انجمن اہل السنۃ والجماعۃ ممبئی کے سالانہ اجلاس کی تیاریوں کی جائزہ میٹنگ منعقد

Eastern
3 Min Read
11 Views
3 Min Read

ممبئی:  عروس البلاد ممبئی میں اہل حق مسلمانوں کی معروف تنظیم انجمن اہل السنۃ والجماعۃ کے سالانہ اجلاس کی تیاریوں کی جائزہ میٹنگ کھوکھا بازار مسجد میں منعقد ہوئی، میٹنگ کی صدارت مفتی سعید الرحمان فاروقی قاسمی صدر مفتی دارالعلوم امدادیہ نے کی، میٹنگ کا آغاز مولانا زاہد خان قاسمی نائب مہتمم جامعہ عربیہ معراج العلوم چیتا کیمپ کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا، اس موقع پر انجمن کے جنرل سیکریٹری مولانا رشید احمد ندوی نے گذشتہ میٹنگ سے لے کر اب تک کی تمام کارگذاریوں اور اجلاس کے تعلق سے تیارہوں کا اجمالی جائزہ پیش کیا، انہوں نے بتایا کہ انشاء اللہ اس سال یہ اجلاس 2-3 اور 4 فروری جمعہ سنیچر اور اتوار کو حسب سابق وائی ایم سی اے گراؤنڈ ممبئی سینٹرل میں منعقد ہوگا، اجلاس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، پولس انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ کی تمام کارروائی مکمل کرلی گئی ہے اور اس کے بعد مقررین حضرات سے بھی رابطہ کرکے ان کی تاریخ حاصل کرلی گئ ہیں، مولانا رشید احمد ندوی نے بتایا کہ اس سال کے اہم مقررین میں معروف خطیب اہل سنت مولانا عبدالعلیم فاروقی لکھنؤ، مفتی معصوم ثاقب قاسمی ناظم جمعیۃ علمائے ہند، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی، جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا کے شیخ الحدیث مولانا رضوان الدین معروفی، مولانا انعام الحق اور مشہور بزرگ اور صاحب نسبت عالم دین مولانا یحییٰ نقشبندی کی تاریخیں حاصل کرلی گئ ہیں اور انشاء اللہ مذکورہ علمائے کرام اجلاس میں شرکت فرماکر اپنے مواعظ حسنہ سے مستفید فرمائیں گے، اس میٹنگ میں دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اجلاس کی کامیابی کے لیے ٹھوس لائحہ عمل طے کیا گیا، اس میٹنگ میں شرکت کرنے والوں میں ممبئی کے متحرک و فعال ملی سماجی کارکن اور دارالعلوم وقف دیوبند کی مجلس مشاورت کے رکن مولانا حافظ اقبال چونا والا، مدرسہ مدینۃ المعارف جوگیشوری کے ناظم مولانا عبدالقدوس شاکر حکیمی، جمعیۃ علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا ذاکر قاسمی، مدرسہ ریاض العلوم مسجد فرقانیہ کے مہتمم مفتی محمد احمد قاسمی، بصیرت آن لائن کے چیف ایڈیٹر مولانا غفران ساجد قاسمی، ممبراسے مولانا شفیق ندوی، مولانا کلام الدین قاسمی، سماجی کارکن شکیل احمد، مسلم پرسنل لاء بورڈ کے قاضی محمد طہ بھوئیرا، حافظ شجرالہدی وغیرہ قابل ذکر ہیں، اخیر میں مفتی سعید الرحمان فاروقی قاسمی کی دعا پر میٹنگ کا اختتام ہوا..

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Trending News

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل مسعود

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل…

Eastern

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم

ٹریل بلیزر: فکر، ایمان و سائنس کا سنگم از____ محمد توقیر رحمانی…

Eastern

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا

ماہ ربیع الاول اور اسوۂ نبوی ﷺ کا تقاضا از____ محمد توقیر…

Eastern

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ داری کیلئے ہے

انسان کی تخلیق محض وجود کیلئےنہیں ، خلافتِ ارضی کی عظیم ذمہ…

Eastern

نئے زمانے کے نئے بت

نئے زمانے کے نئے بت ازــــــ محمد توقیر رحمانی زمانے کی گردِش…

Eastern

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور کا کڑا امتحان ہے

زندیقیت کا سیلاب، الحاد کی فکری استعماریت کا مظہر اور اسلامی شعور…

Eastern

Quick LInks

ابوعبیدہ یعنی حذیفہ سمیر عبد اللہ الکحلوت

ابوعبیدہ یعنی حذیفہ سمیر عبد اللہ الکحلوت از: خورشید عالم داؤد قاسمی…

Eastern

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل مسعود

”سامعین کی توجہ اور فکری وزن کے بغیر تقریر بے اثر ہے“_سہیل…

Eastern

نیشنل کمیشن فار ویمن سے مسلم ویمن کے ایک وفد نے ملاقات کرکے  اپنی شکایت  درج کرائی!

  نیشنل کمیشن فار ویمن سے مسلم ویمن کے ایک وفد نے…

Eastern