مولانا محمدفاروق کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے

Eastern
3 Min Read
258 Views
3 Min Read

مولانا محمدفاروق کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے

جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی کی قیادت میں ایک وفد کی ڈی ایم سے ملاقات

ای سی نیوز ڈیسک   نئی دہلی ۱۰ ؍جون  ۰۲۴ ۲

جمعیۃ علماء ضلع پرتاب گڑھ کے ناظم مولانا فاروق قاسمی کے وحشیانہ قتل کے مجرمین کو جلد ازجلد گرفتار کیا جائے اور ان کے لواحقین کو تحفظ فراہم کیا جائے، نیز اہل خانہ کو معقول معاوضہ فراہم کیا جائے۔ ان مطالبات کے ساتھ جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں ایک وفد نے پرتاب گڑھ کے ڈی ایم سنجیو رنجن سے ملاقات کی۔ وفد نے سوال پوچھا کہ آخر ان مجرموں کی گرفتاری میں اتنی تاخیر کیوں ہورہی ہے، اور ان کی جائے فرار تک پولس کی رسائی کیوں نہیں ہے۔ ڈی ایم نے جواب دیا کہ وہ بہت جلد گرفت میں آجائیں گے۔ واضح ہو کہ قاتل نے اپنے گھر بلا کر مولانا مرحوم پر پشت سے حملہ کیا اور ان کے چہرے پر گہری چوٹ لگائی۔ وفد کو ڈی ایم اور پولس کپتان نے بھروسہ دلایا کہ مجرموں کے خلاف سخت کارروائی  کی جائے گی اور دیگرمطالبات پر بھی ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

ازیں قبل ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند سون پور گاؤں پہنچے اور وہاں اہل خانہ بالخصوص صاحبزادگان مفتی مامون، مفتی ارشد قاسمی اور مولانا اسعد قاسمی وغیرہ سے ملاقات کرکے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کا تعزیتی مکتوب سونپا اور گھروالوں کی دل جوئی کی۔ مکتوب میں مولانا مدنی نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ جمعیۃ علما کے خدام اس عظیم سانحہ کے وقت ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون دینے کے لیے پرعزم ہیں ۔انھوں نے نماز جنازہ سے قبل خطاب میں لوگوں کو صبر کی تلقین کی۔مولانا مفتی راشد قاسمی نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند نے نماز جنازہ پڑھائی جس میں  دس ہزار افراد شریک ہوئے ۔

ناظم عمومی کے ہمراہ سید حسین ہاشمی خازن جمعیۃ علماء اترپردیش، مولانا جمال قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء بارہ بنکی، مولانا معراج احمد قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء دیوریا، وصی احمد لکھنؤ موجود تھے۔ مرکزی وصوبائی ذمہ داروں کے ساتھ مقامی ذمہ داران جمعیۃ خاص طور پر جمعیۃ علماء پڑتاپ گڑھ کے صدرمفتی جمیل الرحمن، مولانا عبداللہ قاسمی، مولانا وکیل احمد،مولانا اسرار ، مولاناتاجدار، حافظ ضمیر الدین موجود تھے۔ نماز جنازہ میں بلاتفریق ملت دینی مدارس کے ذمہ داران اور اساتذہ ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

نئے زمانے کے نئے بت

نئے زمانے کے نئے بت ازــــــ محمد توقیر رحمانی زمانے کی گردِش…

Eastern

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور کا کڑا امتحان ہے

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور…

Eastern

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی سب سے بڑا مجاہدہ ہے

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی…

Eastern

Quick LInks

کم ووٹ شیئر کے باوجود بی جے پی نے بہار میں 93٪ جیت درج کی ہے

کم ووٹ شیئر کے باوجود بی جے پی نے بہار میں 93٪…

Eastern

قرآنِ مجید بغیرِ اصل عربی متن کے، قرآن ہی نہیں

قرآنِ مجید بغیرِ اصل عربی متن کے، قرآن ہی نہیں از:  محمد…

Eastern

اگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔بہار کے مسلمانوں کے لیے ایک فکری پیغام

اگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔بہار کے مسلمانوں کے لیے ایک فکری…

Eastern