نتیش کمار کی انتہائی اوچھی حرکت کی شدید مذمت
ای سی نیوز ڈیسک
ممبئی، 17 دسمبر 2025:
ڈاکٹر اسماء زہرا رکن تاسیسی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور صدر آل انڈیا مسلم وومن ایسوسیشن نے چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی انتہائی اوچھی حرکت ، جس میں انہوں نے بھرے اسٹیج پر ایک مسلم ڈاکٹر کے نقاب کو جھٹکا دے کے اتارنے کی کوشش کی، اس کی شدید مذمت کی ہے ۔
نتیش کمار کی حرکت اس خاتون کی عزت اور وقار پر گہری چوٹ ہے اور اس ملک کے 10 کروڑ مسلمان عورتوں کی اہانت ہے۔ چیف منسٹر کو چاہیے کہ مسلمان عورتوں سے بالخصوص اس ڈاکٹر سے سر عام معافی مانگے اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں مسلم خواتین اس مسلئہ کو ارباب مجاز تک اٹھائیں گی۔
نتیش کمار کی حکومت میں شریک ایم ائی ایم کے قائد اور وزیر سے گزارش ہے کہ وہ اپنا سیاسی دباؤ استعمال کرتے ہوئے نتیش کمار کو معافی مانگنے پر مجبور کریں۔ ہندوستان کی مسلمان بہنوں بیٹیوں اور ماؤں کے احساسات کو اس حرکت سے شدید دھکا پہنچا ہے۔ ہم تمام سکیولر سیاسی پارٹیز خاص کر مجلس کے قائد جناب اسد الدین اویسی صاحب سے اپیل کرتے ہیں مگر کہ اس مسئلہ پر اولین توجہ دے تاکہ ملک میں پھر کسی وزیر یا چیف منسٹر کو کسی بھی مسلم بہن کے ساتھ ایسا اہانت امیز سلوک کرنے کی ہمت نہ ہو ۔

