ٹرینڈنگ
مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ-اسرائیل اتحاد کو ایک اور بڑا دھچکامرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقادشیخ محمد یحییٰ باسکندی کی مرکز المعارف، ممبئی آمد؛ طلبہ سے خطاب، تعلیم، تزکیہ اور تعلق مع اللہ کی اہمیت پر زورکیا ملت کو بیدار کرنے کی تمام کوششیں بند کردی جائیں!تحریک ریشمی روما ل: تاریخ کا ایک فراموش کردہ باباسلام اسپیکس: زبانِ عصر میں پیغامِ اسلام کی مؤثر ترجمانیملی اداروں کا مستقبل اور نوکِ قلم پر لٹکتی تلوار: ایف سی آر اے (FCRA) ترمیمی بل 2026 کا ایک تجزیہہواہےگوتیزوتندلیکن چراغ اپناجلارہاہےمشرقِ وسطیٰ میں امریکہ-اسرائیل اتحاد کو ایک اور بڑا دھچکامرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقادشیخ محمد یحییٰ باسکندی کی مرکز المعارف، ممبئی آمد؛ طلبہ سے خطاب، تعلیم، تزکیہ اور تعلق مع اللہ کی اہمیت پر زورکیا ملت کو بیدار کرنے کی تمام کوششیں بند کردی جائیں!تحریک ریشمی روما ل: تاریخ کا ایک فراموش کردہ باباسلام اسپیکس: زبانِ عصر میں پیغامِ اسلام کی مؤثر ترجمانیملی اداروں کا مستقبل اور نوکِ قلم پر لٹکتی تلوار: ایف سی آر اے (FCRA) ترمیمی بل 2026 کا ایک تجزیہہواہےگوتیزوتندلیکن چراغ اپناجلارہاہے

0%
Eastern
1 min read2 views
Save this article for later

ممبئی میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی طرف سے ۵ اکتوبر کو اوقاف پر نئے قانون کے خلاف احتجاجی جلسہ عام ـ ملک بھر سے علماء و دانشوران کی شرکت متوقع

ای سی نیوز ڈیسک
24 اگست 2024

ممبئی 24 اگست ، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے ۵ اکتوبر کو اوقاف کی حفاظت اور مجوزہ سیاہ قانون کی مخالفت میں ایک بڑا جلسہ عام ممبئی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بروز جمعہ شام ۸ بجے انجمن اسلام سی ایس ٹی میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ممبئی میں مقیم اراکین ودیگر ہمدردان کی ایک میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا، ………. میٹنگ میں بورڈ کے مرکزی اکابرین کی ہدایت کے مطابق یہ بھی طے کیا گیا کہ اوقاف کے مسائل سے واقف کرانے اور نئے مجوزہ قانون کی خرابیوں کو واضح کرنے کے لئے مہاراشٹرا کے سیاسی لیڈران سے ملاقات کی جائے، ساتھ ہی ممبئی و قرب جوار کے اُن ممبران پارلیمنٹ سے بھی ملاقات کی جائے جنھیں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی ( جےپی سی) کا رکن بنایا گیا ہے ـ چنانچہ اس سلسلے میں اقدامات کا آغاز ہوچکا ہے ـ

ممبئی میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی طرف سے ۵ اکتوبر کو اوقاف پر نئے قانون کے خلاف احتجاجی جلسہ عام
Advertisement

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اوقاف کمیٹی برائے مہاراشٹر کے کنونیئر مولانا محمود احمد خاں دریابادی نے بتایا ہے کہ ۵، اکتوبر کو ہونے والے عظیم الشان اجلاس کے لئے ملک کے ممتاز علماء کرام، دانشوران اور ماہرین قانون کو دعوت دی جارہی ہے، اس سلسلے کی مزید تفصیلات سے وقتا فوقتا آگاہ کیا جاتا رہے گا، اراکین بورڈ نے علماء کرام و ائمہ مساجد سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ اپنے بیانات و خطبات میں اوقاف کی اہمیت، ضرورت، اور فضائل سے عوام کو آگاہ کرتے رہیں ـ

ممبئی میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کی طرف سے ۵ اکتوبر کو اوقاف پر نئے قانون کے خلاف احتجاجی جلسہ عام
Advertisement

انجمن اسلام کی میٹنگ میں مولانا محمود دریابادی، ڈاکٹر ظہیر قاضی، مفتی سعید الرحمان، سلیم موٹر والا، مولانا برہان الدین قاسمی، مولانا رشید احمد، حافظ اقبال چوناوالا، شاکر شیخ، ڈاکٹر عظیم الدین اور مولانا عتیق الرحمن وغیرہ شریک تھے ـ

Eastern

Eastern

Staff writer at Eastern Crescent Urdu.

View all posts →

Comments (0)

Leave a Comment

اوپر تک سکرول کریں۔