سیرت پیغمبر انسانیت سوال وجواب کے آئینے میں مکاتب و اسکول کے بچوں کے لیے بہت ہی مفید کتاب ہے : مولانا ساجد غزالی
ممبئی: 14 نومبر، 2023:
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر سوال و جواب کے طرز پر تحریر کی گئی کتاب سیرت پیمغمبر انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم مکاتب مدارس اور اسکول کے طلبہ و طالبات کے لئے بہت ہی مفید کتاب ہے، مکاتب و مدارس اور اسکول کے ذمہ داروں کو چاہیے کہ وہ اس کتاب کی مدد سے طلبہ و طالبات کو پیغمبر انسانیت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے اہم گوشوں سے واقف کرائیں، ان خیالات کا اظہار مدرسہ احسن العلوم گوونڈی کے سرپرست مولانا ساجد غزالی نے مدرسہ احسن العلوم گوونڈی کے طلبہ کے درمیان سیرت پیغمبر انسانیت سوال و جواب کے آئینے میں کتاب کی تقسیم کے بعد کیا، انہوں نے کہا کہ کتاب کے مصنف مولانا محمد نصراللہ قاسمی اس اہم کتاب کی تصنیف پر مبارکباد کے مستحق ہیں، اللہ مصنف موصوف کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اس کتاب کو مصنف کے لیے ذخیرہ آخرت بنادے، اس موقع پر بصیرت جرنلزم اینڈ لینگویج اکیڈمی کے ڈائریکٹر مولانا غفران ساجد قاسمی نے کتاب کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ دراصل اس کتاب کی تصنیف کا مقصد ہی یہی ہے کہ مکاتب و مدارس کے چھوٹے چھوٹے بچے اور اسکول کے طلبہ و طالبات آسان اور چھوٹے چھوٹے سوال و جواب کے ذریعے اپنے نبی کی سیرت سے واقف ہوجائیں ورنہ عموما یہ دیکھا گیا ہے کہ بچے مدارس و مکاتب میں پڑھتے تو ضرور ہیں لیکن وہ اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے ناواقف ہوتے ہیں جوکہ بہت بڑا المیہ ہے، الحمدللہ مدرسہ اصلاح المسلمین بینی پٹی مدھوبنی کے معاون پرنسپل مولانا محمد نصراللہ قاسمی نے وقت کی اس اہم ضرورت کو سمجھا اور انہوں نے اتنا عظیم کارنامہ انجام دیا، اس موقع پر مدرسہ احسن العلوم گوونڈی کے مہتمم مولانا جیلانی قاسمی نے کتاب کے مصنف مولانا محمد نصراللہ قاسمی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اتنی اہم کتاب مدرسہ کے طلبہ کے لیے مفت فراہم کیا، اس موقع پر مولانا اشتیاق رحمانی نے بھی کتاب کو تمام مسلمانوں کے لیے یکساں طور پر مفید اور معلومات افزا بتاتے ہوئے مصنف کو مبارکباد پیش کی، کتاب تقسیم کی اس مجلس میں طلبہ اساتذہ کے علاوہ حافظ شجرالہدی شیخ پروپرائٹر الہدی گرافکس اور مولانا سرفراز احمد ندوی بھی موجود تھے.
You May Also Like
تعلیمچھٹیاں کیسے گزاریں؟
چھٹیاں کیسے گزاریں؟ ازـــ مولانا عبدالحکیم امبیڈکرنگری جب سالانہ چھٹیوں کی گھنٹی بجتی ہے...
تعلیمتعلیمی بحران اور مسلم نوجوانوں کے وجودی سوالات
تعلیمی بحران اور مسلم نوجوانوں کے وجودی سوالات ایک تجزیاتی مطالعہ ازـــ ابوحسان پوترک...
تعلیمانگریزی میڈیم مرکز آن لائن مدرسہ (MOM) میں داخلہ جاری
انگریزی میڈیم مرکز آن لائن مدرسہ (MOM) میں داخلہ جاری محمد توقیر رحمانی مرکز...
تعلیمموبائل کی کشش اور تربیت کی ذمہ داری
موبائل کی کشش اور تربیت کی ذمہ داری از: محمد توقیر رحمانی لیکچرر: مرکز...
تعلیممرکز المعارف، ممبئی سے ملحق اداروں کے ڈپلومہ برائے انگریزی زبان و ادب میں مشترکہ آن لائن داخلے کا اعلان
مرکز المعارف، ممبئی سے ملحق اداروں کے ڈپلومہ برائے انگریزی زبان و ادب میں...
تعلیممر کز المعارف ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد
مر کز المعارف ممبئی میں انگریزی تقریری مقابلے کا انعقاد صرف دو مہینے میں...

Comments (0)
Leave a Comment