اردو کتاب میلہ اور بی ایم سی کی اردو اسکولوں کا جوش و خروش

Eastern
3 Min Read
37 Views
3 Min Read

5/ جنوری، پریس:

ممبئی میں کل سے یعنی 6 سے 14 جنوری کے درمیان قومی کونسل کا 26 واں کتاب میلہ (بہ اشتراک انجمن اسلام ) منعقد ہوگا، جس کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں ـ شہر ممبئی کے تقریباً تمام ادبی ادارے، انجمنیں اور اسکولیں اس میلے کو کامیاب بنانے کے لیے اپنی بساط بھر محنت اور کوششیں کر رہی ہیں ـ اس محاذ پر بی ایم سی کے اردو اسکولس بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں ـ مختلف اسکولوں میں بینر آویزاں کیے گئے ہیں ـ اسکول آتے جاتے بچوں کے ہاتھوں میں کتاب میلہ کے پمفلیٹ نظر آ رہے ہیں ـ بہت سی اسکولوں کے طلبہ پچھلے پندرہ دنوں سے اپنے جیب خرچ سے کچھ پیسے بچا رہے ہیں تاکہ کتاب میلہ میں شریک ہو کر کتابیں خرید سکیں ـ کتاب میلے میں منعقدہ مختلف مقابلوں میں ایک مقابلہ "مونولاگ ” بطور خاص بی ایم سی کے اردو اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے لیے مختص کیا گیا ہے، اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے کئی اسکولوں سے بچوں کے نام موصول ہو رہے ہیں ـ بی ایم سی کے اردو اساتذہ میں بھی کم و بیش یہی جذبہ پایا جا رہا ہے، وہ بھی چاہتے ہیں کہ شہر میں منعقد ہونے والے کتاب میلے میں کسی طرح ان کی شرکت یقینی ہو پائے ـ بہت سے اساتذہ نے خاصی رقم طے کر کے اپنے اور اپنے طلبہ کے لیے کتابیں خریدنے کا تہیہ کیا ہے ـ بعض اسکول کے جملہ اسٹاف نے مجموعی طور پر کانٹریبیوشن کر کے اسکول کے لیے کتابیں خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ـ اساتذہ کے چند ایک رجسٹر ادارے جن میں معمار فاؤنڈیشن نمایاں ہے جس نے اس ضمن میں خاص پیش قدمی کی ہے ـ معمار فاؤنڈیشن نے اپنے تمام اراکین سے کانٹربیوشن کر کے ایک خطیر رقم جمع کر لی ہے جو کتاب میلے میں کتابوں پر خرچ کی جائے گی ـ معمار کے ذریعے خریدی جانے والی یہ کتابیں گوونڈی کی میونسپل اردو اسکولوں کے طلبہ میں تقسیم کی جائیں گی ـ اس کے ساتھ ہی شعبہ تعلیم و تدریس کے اعلی افسران سے بھی مثبت پیغامات موصول ہو رہے ہیں ـ اساتذہ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں (شکشک سبھا، اردو یونین، شکشک سینا وغیرہ ) نے کتاب میلے میں شرکت کے لیے جہاں اساتذہ سے اپیل کی ہے وہیں افسران سے گزارش کی ہے کہ سہولت کے ساتھ اساتذہ اور طالب علموں کو کتاب میلے میں شرکت کروائی جائے، اس کے خاطر خواہ نتائج بھی سامنے آئے ـ

Share This Article
1 تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

مرکزالمعارف ممبئی میں اکیسواں جلسۂ تقسیمِ اسناد کا شاندار انعقاد

مرکزالمعارف ممبئی میں اکیسواں جلسۂ تقسیمِ اسناد کا شاندار انعقاد ای سی…

Eastern

ایران، عالمی مزاحمت اور مغربی بالادستی کا زوال

ایران، عالمی مزاحمت اور مغربی بالادستی کا زوال از: محمد برہان الدین…

Eastern

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل مسعود

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل…

Eastern

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

Quick LInks

اسلام کا نظامِ زکوٰۃ

اسلام کا نظامِ زکوٰۃ از: مفتی جسیم الدین قاسمی کوآرڈینیٹرآن لائن دارالافتاء …

Eastern

عصرحاضر کے ‘مقدس سراب’ اور بندگی کی گمشدہ شاہراہ

عصرحاضر کے 'مقدس سراب' اور بندگی کی گمشدہ شاہراہ از: مولانا صادق…

Eastern

موجودہ وقت میں زکوۃ کے بہترین مصارف مدارسِ دینیہ کے طلبہ ہیں

زکوٰۃ کی جمع و تقسیم شرعی و دینی مسائل و  معلومات دین…

Eastern