سلسلہ سب کا جُڑا ہے قافلہ سالار سے

Eastern
5 Min Read
32 Views
5 Min Read

سلسلہ سب کا جُڑا ہے قافلہ سالار سے

ازــــــ محمود احمد خاں دریابادی
کنوینئر برائے مہاراشٹر، تحفظ اوقاف تحریک آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ 

زندہ باد اے ملت اسلامیہ، زندہ باد، تم نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ابھی تمھاری ملی غیرت زندہ ہے، منافقین کے تمام تر ریشہ دوانیوں کے باوجود، اختلاف وانتشار کی پھیلانے کی دشمنان اسلام ہزار کوششیں جو ماضی میں کرچکے، اب بھی کررہے ہیں ان سب کے باوصف اب تک وہ ہمارے خاکستر سے دینی حمیت کو ختم نہیں کرسکے۔تم نے بتادیا کہ وقت آنے پر اپنے تمام اختلافات بُھلا کر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن سکتے ہو،   اور ایسا کیوں نہ ہو ہم سب غلام ہیں  اسی مدنی آقا کے،جس کے نام لیوا ہر زمانے میں…بڑھا دیتے ہیں ٹکڑا سرفروشی کے فسانے میں

بہت دن ہوئے مسلمانوں کے اختلاف کے پس منظر میں ایک شعر سنا تھا کہ …
ہم ہیں آپس میں بظاہر برسرِ پیکار سے
سلسلہ سب کا جُڑا ہے قافلہ سالار سے

دراصل وقف ترمیم کا جو سیاہ قانون حکومت نے بنایا ہے اس کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے پہلے مرحلے میں تین مہینے کی جدوجہد کا جو جدول سامنے آیا اس کا ایک حصہ آج مورخہ ۳۰ اپریل ۲۰۲۵ کو رات نو سے سوا نو تک علامتی طور پر تمام روشنیاں بند رکھنے ” بتی گل” کا تھا وہ الحمدللہ ممبئی وقرب جوار میں سو فیصد کامیاب رہا، مہاراشٹرا کے دیگر علاقوں سے بھی زبردست کامیابی کی اطلاعات آرہی ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ مہاراشٹرا میں بھی سوفیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔  ملک کے دوسرے حصوں سے بھی ایسی ہی خبریں ہیں ۔
نہیں ہے ناامید اقبال اپنی کشت ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی

الحمدللہ اس کامیابی میں بلاتفریق مسلک دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث، جماعت اسلامی،اہل تشیع، جمیعۃ علماء، سنی جمیعۃ علماء، رضا اکیڈمی، مختلف علاقوں میں کام کرنے والے کل جماعتی وفاق، علاقوںمیں کام کرنے والی تمام دینی، سماجی، تعلیمی اور فلاحی تنظیمیں، نیز علماء کرام، مساجد کے ذمہ داران وائمہ مساجد، ساتھ ہی تمام انصاف پسند مسلم و غیر مسلم سیاسی رہنما، اور گلی محلوں میں کام کرنے والےایسے تمام نوجوان جن سے ہم واقف نہیں مگر ہمارا اللہ خوب واقف ہے ۔ان تمام مخلص حضرات نے اس تحریک کی کامیابی کے لئے زبردست محنت کی، ویڈیو بنائے، بیانات دئے، تقریریں کیں، مختلف علاقوں میں دورے کئے، مضامین لکھے، اشتہار بینر پمفلٹ وغیرہ بنائے، تقسیم کئے، اخبارات اور یوٹیوب و دیگر شوشل میڈیا میں کام کرنے والے احباب،   یہ سب لوگ شکریہ کے حقدار ہیں ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ آپ تمام کا بےحد متشکر ہے، ہم اگرچہ ان سب کو بدلہ نہیں دے سکتے، مگر وہ ذات جس کے خزانوں میں کوئی کمی نہیں ہے وہ انشاءاللہ ضرور اپنی شان کے مطابق بدلہ عطا فرمائے گا ۔ہاں ہم سب کی فوز و فلاح اور دارین میں کامیابی کی دعا ضرور کرسکتے ہیں ۔

Moral Inculcating Summer Camp 2025 - Click the link for registration.
Moral Inculcating Summer Camp 2025 – Click the link for registration. https://forms.gle/BPPsU8Q5hJUcLY9s6

مگر دوستو ابھی لڑائی ختم نہیں ہوئی، ابھی ایک مورچے میں بحمدللہ کامیابی نصیب ہوئی ہے، ابھی ایسے کئی مورچے باقی ہیں، ہمارا مقابلہ ظالموں سے ہے اس لئے آئندہ کی جد وجہد میں سخت مراحل بھی آسکتے ہیں، حقیقی امتحان تبھی ہوگا ـ بقول شاعر…
سامنے آہی گیا مرحلہِ دار ورسن
کافری پوچھ رہی ہےمرےایماں کا مزاج

اگر ملی اتحاد اور ہماری غیرت ایمانی اسی طرح سلامت رہی تو انشاءاللہ کامیابی ہمیشہ ہمارے قدم چومے گی ۔ لہذا اب جیت کا جشن زیادہ دیر تک منانے کی ضرورت نہیں، نہ ہی تھک کر بیٹھنے کی ضرورت ہے، آج سے بلکہ ابھی سے ہی اگلی جدوجہد کے لئے خود کو تیار کرلیجئے۔
جنھیں عزمِ جواں ملتا ہے راہِ زندگانی میں​
مصائب،راہِ منزل ان کو دکھلایا ہی کرتے ہیں​

Share This Article
1 تبصرہ
  • An impressive share, I just given this onto a colleague who was doing a little analysis on this. And he in fact bought me breakfast because I found it for him.. smile. So let me reword that: Thnx for the treat! But yeah Thnkx for spending the time to discuss this, I feel strongly about it and love reading more on this topic. If possible, as you become expertise, would you mind updating your blog with more details? It is highly helpful for me. Big thumb up for this blog post!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

بہار! آپ کا شکریہ!

بہار! آپ کا شکریہ! از: محمد برھان الدین قاسمی ایڈیٹر: ایسٹرن کریسنٹ،…

Eastern

مرکز المعارف ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد

مرکز المعارف ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد حالات کے حساب…

Eastern

نئے سال کا آغاز محاسبہ نفس اور منشور حیات کیساتھ کریں

نئے سال کا آغاز محاسبہ نفس اور منشور حیات کیساتھ کریں محمد…

Eastern

اسرائیل-ایران  جنگ اور غزہ میں قتل عام

اسرائیل-ایران  جنگ اور غزہ میں قتل عام از: خورشید عالم داؤد قاسمی…

Eastern

دنیا کو ہوشیار ہو جانا چاہیے!

دنیا کو ہوشیار ہو جانا چاہیے! محمد برہان الدین قاسمی آبنائے ہرمز…

Eastern

فلسطین: قبضہ اور مزاحمت

فلسطین: قبضہ اور مزاحمت مولانا خورشید عالم داؤد قاسمی کی تازہ تصنیف…

Eastern

Quick LInks

فلموں کی مخالفت ان کی تشہیر کا ایک حصہ ہے

فلموں کی مخالفت ان کی تشہیر کا ایک حصہ ہے تحریر: محمد…

Eastern

بہار! آپ کا شکریہ!

بہار! آپ کا شکریہ! از: محمد برھان الدین قاسمی ایڈیٹر: ایسٹرن کریسنٹ،…

Eastern

مرکز المعارف ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد

مرکز المعارف ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد حالات کے حساب…

Eastern