز المعارف کے طلباء کی مولانا بدر الدین اجمل القاسمی کے ساتھ ملاقات از:محمد...
مذہبدیوبند میں "Concept of Life After Death in World's Major Religions" کی تقریبِ اجرا
دیوبند میں "Concept of Life After Death in World's Major Religions" کی تقریبِ اجرا...

Comments (0)
Leave a Comment