کامیاب قیادت کے لئے تقریری  صلاحیت ناگزیر: ایم ایم ای آر سی میں دانشوران کا اظہارِ خیال

Eastern
5 Min Read
6 Views
5 Min Read

مرکزالمعارف اور اس سے ملحق تمام اداروں میں فضلاء مدارس کے مابین سال میں تین  انگریزی تقریری مسابقے ہوتے ہیں جن میں ڈیل کورس پڑھ رہے تمام فضلاء کی شرکت لازمی ہے۔

ممبئی:  17/اکتوبر،  2023 (ای سی ڈیسک)

 فضلاء مدارس کو انگریزی زبان وادب کی تعلیم دینے کے حوالےسے اپنی منفرد شناخت رکھنے والا ملک کا مشہور ومعروف ادارہ  مر کز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر (ایم ایم ای آر سی)  ممبئی میں انگریزی زبان وادب کی تعلیم حاصل کررہے فضلاء مدارس   کے درمیان انگریزی زبان میں سال کے دوسرے تقریری مسابقے کا انعقاد انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ  کیا گیا، جس میں فائنل راؤنڈ کے لیے منتخب ہونے والے کل نو طلباء محمد سلمان عالم، ظہیرالاسلام، محمد فیصل، زبیر احمد، محمد حمزہ، محمد اسامہ، حسان خان، فیضان احمد اور محمد الیاس نے سیرت ،مختلف مذاہب میں خداکی وحدانیت کا نظریہ اور  بچوں کے تئیں والدین کی ذمہ داریاں جیسے  مختلف اہم عناوین پر انگریزی زبان میں تقاریر پیش کرکے اپنی صلاحیتوں  کا بھر پور مظاہرہ کیا۔

 واضح رہے کہ مرکزالمعارف اور اس سے ملحق ہندوستان میں پھیلے تمام اداروں میں دوسالہ انگلش ڈپلومہ کورس کررہے فضلاء مدارس کے مابین سال میں تین تقریری مسابقے منعقد کیے جاتےہیں تاکہ تقریر وخطابت کے بہترین فن سے مزین ہوکر وہ عملی میدان میں قوم وملت کے لئے گراں قدر خدمات انجام دے سکیں۔

محمد سلمان عالم
(محمد سلمان عالم (اول پوزیشن

مہمان خصوصی دارالعلوم وقف دیوبند کے رکن مشاورت جناب حافظ اقبال چونا والا نے اپنے خطاب میں دعوتی مقاصد کے لئے انگریزی زبان کی اہمیت کو اجا گر  کرتے ہوئے ایم ایم ای آر سی کے ذریعےمولانا بدر الدین اجمل قاسمی کی خدمات کو انقلابی قرار دیا۔ انہوں   نے طلبہ کی کارکردگی پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے فرمایا :’ میں وقتافوقتاآپ کے درمیان آتارہتاہوں ، آج کی کارکردگی میں بے پناہ تبدیلی دیکھنے کو ملی۔ طرزبیان ، موضوع کاتنوع، آواز کااتارچڑھاؤ اور لہجے کی خوبصورتی  حقیقی معنوں میں لائق تحسین تھیں’۔

پروگرام کی صدارت ڈاکٹر یعقوب  وید(ڈبلیو ایچ او  کنیڈا) نے کی ۔ انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں  طلبہ کے حسن بیان پر خوشی کااظہارکیااور اسے حیرت انگیز کارنامہ سے تعبیرکیا۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے حسن بیان اور  گفتگوکی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے مختلف ممالک میں سوشل خدمات  کےحوالے سے اپنے  دلچسپ تجربات بھی پیش  کیا۔

مسابقے میں جج کی ذمہ داری ادا کر نے والے جناب جنیداحمد بھاٹی نے تبصرہ کرتے ہوئے تمام مساہمین کی کارکردگی کو عمدہ اور لائق ستائش بتایا، اور اسکے ساتھ  انہوں نےموجودہ دور میں طرز گفتگوکی اہمیت  پر اہم روشنی ڈالی۔

دوم پوزیشن: ظہیرالاسلام

پروگرام کےدوسرے جج  مولاناعتیق الرحمن قاسمی  (آفس انچارج مرکزالمعارف) نے  طلبہ کے طرز خطابت اور موضوع کے حسن انتخاب پر اطمینان کااظہار کیااور آنے والے تمام مہمانوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے مرکزالمعارف کی خدمات کاسرسری جائزہ پیش کیا۔ پروگرام کے ایک اور جج جناب پروفیسر محمد عارف انصاری نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ یقینا آپ سب نے بہترین تقاریر پیش کیں ہیں پھر بھی میں کہناچاہوں گا کہ ہر چیز میں مزید خوبی لانے اور بہتری پیداکرنے کی گنجائش ہمیشہ باقی  رہتی ہےلہذا آپ سب ایم ایم ای آر سی میں موجود مواقع سے بھر پور استفادہ کریں۔  انہوں نے تقاریر  میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے چند اہم نکات کی طرف توجہ بھی دلائی اور اخیر میں انہوں  نے رزلٹ کا اعلان کیا ، جس میں محمد سلمان عالم ، ظہیرالاسلام اور محمد فیصل بالترتیب اول ، دوم اور سوم پوزیشن کے مستحق قرار پائے۔

محمد فیصل: سوم پوزیشن

 پروگرام کاباضابطہ آغازقاری محمد کی تلاوت کلام پاک اور مولاناجہانگیر کی نعت پاک سےہوا، جبکہ نظامت کا فریضہ مولانامعاذ مدثر قاسمی  نے بحسن خوبی انجام دیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں مر کز المعارف کےاساتذہ مولانامحمد اسلم جاویدقاسمی،مفتی جسیم الدین قاسمی، مولاناجمیل احمد قاسمی، مولانا  وسیم اکرم قاسمی  نے گراں قدر تعاون پیش کیا۔

Share This Article
1 تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

نئے زمانے کے نئے بت

نئے زمانے کے نئے بت ازــــــ محمد توقیر رحمانی زمانے کی گردِش…

Eastern

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور کا کڑا امتحان ہے

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور…

Eastern

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی سب سے بڑا مجاہدہ ہے

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی…

Eastern

بہار! آپ کا شکریہ!

بہار! آپ کا شکریہ! از: محمد برھان الدین قاسمی ایڈیٹر: ایسٹرن کریسنٹ،…

Eastern

مرکز المعارف ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد

مرکز المعارف ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد حالات کے حساب…

Eastern

نئے سال کا آغاز محاسبہ نفس اور منشور حیات کیساتھ کریں

نئے سال کا آغاز محاسبہ نفس اور منشور حیات کیساتھ کریں محمد…

Eastern

Quick LInks

تبلیغی جماعت کے نادان دوست

تبلیغی جماعت کے نادان دوست ازـــــ مدثر احمد قاسمی تبلیغی جماعت ایک…

Eastern

جمعرات 20 صفر 1447هـ 14-8-2025م

یومِ آزادی، مسلمانوں کی قربانی اور حالیہ مسائل ازــــــ ڈاکٹر عادل عفان…

Eastern

جناب محمد راوت صاحبؒ، امیرِ تبلیغی جماعت، زامبیا

جناب محمد راوت صاحبؒ، امیرِ تبلیغی جماعت، زامبیا بقلم: خورشید عالم داؤد قاسمی…

Eastern