ووٹر لسٹ میں نام درست کرنے اور جوڑنے کا عمل جاری ہے

Eastern
3 Min Read
8 Views
3 Min Read

مولانا ڈاکٹر ابوالکلام قاسمی شمسی

ہمارے ملک کے آئین نے ہر بالغ شہری کو اپنی پسند کی حکومت بنا نے کے لئے اچھا اور سیکولر لیڈر ووٹ کے ذریعہ منتخب کرنے کا حق دیا ہے، اس کے لئے حکومت کی جانب سے الیکشن کرایا جاتا ہے، ہر الیکشن سے پہلے ووٹر لسٹ کو درست کیا جاتا ہے، اس کے لئے ووٹر لسٹ شائع کیا جاتا ہے، تاکہ لوگ ووٹر لسٹ کو چیک کرکے دیکھ لیں کہ ان کا نام ووٹر لسٹ میں موجود ہے کہ نہیں؟ اگر نہیں ہے تو اس کو شامل کرانے کی کارروائی کی جائے ، یا جن کا نام پہلے سے شامل نہیں ہے، وہ بھی اپنے نام کو جوڑوانے کے لئے ضروری کاروائی کریں.
2024 کا پارلیمانی الیکشن قریب ہے، اس کے لئے حکومت کی جانب سے ووٹر لسٹ کو شائع کیا گیا ہے، تاکہ ہر ووٹر اپنے نام کو چیک کرکے دیکھ لے یا کوئی غلطی ہوتو اس کو درست کرالے، جس کی عمر بعد میں 18؍سال کی ہوئی ہو وہ اپنے نام کو شامل کرالے۔ اس کی آخری تاریخ 15؍ستمبر 2023ء ہے۔ ووٹر لسٹ کو چیک کرنا؍ نام درست کرانا اور نام شامل کرانا ایک اہم کام ہے، اس کے لئے بیداری مہم اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس کام کو جلد مکمل کرنے کے لئے مندرجہ ذیل طریقے اختیار کئے جائیں ۔(1) ہر محلہ میں محلہ کمیٹی بنائی جائے، جس میں محلہ کے چند نوجوان شامل ہوں۔ (2) کمیٹی کے ممبران ہر گھر کا سروے کریں۔ (3)کمیٹی کے ممبران لوگوں کے نام الیکشن کمیشن کے ویب سائٹ پر چیک کریں، جن کا نام نہ ہو ان کے لئے فارم پُر کرا کے بی ایل او کے پاس جمع کریں یا امیدوار براہ راست آن لائن فارم بھر کر جمع کریں اور بی ایل او کے رابطہ میں رہیں۔(4) اگر محلہ میں انتظام نہ ہو، تو آن لائن سینٹر پر جاکر ووٹر لسٹ میں نام درج کرائیں۔یا نام میں غلطی ہو تو اس کی تصحیح کرائیں ، وقت کم ہے ، اس کا خیال رکھیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

نئے زمانے کے نئے بت

نئے زمانے کے نئے بت ازــــــ محمد توقیر رحمانی زمانے کی گردِش…

Eastern

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور کا کڑا امتحان ہے

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور…

Eastern

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی سب سے بڑا مجاہدہ ہے

شرک جلی کا انکار آسان ہے، مگر شرک خفی کی شناخت ہی…

Eastern

Quick LInks

کم ووٹ شیئر کے باوجود بی جے پی نے بہار میں 93٪ جیت درج کی ہے

کم ووٹ شیئر کے باوجود بی جے پی نے بہار میں 93٪…

Eastern

قرآنِ مجید بغیرِ اصل عربی متن کے، قرآن ہی نہیں

قرآنِ مجید بغیرِ اصل عربی متن کے، قرآن ہی نہیں از:  محمد…

Eastern

اگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔بہار کے مسلمانوں کے لیے ایک فکری پیغام

اگر اب بھی نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔بہار کے مسلمانوں کے لیے ایک فکری…

Eastern