مسلم پرسنل لا بور ڈ کے وفد نے کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے سے ملاقات کی

Eastern
4 Min Read
2 Views
4 Min Read

مسلم پرسنل لا بور ڈ کے وفد نے کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے سے ملاقات کی

یونیفارم سول کوڈ پر مسلمانوں کے موقف سے انھیں واقف کرایا اور کانگریس پارٹی سے ایک واضح موقف اختیار کرنے کی درخواست کی۔

نئی دہلی: 7/جولائی (پریس ریلیز)
آل انڈیا مسلم پرسنل لابور ڈ کے ایک وفد نے جس کی قیادت بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی صاحب نے کی،کانگریس پارٹی کے صدر ملک ارجن کھڑگے سے ان کے گھر پر ملاقات کی اور یونیفارم سول کوڈ پر مسلمانوں کے موقف اور اس کے دلائل سے انھیں واقف کرایا۔ وفد میں بورڈ کے سکریٹری انجینئر احمد ولی فیصل رحمانی، بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس، لیگل کمیٹی کے اراکین ایڈوکیٹ ایم آر شمشاد، مولانا نیاز احمد فاروقی، ارکان بورڈ جناب عارف مسعود(ممبر اسمبلی مدھیہ پردیش) اور جناب حامد ولی فہد رحمانی شریک تھے۔ کانگریس کے رکن راجیہ سبھا جناب عمران پرتاب گڑھی نے اراکین وفد کا موصوف سے تعارف کروایا۔
ایڈوکیٹ ایم آر شمشاد نے بورڈ کی جانب سے لا کمیشن کو دئےگئے دستاویز کے مندرجات اور اس کے دلائل سے شری کھڑگے کو واقف کرایا۔ ڈاکٹر الیاس نے صدر کانگریس سے کہا کہ سب سے قدیم، حزب اختلاف کی سب بڑی اور ایک سیکولر پارٹی ہونے کے ناطے ملک کی اقلیتوں، قبائلی طبقات اور انصاف پسند ہندؤوں کی نگاہیں اس مسئلہ پر کانگریس کی طرف لگی ہوئی ہیں ۔ ہمیں امید ہےکہ یونیفارم سول کوڈ کے مسئلہ پر کانگریس کا موقف دو ٹوک، دستوری تحفظات، مذہبی اقلیتوں و قبائلی طبقات کے تشخص اور ملک کے تنوع کی حفاظت کے حق میں ہوگا۔ جہاں تک مسلمانوں کا تعلق ہے ہم یونیفارم سول کو ڈ کو شریعت اور مذہبی و ثقافتی آزادی کے دستوری حق میں راست مداخلت تصور کر تے ہیں۔ کانگریس کا موجودہ موقف کہ ہم اس پر بل کا ڈرافٹ آنے کے بعد ہی اظہار خیال کریں گے ہمارے نزدیک مسئلہ کو ٹالنے کی کوشش ہے، جب کہ بی جے پی اسے الیکشن کا ایشو بنانے کی پوری تیاری کرچکی ہے۔
محترم انجینئر احمد ولی فیصل رحمانی نے دستور ہند کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے یونیفارم سول کوڈ کے مضمرات پر روشنی ڈالی۔ مولانا نیاز احمد فاروقی نے بھی صدر کانگریس سے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرنے پر اصرار کیا۔


مسٹر کھڑگے نے وفد کو یقین دلایا کہ کانگریس پارٹی یونیفارم سول کوڈ پر کوئی موقف اختیار کرتے وقت ان تمام دلائل و تحفظات کو پیش نظر رکھے گی جس کا اظہار بورڈ کے معزز ذمہ داران و اراکین نے کیا ہے۔ آخر میں بورڈ کے جنرل سکریٹری محترم مولانا محمد فضل الرحیم مجددی صاحب نے کانگریس صدر کو صدر بورڈ حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مکتوب پیش کیا، جس میں ملک و ملت کے لئے یونیفارم سول کوڈ کے مضمرات اور اندیشوں کا اظہار کیا گیا، نیز یہ واضح طور پر کہا گیاکہ یونیفارم سول کو ڈ مذہبی و ثقافتی آزادی کے مغائر اور شریعت میں راست مداخلت ہوگی۔

Share This Article
1 تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

نئے زمانے کے نئے بت

نئے زمانے کے نئے بت ازــــــ محمد توقیر رحمانی زمانے کی گردِش…

Eastern

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور کا کڑا امتحان ہے

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور…

Eastern

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی سب سے بڑا مجاہدہ ہے

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی…

Eastern

Quick LInks

بہار کے مسلمان ووٹرز کو پچھلی غلطی دہرانے سے گریز کرنا چاہیے

بہار کے مسلمان ووٹرز کو پچھلی غلطی دہرانے سے گریز کرنا چاہیے…

Eastern

ملت ٹائمز کے بانی چیف ایڈیٹر جناب شمس تبریز قاسمی کو ملت پرائیڈ ایوارڈ

ملت ٹائمز کے بانی چیف ایڈیٹر جناب شمس تبریز قاسمی کو ملت…

Eastern

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern