جامع مسجد بمبئی کے فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر کے زیر اہتمام کامیاب کیریئر گائیڈنس فئیر کا انعقاد

Eastern
3 Min Read
3 Min Read

جامع مسجد بمبئی کے فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر کے زیر اہتمام کامیاب کیریئر گائیڈنس فئیر کا انعقاد

ممبئی 6/ جون 2023 بروز منگل کوکنی کمیونٹی ہال ممبئی سینٹرل کے خوبصورت اور کشادہ و وسیع ہال میں صبح دس بجے تا شام چھ بجے جامع مسجد بمبئی کے فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر کی جانب سے ایک بہت ہی اھم، مفید اور شاندار کیریئر گائیڈنس فیئر (میلے) کا انعقاد عمل میں آیا۔

صبح ہی سے والدین اپنے بچوں کو اس پروگرام سے استفادہ کی غرض سے بڑی تعداد میں شریک ہوئے، الحمد للہ سات سو 700 / سے زائد طلباء و طالبات نے اس کیریئرگائیڈنس فئیر میں رجسٹرڈ کیا ، اور دو سو 200/ سے زائد نے ایپٹیٹیوڈ ٹسٹ کرواکر کاؤنسلرز کے ذریعے رہبری و رہنمائی حاصل کی۔

اس کیریئر گائیڈنس فیئر میں انجمن اسلام کے متعدد کالجز یعنی کالسیکر پالیٹیکنیک ، صابو صدیق انجینیرنگ اینڈ پالیٹیکنیک، ہوٹل مینجمنٹ ، لاء كالج ، ہوم سائنس اسی طرح اکبر پیر بائی، رضوی، مہاراشٹرا اور انجمن خیر الاسلام پیرامیڈیکل وغیرہ متعدد تعلیمی اداروں اور انکے پرنسپلز و پروفیسرز نے شرکت کی۔

ڈاکٹر کاظم ملک، ڈاکٹر ریحان انصاری اور پرنسپل زیبا ملک وغیرہ مقررین نے انتہائی ضروری اور اہم معلومات سے طلباء کو روشناس کیا نیز ایڈوکیٹ ندیم صدیقی اور پروفیسر احتشام شیخ نے پرسینٹیشن کے ذریعے بہت ہی دلچسپ اور سریع الفہم انداز میں رہنمائی کے فرائض انجام دیئے۔

فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر کے بانی و صدر مفتی محمد اشفاق قاضی صاحب نے اس کیریئر گائیڈنس کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہر مسجد اور انجمن و اداروں کے ذمہ داران بھی اس طرف توجہ دیں تاکہ بچوں کا مستقبل روشن و تابناک ہوسکے اور آئندہ زندگی مین انکا پیشن (جذبہ) اور پروفیشن (پیشہ)ایک ہی ہوسکے۔
تعلیمی میدان میں طلباء کا معاشی تعاون اور فکری رہبری و رہنمائی کرنے والا مشہور و معروف ادارہ میسکو سے ایپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کے لئے محترمہ شبانہ صاحبہ وغیرہ نے طلباء و طالبات اور انکے والدین کو بہت ہی اہم اور مفید مشورے دیئے۔

پروگرام کے اختتام پر SSC & HSC میں امتیازی نمبرات حاصل کرنے والے تین خوش نصیب طلباء کو انعامات سے نوازا گیا، مفتی اشفاق قاضی کے فرزند عبداللہ قاضی جنہوں نے ایچ ایس سی HSC میں93.5 فیصد قابل تحسین نمبرات حاصل کیے، انہیں خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔
کیریئر گائیڈنس فیئر کے اختتام پر مفتی محمد اشفاق قاضی نے جامع مسجد بمبئی ٹرسٹ اسی طرح فیملی فرسٹ گائیڈنس سینٹر کی ٹیم نیز ایمن قاضی اور نکھت محمدی کی جانب سے رضاکارانہ خدمت پیش کرنے والے تمام کا شکریہ ادا کیا اور مفتی یحییٰ معین کی دعا پر یہ مجلس اختتام پذیر ہوئی۔

Share This Article
Leave a Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

وقف ترمیمی بل 2025 کے خلاف ملک گیر پُرامن احتجاج، مسلمانوں نے جمعہ کو سیاہ پٹّی باندھ کر اظہارِ مخالفت کیا

وقف ترمیمی بل 2025 کے خلاف ملک گیر پُرامن احتجاج، مسلمانوں نے…

Eastern

ممبئی میں وقف ترمیمی قانون کی مخالفت میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبودڑ کے روڈ میپ کے نفاذ کے سلسلے میں مشاورتی میٹنگ

ممبئی میں وقف ترمیمی قانون کی مخالفت میں آل انڈیا مسلم پرسنل…

Eastern

ڈیجیٹل یوآن کی خاموش طلوع اور امریکی ڈالر کی بالادستی کا زوال

ڈیجیٹل یوآن کی خاموش طلوع اور امریکی ڈالر کی بالادستی کا زوال…

Eastern

حکمت عملی کی اہمیت

حکمت عملی کی اہمیت ازـــــ محمد فہیم الدین بجنوری ہمیں سڑکوں پر…

Eastern

وقف ترمیمی بل 2025: ایک آئینی سانحہ، مگر ملی قیادت نے مایوس نہیں کیا

وقف ترمیمی بل 2025: ایک آئینی سانحہ، مگر ملی قیادت نے مایوس…

Eastern

Quick LInks