سیرت پیغمبر انسانیت سوال وجواب کے آئینے میں مکاتب و اسکول کے بچوں کے لیے بہت ہی مفید کتاب ہے : مولانا ساجد غزالی

Eastern
3 Min Read
1 View
3 Min Read

ممبئی: 14 نومبر، 2023:

سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر سوال و جواب کے طرز پر تحریر کی گئی کتاب سیرت پیمغمبر انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم مکاتب مدارس اور اسکول کے طلبہ و طالبات کے لئے بہت ہی مفید کتاب ہے، مکاتب و مدارس اور اسکول کے ذمہ داروں کو چاہیے کہ وہ اس کتاب کی مدد سے طلبہ و طالبات کو پیغمبر انسانیت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے اہم گوشوں سے واقف کرائیں، ان خیالات کا اظہار مدرسہ احسن العلوم گوونڈی کے سرپرست مولانا ساجد غزالی نے مدرسہ احسن العلوم گوونڈی کے طلبہ کے درمیان سیرت پیغمبر انسانیت سوال و جواب کے آئینے میں کتاب کی تقسیم کے بعد کیا، انہوں نے کہا کہ کتاب کے مصنف مولانا محمد نصراللہ قاسمی اس اہم کتاب کی تصنیف پر مبارکباد کے مستحق ہیں، اللہ مصنف موصوف کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اس کتاب کو مصنف کے لیے ذخیرہ آخرت بنادے، اس موقع پر بصیرت جرنلزم اینڈ لینگویج اکیڈمی کے ڈائریکٹر مولانا غفران ساجد قاسمی نے کتاب کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ دراصل اس کتاب کی تصنیف کا مقصد ہی یہی ہے کہ مکاتب و مدارس کے چھوٹے چھوٹے بچے اور اسکول کے طلبہ و طالبات آسان اور چھوٹے چھوٹے سوال و جواب کے ذریعے اپنے نبی کی سیرت سے واقف ہوجائیں ورنہ عموما یہ دیکھا گیا ہے کہ بچے مدارس و مکاتب میں پڑھتے تو ضرور ہیں لیکن وہ اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے ناواقف ہوتے ہیں جوکہ بہت بڑا المیہ ہے، الحمدللہ مدرسہ اصلاح المسلمین بینی پٹی مدھوبنی کے معاون پرنسپل مولانا محمد نصراللہ قاسمی نے وقت کی اس اہم ضرورت کو سمجھا اور انہوں نے اتنا عظیم کارنامہ انجام دیا، اس موقع پر مدرسہ احسن العلوم گوونڈی کے مہتمم مولانا جیلانی قاسمی نے کتاب کے مصنف مولانا محمد نصراللہ قاسمی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اتنی اہم کتاب مدرسہ کے طلبہ کے لیے مفت فراہم کیا، اس موقع پر مولانا اشتیاق رحمانی نے بھی کتاب کو تمام مسلمانوں کے لیے یکساں طور پر مفید اور معلومات افزا بتاتے ہوئے مصنف کو مبارکباد پیش کی، کتاب تقسیم کی اس مجلس میں طلبہ اساتذہ کے علاوہ حافظ شجرالہدی شیخ پروپرائٹر الہدی گرافکس اور مولانا سرفراز احمد ندوی بھی موجود تھے.

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

نئے زمانے کے نئے بت

نئے زمانے کے نئے بت ازــــــ محمد توقیر رحمانی زمانے کی گردِش…

Eastern

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور کا کڑا امتحان ہے

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور…

Eastern

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی سب سے بڑا مجاہدہ ہے

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی…

Eastern

Quick LInks

کم ووٹ شیئر کے باوجود بی جے پی نے بہار میں 93٪ جیت درج کی ہے

کم ووٹ شیئر کے باوجود بی جے پی نے بہار میں 93٪…

Eastern

قرآنِ مجید بغیرِ اصل عربی متن کے، قرآن ہی نہیں

قرآنِ مجید بغیرِ اصل عربی متن کے، قرآن ہی نہیں از:  محمد…

Eastern

اگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔بہار کے مسلمانوں کے لیے ایک فکری پیغام

اگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔بہار کے مسلمانوں کے لیے ایک فکری…

Eastern